اردو کونسل اردو زبان کی توسیع و ترقی کا عالمی مرکز بن چکا ہے: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں کتابوں کے اجرا کی تقریب دہلی:  اردو پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔ یہ اردو کا وہ ادارہ ہے جو دنیا کے ان تما...

قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں کتابوں کے اجرا کی تقریب

دہلی:  اردو پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔ یہ اردو کا وہ ادارہ ہے جو دنیا کے ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو اردو زبان کی توسیع کا کام کرتے ہیں۔ اب قومی اردو کونسل اردو زبان کی توسیع و ترقی کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔آج کا پروگرام قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی ہے۔ یہ باتیں قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے صدر دفتر میں منعقدہ کتابوں کی رسم اجرا کے موقعے پر کہیں۔ اس موقعے پر کناڈا سے تشریف لائے معروف محقق و نقاد سید تقی عابدی کی کتاب ’باقیات و نادرات فیض احمد فیض‘  اور موریشس سے تشریف لائے ڈاکٹر آصف علی محمد کی کتاب ’ماریشس میں اردو‘ نیز ’تاشیانہ شمتالی کی کتاب ’جوش اور اقبال کا تقابلی مطالعہ‘ کا اجراڈاکٹر شیخ عقیل احمد اور پروفیسر انور پاشا کی موجودگی میں عمل میں آیا۔
رسم اجرا سے قبل سید تقی عابدی نے اپنی تصنیف ’باقیات و نادرات فیض احمد فیض‘ کے بارے میں قدرے تفصیل سے روشنی ڈالی نیز اس کے مآخذو منابع اور مواد کی فراہمی میں درپیش مشکلات سے حاضرین کو آگہی دی۔
ماریشس سے تشریف لائے ڈاکٹر آصف علی محمد نے ماریشس میں اردو کی صورت حال پر مبسوط گفتگو کی اور ہندوستان میں اپنے تعلیمی سفر کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال ہندوستان آتے ہیں اور یہاں کے دانشوروں اور اہل کمال سے علمی قوت لے کر تازہ ہوتے ہیں۔
صدر نشیں پروفیسر انور پاشا نے بالترتیب سید تقی عابدی، ڈاکٹر آصف علی اور تاشیانہ شمتالی کی کتابوں پر اظہار خیال کیا۔انور پاشا نے قومی اردو کونسل میں سفیران اردو کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بر صغیر کے بعد اردو کا اگر کوئی گھر ہو سکتا ہے تو وہ ماریشس ہے۔ اردو وہاں کی تہذیبی و ثقافتی شناخت بن چکی ہے۔  آخر میں قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر شیخ عقیل احمد نے مہمانانِ گرامی ڈاکٹر سید تقی عابدی، ڈاکٹر آصف علی محمد، تاشیانہ شمتالی اور پروفیسر انورپاشا و دیگر خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اردو کونسل اردو زبان کی توسیع و ترقی کا عالمی مرکز بن چکا ہے: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
اردو کونسل اردو زبان کی توسیع و ترقی کا عالمی مرکز بن چکا ہے: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
https://1.bp.blogspot.com/-LDEeOQqBIlE/XgM7A1Pp56I/AAAAAAAAcec/gsePLI7yX6Yd-Zm5xfTE86qMVfgffiBRgCLcBGAsYHQ/s320/SAF_2254.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-LDEeOQqBIlE/XgM7A1Pp56I/AAAAAAAAcec/gsePLI7yX6Yd-Zm5xfTE86qMVfgffiBRgCLcBGAsYHQ/s72-c/SAF_2254.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_62.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_62.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy