سرسید دو صد سالہ تقریبات کے تحت بیگم سلطان جہاں ہال میں پروگرام کا انعقاد

سرسید دو صد سالہ تقریبات کے تحت بیگم سلطان جہاں ہال میں پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ ،مسلم یونیورسٹی دنیا کی ان چنندہ یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں اس کی تاریخی وراثت کو محفوظ کرکے رکھا جاتا ہے۔ اے ایم یو میں اس قسم کی60سے زائد وراثت ہیں۔ اے ایم یو کی ان عمارات کی تعمیر سرسید احمد خاں نے خوداپنی نگرانی میں کرائی تھی۔ ان خیالات کا اظہارپروفیسر شیبا حامد نے سرسید دو صد سالہ تقریبات کے تحت بیگم سلطان جہاں ہال میں منعقدہ پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جب رڑکی کالج کے پرنسپل نے علی گڑھ کالج کا نقشہ بنانے سے انکار کردیا تو سرسید نے خود کالج کا نقشہ بنایا اور سارا کام خود کیا۔انہوں نے کہا کہ سرسید نے خود انگلینڈ جاکر کئی یونیورسٹیوں کو دیکھا تھا اس لئے اسی طرح کی عمارات ہمیں یہاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔انہوں نے پروگرام کے کنوینر پروفیسر شکیل صمدانی اور پرووسٹ پروفیسر صبوحی خاں سے اپیل کی کہ اے ایم یو کی تاریخی عمارات کو طالبات کو دکھانے کا نظم کریں۔
    اعزازی مہمان چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرحہ اشہر نے کہا کہ سرسید کمزور اور غریب عوام کے لئے فکر مند رہتے تھے اور انہوں نے ان طبقات کے لئے طبی سہولیات کا نظم کیا۔انہوں نے کہا کہ سرسید نے اپنی تمام زندگی فلاحی کاموں میں بسر کی اور ایم اے او کالج میں طلبأ اور ملازمین کے لئے ڈسپینسری قائم کی جس میں ڈاکٹر کے ساتھ حکیم کا بھی نظم کیاگیا تھا۔وہ انگریزی کے ساتھ یونانی طب کو بھی فروغ دینا چاہتے تھے۔انہوں نے طالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنی صحت پر توجہ دیں۔
پروگرام کنوینر پروفیسر شکیل صمدانی نے کہا کہ سرسید کے ادارہ کے سبب ہی علی گڑھ ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم اے او کالج کے قیام کے بعد ہی تمام ہندوستانیوں میں تعلیم کے حصول کا رجحان پیدا ہوا اور ملک بھر میں برق رفتاری کے ساتھ تعلیمی ادارے قائم ہوئے۔ پروفیسر صمدانی نے کہا کہ سرسید مسلما نوں کے لئے فکر مند ضرور تھے لیکن ان میں تعصب نام کی کوئی چیز نہیں تھی اور وہ ہندو مسلم کو ایک قوم ہندوستانی کہا کرتے تھے۔ وہ صرف قابلیت اور اہلیت پر توجہ دیتے تھے اور اسی لئے ان پر مسلمانوں سے زیادہ دیگر اقوام بھروسہ کرتی تھیں۔انہوں نے دو صد سالہ تقریبات کے انعقاد کے لئے وائس چانسلر اور پر وائس چانسلر کو مبارکباد پیش کی۔
    ہال کی پرووسٹ پروفیسر صبوحی خاں نے کہا کہ طالبات کی خوش نصیبی ہے کہ وہ اے ایم یو میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں کیونکہ یہاں تعلیم کے ساتھ تہذیب بھی سکھائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلطان جہاں ہال سے ہر سال15-20طالبات طلائی تمغے حاصل کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سرسید سے ترغیب حاصل کرکے دوسروں سے چار گنا زیادہ محنت کرنا ہوگی تب ہی ہم دنیا میں اپنا مقام بناسکتے ہیں۔
    سینئر ہال سمرین احمد نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کا آغاز فاطمہ خاں کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقعہ پر مہمانان ، وارڈنس اور ہال کمیٹی اراکین کو یادگاری نشانات سے سرفراز کیاگیا۔

COMMENTS

loading...
loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: سرسید دو صد سالہ تقریبات کے تحت بیگم سلطان جہاں ہال میں پروگرام کا انعقاد
سرسید دو صد سالہ تقریبات کے تحت بیگم سلطان جہاں ہال میں پروگرام کا انعقاد
سرسید دو صد سالہ تقریبات کے تحت بیگم سلطان جہاں ہال میں پروگرام کا انعقاد
https://2.bp.blogspot.com/-ZPMlKBlNtm8/WM1JZEm6u8I/AAAAAAABOIg/UwdkGQnhIkc2Q63Le0kwSCrbNHzWlEpuwCK4B/s640/IMG_0173.JPG
https://2.bp.blogspot.com/-ZPMlKBlNtm8/WM1JZEm6u8I/AAAAAAABOIg/UwdkGQnhIkc2Q63Le0kwSCrbNHzWlEpuwCK4B/s72-c/IMG_0173.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2017/03/aligarh.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2017/03/aligarh.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy