اردو اور فارسی کا فروغ ایم اویوکا بنیادی مقصد: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

اردو وفارسی کے ذریعے ہم دنیا میں امن وآشتی کا ماحول تیار کرسکتے ہیں: ڈاکٹر علی ربانی کونسل کے دفترمیں قومی کونسل اور ایرانی کلچرل ہاؤ...


اردو وفارسی کے ذریعے ہم دنیا میں امن وآشتی کا ماحول تیار کرسکتے ہیں: ڈاکٹر علی ربانی

کونسل کے دفترمیں قومی کونسل اور ایرانی کلچرل ہاؤس کے مابین ایم او یو پر دستخط اور شعری نشست کا انعقاد
نئی دہلی:  ایران اور ہندوستان کے درمیان ازمنہئ قدیم سے ہی تہذیبی، لسانی اور ادبی سطح پرلین دین کا رشتہ رہا ہے۔اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ایرانی کلچرل ہاؤس نئی دہلی(حکومت ایران)کے کلچرل کونسلرڈاکٹر علی ربانی اور قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان(حکومت ہند) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد کے مابین کئی نکات پر ایرانی مندوبین اور کونسل کے ارکان کی موجودگی میں کونسل کے صدر دفترمیں باضابطہ ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ اس ایم او یوکا بنیادی مقصد دونوں زبانوں کا فروغ اور تہذیبی ولسانی نقطہ ئ نظر سے نئی نسل کو آگا ہ کرنا ہے۔اس موقع پر قومی اردو کونسل  کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے تمام مندوبین کا گلدستہ پیش کرکے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آ ج کا یہ دن اس اعتبار سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ آج دو قدیم تہذیبوں اور زبانوں کا سنگم ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ایرانی کلچرل ہاؤس میں اردو کا سینٹر قائم کرنے جارہے ہیں جس میں اردو کو فارسی میڈیم کے ذریعے پڑھایا جائے گا۔تاکہ فارسی والے براہ راست اردو زبان وادب کی تفہیم کرسکیں۔ ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے مزید کہا کہ ہر ماہ ایرانی کلچرل ہاؤس اور قومی اردو  کونسل کے اشتراک سے ادبی پروگرام کا انعقادبھی کیا جائے گا۔
ایران کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر علی ربانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فارسی اور اردو انسانی اقدار کی زبانیں ہیں، ان میں ایک دوسرے کو اپنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ان زبانوں کے ذریعے ہم دنیا میں امن وآشتی کا ماحول تیار کرسکتے ہیں۔ایرانی کلچرل ہاؤس اور قومی اردو کونسل کے اشتراک سے ماہانہ ادبی نشست کے انعقادکے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان جو مفاہمت نامے  پر دستخط ہوئے ہیں، وہ ہمیں اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ ہم اس طرح کے پروگراموں کو آگے بڑھائیں۔
ایرانی وفد میں شامل شکر الٰہی نے کہا کہ اردو اور فارسی کے درمیان کئی مشترک نکتے موجود ہیں جن میں ایک ’رسم الخط‘ہے اور دوسرا’خوشخطی‘ ہے۔ہمیں ان کے تحفظ کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔محترم علی رضا نے کہا کہ ہند اور ایران میں تہذیبی وثقافتی اشتراک ہے اور نہ صرف اردو زبان پربلکہ ہندوستان کی دوسری زبانوں پر بھی فارسی کے اثرات ہیں۔ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنی ثقافتی، تہذیبی اور لسانی اقدار کی حفاظت کریں۔
ڈاکٹر ولی پور نے کہا کہ صوفیا نے اردو اور فارسی جیسی زبانوں کے ذریعے اخلاق، تہذیب اورامن وانسانیت کی تعلیم دی ہے۔انھوں نے کہا کہ امن ہماری بڑی طاقت ہے۔ گاندھی جی نے برٹش حکام کے خلاف آزادی کی لڑائی لڑی مگر اسلحہ اور تشدد کے ذریعے نہیں بلکہ اخلاق، تہذیب، انسانیت اور عدم تشدد کے ذریعے۔ امن ومحبت کے کلچر کوفروغ دینا آج کی بہت بڑی ضرورت ہے۔اس موقع پر ایک شعری نشست کا انعقاد ہواجس میں ایرانی وفد میں شامل ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر ولی اللہ اور مہدی باقر نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ایرانی شعراکے علاوہ کونسل سے وابستہ کئی شعرا نے بھی اپنی شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر قومی اردو کونسل کے علاوہ بڑی تعداد میں سامعین موجود رہے۔
  

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اردو اور فارسی کا فروغ ایم اویوکا بنیادی مقصد: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
اردو اور فارسی کا فروغ ایم اویوکا بنیادی مقصد: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
https://1.bp.blogspot.com/-uRE3o0FvMYY/XhM9lBQhT3I/AAAAAAAAcss/0AJDexZrQG8DyLubVwp6BseFFfwG3xClgCLcBGAsYHQ/s320/SAF_3201.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-uRE3o0FvMYY/XhM9lBQhT3I/AAAAAAAAcss/0AJDexZrQG8DyLubVwp6BseFFfwG3xClgCLcBGAsYHQ/s72-c/SAF_3201.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_1.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_1.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy