اردو کا رشتہ عالمی سطح پر قائم ہو چکا ہے: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

دہلی:آج دنیا ایک عالمی گاؤں کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ اس انقلاب کے پیچھے جدید ٹکنالوجی کا اہم کردار ہے، جس میں سرفہرست زبان کی رسائی ہے۔ر...

دہلی:آج دنیا ایک عالمی گاؤں کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ اس انقلاب کے پیچھے جدید ٹکنالوجی کا اہم کردار ہے، جس میں سرفہرست زبان کی رسائی ہے۔روز مرہ ضروریات کی تکمیل کے لیے زبان ایک اہم ذریعہ ہے۔ اردو زبان کے لفظوں میں حویلیوں، محلوں،، جھگیوں، جھونپڑیوں کا درد یکساں ہے،  یہ زبان دل و دماغ میں موجزن خیالات کی تصویر کشی کرتی ہے یہی سبب ہے کہ یہ سرحدوں سے آزاد ہے۔ اس زبان کے الفاظ دنیا کی سبھی زبانوں میں اپنی تاثیر کے باعث جگہ بنا رہے ہیں۔ گویا اردو کا رشتہ عالمی سطح پر قائم ہو چکا ہے۔ اس لیے آئندہ 26-28، فروری2020  کو عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد بہ موضوع  ’ہندوستانی اور بیرونی زبانوں سے اردو کا لسانی و ادبی رشتہ‘ ہوگا۔
17/دسمبر2019بروز منگل، قومی اردو کونسل کے صدر دفتر جسولہ میں سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس کے اہتمام کے سلسلے میں میٹنگ میں ان خیالات کا اظہار پروفیسر شاہد اختر کی صدارت میں قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے ایڈوائزری کمیٹی کے سامنے کیا۔ ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے پچھلی چھ کانفرنسوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی کانفرنسوں کے موضوعات میں قدرے یکسانیت تھی۔ لہٰذا ساتویں عالمی کانفرنس کا موضوع ایسا متعین کیا جائے جس سے زبانوں کے عالمی رشتے پر روشنی پڑے۔اردو زبان کی تشکیل میں السنہئ عالم کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے پانچ ذیلی عنوانات طے کیے، جس کا احاطہ کانفرنس میں پڑھے جانے والے مقالے کریں گے جو درج ذیل ہیں۔
.  اردو اور دیگر زبانوں کے درمیان لسانی و ادبی رشتوں کا تاریخی پس منظر
. اردو اور دیگر زبانوں کے درمیان لسانی و ادبی رشتوں کی نوعیت
 اردو اور دیگر زبانوں پر مرتب ہونے والے لسانی و ادبی اثرات کی توضیحات
 اردو اور دیگر زبانوں پر سیاسی، سماجی اور معاشرتی اثرات سے بدلتے لسانی و ادبی رشتے
 اردو اور دیگر زبانوں کے درمیان لسانی و ادبی رشتوں کا مستقبل
کانفرنس میں ہندوستان کی تمام ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک کے دانشوروں، ناقدین اور ماہرین لسانیات کی شرکت متوقع ہے۔
ممبران کمیٹی کے مشوروں سے موضوع کی تعیین عمل میں آئی۔ نیز متوقع مندوبین کی فہرست تیار کی گئی۔ میٹنگ میں شریک ممبران میں پروفیسر شمیم حنفی، پروفیسر مظفر علی شہ میری، پروفیسر کمل کشور گوئنکا،پروفیسر محمد اسد الدین، پروفیسر محمد شبیر،ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد، ڈاکٹر فضل الرحمن، ڈاکٹر مسرور احمد بیگ، کونسل کے ریسرچ آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ،ڈاکٹر انوار الحق، ڈاکٹر فیاض عالم، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر شاہد اختر اور ڈاکٹر عبد الرشید اعظمی نے شرکت کی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اردو کا رشتہ عالمی سطح پر قائم ہو چکا ہے: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
اردو کا رشتہ عالمی سطح پر قائم ہو چکا ہے: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
https://1.bp.blogspot.com/-iLmu-Utyty8/Xfnp9cEMnEI/AAAAAAAAcUE/vhcYwtuei-0E-gVL1j9md9H7voCg-wVrwCLcBGAsYHQ/s320/SAF_2137.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-iLmu-Utyty8/Xfnp9cEMnEI/AAAAAAAAcUE/vhcYwtuei-0E-gVL1j9md9H7voCg-wVrwCLcBGAsYHQ/s72-c/SAF_2137.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_18.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_18.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy