بانی اسلام نے حصول تعلیم کو مردو خواتین کے لئے فرض قرار دیا اور آج ہماری قوم مسلم اسی سے بہرہ ہے، مفتی مدثرخان قادری آگرہ، سرزمیں ات...
بانی اسلام نے حصول تعلیم کو مردو خواتین کے لئے فرض قرار دیا اور آج ہماری قوم مسلم اسی سے بہرہ ہے، مفتی مدثرخان قادری
آگرہ، سرزمیں اتوال ولساڑگجرات میں زیرانتظام مدرسہ غوثیہ احمدی مسجدایک کانفرنس بنام جشن تاجداربغدادکا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت خلیفہ حضورشیخ الاسلام حضرت علامہ مولاناابوظفرجیلانی نے فرمائی،
کانفرنس کا آغاز حضرت مولانا منظور عالم صاحب خطیب وامام احمد ی مسجد کی تلاوت سے ہوا، ممبئی سے تشریف لائے ہوئے مہمان نعت خوان رسول حضرت مولانا زبیر فیضی صاحب نے نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا، کانفرنس کے خضوصی خطیب مفتی اعظم آگرہ و سیکرٹری تنظیم علائے اہل سنت حضرت علامہ مفتی مدثرخان قادری نے کانفرنس کی نسبت سے سید ناشیخ عبدالقادرجیلانی بغدادی رضی اللہ عنہ کے حالات زندگی بیان کئے انہوں نے کہا کہ غوث اعظم کی بارگاہ میں بہترین نذرانہ تعلیمی ادارے (مدارس، اسکول، کالج) کھول پیش کیا جاسکتا ہے۔ مفتی نے کہا کہ بانی اسلام نے حصول تعلیم کو مردو خواتین کے لئے فرض قرار دیا اور آج ہماری قوم مسلم اسی سے بہرہ ہے،مفتی نے خطاب میں سچ بولنے، اکل حلال، خدمت خلق کرنے، گناہوں سے بچتے رہنے اور اقلیتوں کے لئے ہند کی جانب سے متعیق اسکیموں سے مسلمانوں کو فائدہ حاصل کرنے پر خاص زوردیا، خانقاہ رحمانیہ کے چشم و چراغ حضرت مولانا غلام ربانی میاں گنج مرادآباد نے نصیحت آمو ز تقریر فرمائی، کانفرنس کی نظامت صداجلاس جیلانی نے فرمائی انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے لئے سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ کی حیات مبارکہ نمونہ عمل ہے اسلئے ہمیں ان کی سیرت طیبہ پر عمل کرکے دنیاو آخرت میں سربلند ی و کامیابی حاصل کرنی چاہئے، اسکے علاوہ قریب وجوار کے علائے کرام اور کثیرتعداد میں عوام اہل سنت کانفرنس میں شریک ہوئے خاص طور سے مولانا طارق انوار، مولانا عبدالصمدمصباحی، مولانا اشتیاق رضا(نائب امام مسجد ھٰذا، مولانا انوار عالم م،مولانا جان عالم، صدر مسجد ہاشم خان، نائب صدر یونس بھائی، حاجی غلام نبی، مستان بھائی، شاہنواز حسین وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں،