حضرت امام مجدد الف ثانی ؒنے خانقاہ سے اٹھ کر وقت کے ظالم حکمرانوں کو دندان شکن جواب دیا

سرہند شریف میں نماز جمعہ سے قبل نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی کا ولولہ انگیز خطاب لدھیانہ، آج یہاں امام ربانی حضرت شیخ مجددا...

سرہند شریف میں نماز جمعہ سے قبل نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی کا ولولہ انگیز خطاب
لدھیانہ، آج یہاں امام ربانی حضرت شیخ مجددالف ثانی سرہندی رحمتہ اللہ علیہ کے روضہ شریف کی مسجد میں پنجاب کے نائب شاہی امام حضرت مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام ربانی علیہ رحہما کی حیات پاک ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ حضرت امام صاحب ؒ کے دور میں وقت کے حکمرانوں نے جب طاقت کے بل پرشریعت اسلامیہ کو تبدیل کرتے ہوئے دین الہی کے نام سے کفریہ عقائد جب عوام پر تھوپنے شروع کئے تو حکومت کے حامی علماء سو دربار جہانگیری میں حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمتہ علیہ کے خلاف نظر آئے، نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ جب امام ربانی حضرت مجدد افٖ ثانی جہانگیر کے دربار میں داخل ہوئے تو بادشاہ نے کہا کہ آپ کیوں ہماری مخالفت کرتے ہیں یہ دیکھیں ہمارے دربار میں بھی علماء ہیں جو بتاتے ہیں کہ بادشاہ کو سجدہ جائز ہے اس وقت امام ربانی نے کہا تھا کہ اے بادشاہ یہ جو علماء تیرے دربار میں ہیں ان کے ہاتھ میں سرکاری کاسا ہے یہ اپنا ضمیر فروخت کر چکے ہیں یہ شریعت بیان نہیں کر سکتے، ناب شاہی امام مولانا عثمان لدھیانوی نے کہا کہ تاریخ نے پھر وہ منظر دیکھا کہ امام ربانی حضرت مجدد الث ثانی ؒ نے جہانگیر کے سامنے جھکنے کی بجائے گوالیار کی جیل میں رہنا قبول کر لیا ور پھر جب جضرت کو قید کیا گیا تو ملک میں انقلاب برپا ہو گیا بادشاہ کے گورنروں نے اپنے ہی بادشاہ کو قید کر کے حضرت کو رہا کروایا اور پھر بادشاہ نے معافی مانگتے ہوئے توبہ کرلی، نائب شاہی امام نے کہا کہ آج  حضرت مجدد الف ثانی ؒ کی زندگی کے واقعات آج کے حالات کے مطابق ہمارے لئے سبق ہیں، انہوں نے کہا کہ یاد کیجئے جب امام ربانی کو رہا کیا گیا تو آپ نے تاریخی بات کہتے ہوئے جہانگیر کو دوبارہ ملک کا تحت دے دیا تھا کہ ہمارا بادشاہ سے نہیں بادشاہ کے غیر انسانی احکامات سے اختلاف ہے اگر بادشاہ اپنے غلظ حکم منسوخ کر دے تو اللہ معاف فرمانے والا ہے، نائب شاہی امام نے کہا کہ افسوس ہے کہ آج اللہ کے والیوں کے دربار میں حاضری دینے والے خالی لوٹ رہے ہیں کیا اچھا ہوتا کہ اللہ کے دوستوں کے مزارات پر حاضری کے ساتھ جب بندہ واپس آتا تو نماز کی پابندی کرتا، جھوٹ سے توبہ کرتا، ماں بات کی اطاعت کرتا، رشتہ داروں سے رنجشیں ختم کرتا، پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کا اظہار کرتا، لیکن افسوس اب ہم ایسا نہیں کرتے، نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی سرہندی رحمتہ علیہ کی ذات بابرکت امام الہند ہے آپ کی تعلیمات کو سب سے پہلے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ولی الہی خاندان نے اقوام عالم تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے آج بھی امت فیض یاب ہو رہی ہے،

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: حضرت امام مجدد الف ثانی ؒنے خانقاہ سے اٹھ کر وقت کے ظالم حکمرانوں کو دندان شکن جواب دیا
حضرت امام مجدد الف ثانی ؒنے خانقاہ سے اٹھ کر وقت کے ظالم حکمرانوں کو دندان شکن جواب دیا
https://1.bp.blogspot.com/-6hQSBYZZNaY/XgCRXbfu6QI/AAAAAAAAcZo/Vub5I22PFEUdMa9EHfVqBPHJU19F4Ax4QCLcBGAsYHQ/s640/20191220_133838.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-6hQSBYZZNaY/XgCRXbfu6QI/AAAAAAAAcZo/Vub5I22PFEUdMa9EHfVqBPHJU19F4Ax4QCLcBGAsYHQ/s72-c/20191220_133838.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_23.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_23.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy