یہ وقت اردو کے جشن کا نہیں، احتجاج کا ہے: مشرف عالم ذوقی

              امتیاز غدر کے ناول علی پور بستی کے اجرا کے موقع پر ذوقی کا انتباہ، لڑو ورنہ مار دیے جاؤگے نئی دہلی۔دیوان غالب میں امتیاز غ...

              امتیاز غدر کے ناول علی پور بستی کے اجرا کے موقع پر ذوقی کا انتباہ، لڑو ورنہ مار دیے جاؤگے
نئی دہلی۔دیوان غالب میں امتیاز غدر کے ناول علی پور بستی کا رسم اجرا کا انعقادحالی پبلشنگ ہاؤس اور سہ ماہی ادب سلسلہ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ اجرا کے موقع پر مشہور ناول نگار اور مرگ انبوہ سے خصوصی طورپر چرچا میں آئے مشرف عالم ذوقی نے عہد حاضر کے سیاستدانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ یہ وقت چیلنج کا ہے، تم ہمیں دباؤ، ہلاک کرو، اتر پردیش کے ساتھ پورے ملک میں ظلم کی بساط بچھادو مگر اب ہندوستان کا بیدار طبقہ ڈرنے والا نہیں ہے۔ ذوقی نے ناول کے حوالے سے کہا کہ یہ وقت اردو کے جشن کا نہیں، احتجاج کا ہے اور وہ اس اجرا میں اس لیے آئے کہ یہ ناول بھی احتجاج کا ایک حصہ ہے۔یہ ناول ہمارے ووٹنگ سسٹم پر قدغن لگاتا ہے۔ اگر ہم سی اے اے، این آرسی اور این آر پی کی جنگ ہار گئے تو ہم ہندوستان میں نہ صرف اجنبی ہوں گے بلکہ ووٹ کرنے کے شہری حقوق سے بھی محروم کردیے جائیں گے۔ذوقی نے مزید کہا کہ یہ وقت ہمارے لیے چیلنج ہے اور خوفزدہ ہونے کا نہیں ہے۔اس وقت ہندوستان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ آزادی کے بہتر برس بعد اس آزادی کی جنگ شروع ہوئی ہے جو فرقہ پرست طاقتوں کی وجہ سے غلامی کی زنجیروں میں باندھ دی گئی تھی۔ ملک کے ۰۶ فیصد سے زیادہ سرکاری ملازموں اور کالج یونیورسٹی کے اساتذہ کو بھی اس جنگ میں شامل ہونا ہوگا، ورنہ ہم اگر شکست کھا گئے تو ملککے سیکولرزم کا اور جمہوری کلچر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائے گا۔ ذوقی نے جامعہ، علی گڑھ اور بی ایچ یو کے ساتھ ملک کے ۰۵۲ جامعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں اس ملک کا مستقبل ہے اور اس وقت پورا ملک دو جادوگروں کے ظلم وستم کی زنجیروں کو توڑ نے کے لیے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
رسم اجرا بدست فقیر اردو فاروق ارگلی،ناول نگارمشرف عالم ذوقی، ناول علی پور بستی کے مصنف امتیاز غدر، ادیب وصحافی حبیب سیفیؔ،شاعر بشیر چراغ،ادیب وناقدعمران عظیم، محمد سرفراز عالم، ایڈووکیٹ رئیس فاروقی، انصاری اطہر حسین ومدیر ادب سلسلہ سلیم علیگ عمل میں آئی۔تقریب کی نظامت ریسرچ اسکالرنوجوان غلام نبی کمار نے انجام دی۔فاروق ارگلی کے مطابق ناول لکھنا آسان کام نہیں،ایسی تحریریں بیداری کا فریضہ انجام دیتی ہیں،اور قوم کی ترجمانی کرتی ہیں۔بہ ہرحال امتیاز غدر اور ناول کے نام میں موزینیت بھی چیز ِدیگر ہے۔خور شید اکرم نے اس موقع پر اپنی نظم بے وطن کے کچھ مصرع سنا کر شرکاء کو محظوظ کیا۔حبیب سیفیؔ نے کہامائنارٹیز کی شناخت سمجھی جانے والی غریب بستیوں میں تعلیم کافقدان عام بات ہے یہ اس ناول کے ذریعے بھی باور کرایا گیا ہے،امتیاز غدر چونکہ درس وتدریس سے وابستہ ہیں اس لئے انہوں نے یہ کام بہت ہی سلیقگی سے کیا ہے۔ عمران عظیم کا خیال تھا کہ امتیاز غدرنے اپنے افسانوں کی طرح ناول میں غلط مردم شماری کے نتائج اور خمیازہ صحیح لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔خورشید اکبر کی زبانی ناول کو صرف مردم شماری تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔قوم کی پستی اور زبوں حالی بھی اس ناول کااہم حصہ ہے۔بشیر چراغ کے مطابق احتجاجی لہجہ اگر ادیب کے یہاں پایا جاتا ہے تو اس سے بڑی بات اورکیا ہوسکتی ہے،جو قلمکار اپنا کام بہ احسن انداز انجام دیتا ہے اسے تادیریاد رکھا جا تا ہے۔اہم شرکاء میں سرور نگینوی،ایم آر قاسمی، شیام سندرسنگھ،ڈاکٹر منصورانصاری، شاعر نزاکت امروہوی،ماسٹر محمد انور،ساجد عبید،ارشد حسین، انجینئر ارشاد احمد، محمد مبشر عالم، کشور بدھانی،سرفراز، تابش نیرادب سلسلہ کے مدیر سلیم علیگ نے اظہار تشکر ادا کیا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: یہ وقت اردو کے جشن کا نہیں، احتجاج کا ہے: مشرف عالم ذوقی
یہ وقت اردو کے جشن کا نہیں، احتجاج کا ہے: مشرف عالم ذوقی
https://1.bp.blogspot.com/-Fv4yuTQ0ZlU/Xgc0hw6iWfI/AAAAAAAAcfk/BEj6WwbJyBoCaaY087AjDQp9O_sneckAACLcBGAsYHQ/s320/IMG-20191227-WA0011.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-Fv4yuTQ0ZlU/Xgc0hw6iWfI/AAAAAAAAcfk/BEj6WwbJyBoCaaY087AjDQp9O_sneckAACLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20191227-WA0011.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_5.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_5.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy