ایم جی آئی ماریشس میں بین الاقوامی سیمنار کا آغاز

ایم جی آئی ماریشس میں بین الاقوامی سیمنار کا آغاز

اظہر عمری 

 ماریشس ،شعبہ اردو ، مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ میں آج ایک پر وقار تقریب میں علامہ اقبال پر بین الاقوامی سیمنار کا آغاز کیا گیا۔اس موقعے پر،ڈاکٹر آصف علی محمد ہیڈ آف اردوایم جی آئی نے اپنے استقبالیہ خطبے میں ہندستان اور پاکستان سے تشریف لائے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔بعد ازاں سیمنار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور اراکین انتظامیہ کا ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ،مسز سوریا گیان، ڈائرکٹر جنرل ایم جی آئی آرٹی آر نے سیمنار کا افتتاح کرتے ہوئے اقبال کی شاعری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبال ایسے شاعر ہیں جنہیں ہم  الگ الگ خانوں میں نہیں رکھ سکتے وہ ایک آفاقی شاعر تھے جو بڑے فلسفی بھی تھے۔ اردو اسپیکنگ یونین کی جانب سے ڈاکٹر صابر گوڈر نے اپنی تقریر میں اقبال کو ایک ایسا شاعر قرار دیا جن کو ساری دنیا اپناشاعر کہتی ہے۔

پروفیسر خواجہ اکرام ، نئی دہلی، نے اپنی افتتاحی تقریر میں اقبال کی شاعری کے مختلف جہات پر روشنی ڈالی انھوں نے اقبال کی شاعری میں انسانی عظمت کے پہلو پر روشنی ڈالی۔ اس افتتاحی پروگرام میں مسٹر میتھو چیئر مین ایم جی آئی ، آر ٹی آر ،ڈاکٹر مسز کنجل رجسٹرارامسٹر موری ڈائرکٹر اسکولنگ ،ڈاکٹرچیمن ہیڈ آف انڈین اسٹڈیز ، موجود رہے۔ آبیناز جان علی نے اس نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ آخر میں ڈاکٹر آصف نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

         چائے کے وقفے کے بعد پروگرام کا پہلا اجلاس شروع ہوا جس کی صدارت پروفیسر خواجہ اکرام نے کی اس سیشن میں پاکستان سے تشریف لائے جناب فہیم ارشد ، اقبال اکیڈمی پاکستان نے اقبال کی شخصیت کے چند پہلو کے عنوان سے مقالہ پڑھا اور اقبال پر سائبر میڈیا میں ہورہی اقبال اکیڈمی کا تعارف بھی کرایا۔ اس کے بعد ایم جی آئی میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی محترمہ زینب جمن نے اقبال کی شاعری میں عشق رسول کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا۔ آخر میںپرفیسر سید شفیق احمد اشرفی ،خواجہ معین الدین اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکنھو نے اپنا مقالہ اقبال اور فیض کے چند اشتراکی پہلو کے عنوان سے مقالہ پیش کیا ۔ مقالات کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ بہت دلچسپ رہا جس میں سامعین نے طرح طرح کے سوالات قائم کیے ۔ آخر میں ان تمام مقالات اور سوالات کی روشنی میں صدراتی خطبہ پیش کیا ۔پروفیسر خواجہ اکرام نے اقبال کی شاعری میں عشق رسول اور تصور عشق کے علاوہ اقبال کی شاعری میں استعاراتی نظام پر پر مغز گفتگو کی۔

COMMENTS

loading...
loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ایم جی آئی ماریشس میں بین الاقوامی سیمنار کا آغاز
ایم جی آئی ماریشس میں بین الاقوامی سیمنار کا آغاز
ایم جی آئی ماریشس میں بین الاقوامی سیمنار کا آغاز
https://4.bp.blogspot.com/-11wZED9GShs/WFp3OQDy46I/AAAAAAAA-7w/bzyNgJuirEoG_O4w0OP5BL-SO7Ir_O9egCK4B/s640/_20161216_164939.JPG
https://4.bp.blogspot.com/-11wZED9GShs/WFp3OQDy46I/AAAAAAAA-7w/bzyNgJuirEoG_O4w0OP5BL-SO7Ir_O9egCK4B/s72-c/_20161216_164939.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2016/12/21-urdu-news-01.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2016/12/21-urdu-news-01.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy