مجلس احرار کے بینرتلے لدھیانہ میں لاکھوں مسلمانوں کا قومی شہریت قانون میں ترمیم کے خلاف کا احتجاجی مارچ

ملک کے آئین کے خلاف کالے قانون کو برداشت نہیں کرینگے:قائد الاحرارمولانا حبیب الرحمن لدھیانوی لدھیانہ،: ملک کی پارلیمنٹ میں اس ہفتہ قو...


ملک کے آئین کے خلاف کالے قانون کو برداشت نہیں کرینگے:قائد الاحرارمولانا حبیب الرحمن لدھیانوی

لدھیانہ،: ملک کی پارلیمنٹ میں اس ہفتہ قومی شہریت قانون میں کی گئی تبدیلی کے خلاف جہاں الگ الگ مقامات پر احتجا ج کا سلسلہ جاری ہے وہیں آج لدھیانہ میں لاکھوں مسلمانوں نے مجلس احرار اسلام ہند کے بینر تلے قائد الاحرار، شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی شاہی امام پنجاب کی صدارت اور قیادت نیزاحرار کے ناظم عمومی مولانا محمد 76عثمان لدھیانوی کی نگرانی میں جامع مسجد سے لیکر ڈی سی دفتر تک احتجاجی مارچ نکالا۔ مظاہرین نے کیب(;6566;) مردہ آ باد، غنڈہ گردی نہیں چلیگی، این آر سی مردآباد،آئین بھارت زندہ آباد، کی تحریری تختیاں اٹھائی ہوئی تھیں، مظاہرین نعرے تکبیر اللہ اکبر، اسلام زندہ آباد قومی ایکتا زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے صدر احرار ہند شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ مذہب کے نام پر بنایا گیا قومی شہریت کا قانون دیش کی ایکتا اور اکھنڈتا کیلئے خطرہ ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ وطن عزیز میں کبھی بھی نفرت کی سیاست کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ ہمیں اس بات پر اعتراض نہیں کہ دیگر اقوام کو شہریت کی سہولت دی گئی ہے بلکہ اس بات پر اعتراض ہے کہ مسلمانوں کو اس سے خارج کر کے دوسرے درجے کا شہری ہونے کا اشارہ دیا گیا ہے، جو کہ ملک کے آئین اور دستور کے خلاف ہے۔ شاہی امام پنجاب نے کہا کہ مسلمانوں نے اپنے ملک کی آزادی اور اتحاد کیلئے چار سو سال تک لاگاتار بے مثال قربانیاں دی ہیں اور آج کچھ فرقعہ پرست طاقتیں ملک میں نفرت کا بیج بو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیب سے عوام میں اتفاق کی بجائے ناتفاقی پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ اس قانون میں یہ کہنا کہ یہ غیر مسلموں کیلئے مسلمانوں کے لئے یہ الفاظ ملک کے دستور کے خلاف ہیں۔ شاہی امام نے کہا کہ اب ملک کی سیاسی جماعتوں کا کوئی عقیدہ نہیں رہا،اقتدار کے لالچی لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں جیسا کہ آئے دن صوبوں میں بن رہی کولیشن سرکاروں میں نظر آرہا ہے۔ شاہی امام نے کہا کہ جو لوگ اس بات پر خوش ہیں کہ انکا نام کیب میں ہے اور مسلمانوں کا نہیں وہ یاد رکھیں کہ یہ اقتدار کے لالچی ترمیم کے نام ہر آنیوالے وقت میں اب دیگر قوموں کو ایسے ہی قانون بنا کر باہر کر دیا کرینگی اور لوگ کچھ بھی نہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شہریت قانون میں ترمیم حساس معاملہ ہے اسے کسی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے قومی مسلم لیڈران اپنے جبہ قبے کی لڑائی اور مسلکی اختلافات کو یکطرف کر کے ملک اور قومی سالمیت کیلئے متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی کمزور قیادت کی وجہ سے ہی کیب سے مسلمان باہر ہوئے ہیں اب بھی وقت ہے کہ مسلم قیادت آواز حق بلند کرے۔ اس موقعہ پر لدھیانہ کے ڈی سی پردیپ اگروال کو مسلمانوں کی جانب سے میمورنڈم پیش کیا گیا جس پر ضلع حکام نے کہا کہ یہ میمورنڈم جلد مرکزی حکومت کو بھیج دیا جائیگا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مجلس احرار کے بینرتلے لدھیانہ میں لاکھوں مسلمانوں کا قومی شہریت قانون میں ترمیم کے خلاف کا احتجاجی مارچ
مجلس احرار کے بینرتلے لدھیانہ میں لاکھوں مسلمانوں کا قومی شہریت قانون میں ترمیم کے خلاف کا احتجاجی مارچ
https://1.bp.blogspot.com/-wjpituG8gIA/XfXONaKjLPI/AAAAAAAAcNc/AHObp7CNQlgomQAEpgWkgqg2fTsofn7EACEwYBhgL/s640/DSC_4128.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-wjpituG8gIA/XfXONaKjLPI/AAAAAAAAcNc/AHObp7CNQlgomQAEpgWkgqg2fTsofn7EACEwYBhgL/s72-c/DSC_4128.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_15.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_15.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy