ضروری امریہ ہے کہ سرسید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھایا جائے: محترمہ رضوانہ علی

ضروری امریہ ہے کہ سرسید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھایا جائے: محترمہ رضوانہ علی

علی گڑھ یکم مارچ:   علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کی اہلیہ محترمہ رضوانہ علی نے کہا ہے کہ وقت کے مطابق تبدیلیاں بے حد ضروری ہیں اور جو اس میں کوتاہی برتتے ہیں وقت ان کو کافی پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ویمنس کالج آڈیٹوریم میں سرسید دو صد سالہ تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔
    انہوں نے کہا کہ دورِ حاضر میں آبادی کی شرح کے مطابق تعلیم یافتہ طبقہ کی شرح کافی کم ہے جس کے تدارک کے لئے ضروری ہے کہ سرسید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھایا جائے۔ محترمہ رضوانہ علی نے کہا کہ اگرچہ سرسید کو اپنی تحریک کو فروغ دینے کے لئے کافی مخالفتوں کاسامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے اور آج ان کی کاوشوں کی بدولت ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ساری دنیا میں تعلیم کا چراغ روشن کر رہی ہے۔انہوں نے اس پروگرام کے انعقاد کے لئے پروگرام کے کنوینر پروفیسر شکیل صمدانی کو مبارکباد پیش کی۔
    آئی آئی ایم ٹی کالج علی گڑھ کے ڈائرکٹرپنکج مہلوار نے کہا کہ سرسید نے اس وقت جو خواب دیکھا تھا اس کو تعبیر سے ہمکنار کرنے کی ا بھی مزید ضرورت ہے۔سرسید ہندوستانیوں میں سائنسی بیداری پیدا کرنا چاہتے تھے جس کی آج از حد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مہلوار نے کہا کہ اے ایم یو نے ہمیشہ میرٹ کا احترام کیا ہے اور کسی بھی انسان کو جتنا احترام یہاں حاصل ہوتا ہے وہ کسی دیگر یونیورسٹی میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔
    ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریز نے کہا کہ سرسید تعلیمِ نسواں کے حامی تھے اور ان کے خواب کو شیخ عبداللہ جن کو پاپا میاں کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ویمنس کالج  قائم کرکے تعبیر سے ہمکنار کیا۔ پروفیسر نعیمہ نے کہا کہ جدید تعلیم ہی خواتین کی خود مختاری کا سب سے بڑا وسیلہ ہے۔
     پروگرام کے سلسلہ کے کنوینر پروفیسر شکیل صمدانی نے کہا کہ سرسید جتنے اچھے مقرر تھے اس سے کہیں اچھے مصنف بھی تھے اور ان کی تاریخ پر گہری نظر تھی۔
     انہوں نے آثار الصنادید کی شکل میں دہلی کی جغرافیائی صورتِ حال اور تعمیرات کا جس انداز میں بیان کیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔ پروفیسر صمدانی نے کہا کہ سرسید نے اسباب بغاوتِ ہند تحریر کرکے بے پناہ بہادری کا ثبوت پیش کیا اور ہندوستانیوں پر لگائے گئے الزامات کو کم کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ سرسید ہال اور جامع مسجد کی عظمت و سطوت دیکھ کر سرسید کے وژن اور مشن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اس لئے طلبأو طالبات اور اساتذہ کو ان کی زندگی سے بھر پور ترغیب حاصل کرنی چاہئے۔
     کرتی گپتا اور انشا نے سرسید پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔ پرووسٹ پروفیسر رومانہ صدیقی نے مہمانان کا خیر مقدم کیا اور ڈاکٹر شوکت حسین نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔نظامت کے فرائض ادیبہ امتیاز نے انجام دئے۔
    اس موقعہ پر ڈاکٹر خلیل چودھری، عبداللہ صمدانی، ڈاکٹر جوہی گپتا، ڈاکٹر خالدہ ترنم، ڈاکٹر صدف ناصر، ڈاکٹر نائلہ رشید، محترمہ دردانہ بیگم ،ڈاکٹر عرشیہ شفاعت اور ہال کی وارڈنس و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ پروگرام میں طالبات کو انعامات اور مہمانان کو یادگاری نشانات سے سرفراز کیا گیا۔

COMMENTS

loading...
loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ضروری امریہ ہے کہ سرسید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھایا جائے: محترمہ رضوانہ علی
ضروری امریہ ہے کہ سرسید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھایا جائے: محترمہ رضوانہ علی
ضروری امریہ ہے کہ سرسید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھایا جائے: محترمہ رضوانہ علی
https://2.bp.blogspot.com/-1QEalnQGm_o/WLbYrRgor-I/AAAAAAABLXM/5uUcAxH4bR0ym8n27NAp6xggTLZR55f9wCK4B/s640/Mrs%2BRizwana%2BAli%2Bgiving%2Bprize%2Bto%2Bwinner%2Bat%2Bthe%2Bprogram%2Bat%2BWome%2Bn%2527s%2BCollege%2Bauditorium.JPG
https://2.bp.blogspot.com/-1QEalnQGm_o/WLbYrRgor-I/AAAAAAABLXM/5uUcAxH4bR0ym8n27NAp6xggTLZR55f9wCK4B/s72-c/Mrs%2BRizwana%2BAli%2Bgiving%2Bprize%2Bto%2Bwinner%2Bat%2Bthe%2Bprogram%2Bat%2BWome%2Bn%2527s%2BCollege%2Bauditorium.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2017/03/1-agra.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2017/03/1-agra.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy