انڈین مجاہدین جئے پور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ

خصوصی عدالت نے چار ملزم کو قصور وارٹہرایا، ایک ملزم باعزت بری باعزت بری ملزم کو جمعیۃ علماء نے قانونی امداد فراہم کی تھی، گلزار اعظمی م...


خصوصی عدالت نے چار ملزم کو قصور وارٹہرایا، ایک ملزم باعزت بری
باعزت بری ملزم کو جمعیۃ علماء نے قانونی امداد فراہم کی تھی، گلزار اعظمی
ممبئی 18 دسمبر
13 مئی 2008کو راجستھان کے ثقافتی شہر جئے پور میں رو نما ہونے والے سلسلہ واربم دھماکہ معاملے میں آج جئے پور کی خصوصی عدالت نے پانچ میں سے چار ملزمین کو قصوروار ٹہرایا ہے جبکہ ایک ملزم کو تمام الزامات سے بری کردیا ہے، ملزمین پر الزام تھا کہ وہ ممنوع دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کے رکن ہیں اور انہوں نے ہی سلسلہ وار بم دھماکے کیئے تھے۔ ان بم دھماکوں میں 80 لوگوں کی موت جبکہ 176 لوگ زخمی ہوئے تھے۔اس مقدمہ کا سامنا کرنے والے ملزمین محمد سیف، محمد سرور اعظمی، سیف الرحمن اور محمد سلمان کا مقدمہ انہوں نے خود لڑا تھا جبکہ مقدمہ سے بری ہونے والے ملزم شہباز حسین کو جمعیۃعلماء نے قانونی امداد فراہم کی تھی۔ملزم شہاز حسین عرف شہباز احمد (لکھنؤ) کو عدالت نے ناکافی ثبوت وشواہد کی بناء پر مقدمہ سے باعزت بری کردیا۔
جئے پور کی خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ ظاہر ہونے کے بعد جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزا ر اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں کو بتایاکہ ملزم شہباز ندیم پر صرف اتنا الزام تھا کہ اس نے بم دھماکوں سے قبل اس کے سائنر کیفے سے میڈیا ہاؤس کو ایمیل روانہ کیا تھا اس کے علاوہ ملزم پر کچھ بھی الزام نہیں تھا۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے میں جئے پور پولس نے آٹھ ایف آئی آر درج کی تھی اور آٹھ الگ الگ مقدمات قائم کیئے گئے تھے لیکن جمعیۃعلماء کی کوششوں سے تمام مقدمات کو یکجا کرکے ان کی سماعت ہوئی جس میں 1296 سرکاری گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرائے۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سیدارشد مدنی کی ہدایت پر ملزم شہباز حسین کی ضمانت پر رہائی کی کوشش جئے پور ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے کی گئی تھی لیکن عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کی بجائے مقدمہ کی سماعت تیزی سے کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزم شہاز حسین کے دفاع میں ایڈوکیٹ مجاہد دہلی سے جئے پور جایا کرتے تھے جبکہ مقامی وکیل نسانت ویاس کو عدالت نے ملزم کے دفاع میں مقرر کیا تھا جن کا تعاون ایڈوکیٹ مجاہد نے کیا تھا نیز ملزم شہباز کو پولس نے گیارہ سال قبل اس کے سائبر کیفے سے گرفتار کیا تھا۔ جمعیۃعلماء مہاراشٹر

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: انڈین مجاہدین جئے پور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ
انڈین مجاہدین جئے پور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-Wus_jL9evxI/Xfn5ASNEiBI/AAAAAAAAcWw/S8WjlzbXVAcLJEhLAySPOf823COcBCTdwCLcBGAsYHQ/s320/images.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-Wus_jL9evxI/Xfn5ASNEiBI/AAAAAAAAcWw/S8WjlzbXVAcLJEhLAySPOf823COcBCTdwCLcBGAsYHQ/s72-c/images.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_82.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2019/12/blog-post_82.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy