آج پنجاب بھر میں سی اے اے اور یوپی پولیس کی بربرتا کے خلاف یوم سیاہ منایا جائیگا

لدھیانہ جامع مسجد کے باہر ڈپٹی کمشنر شری پردیپ اگروال کو ٍشاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی میمورنڈم دینگے  لدھیانہ2جنوری ، مرکز کی...

لدھیانہ جامع مسجد کے باہر ڈپٹی کمشنر شری پردیپ اگروال کو ٍشاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی میمورنڈم دینگے 

لدھیانہ2جنوری ، مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے قومی شہریت قانون میں کی گئی ترمیم کے بعد جہاں ملک بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں وہیں پنجاب میں بھی لگاتار احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں،اسی دوران گزشتہ دونوں جامع مسجد لدھیانہ میں پنجاب بھر کی مساجد کے امام صاحبان اور مسلم سماجی اور سیاسی لیڈران کی ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ 3 جنوری کو پنجاب بھر میں مسلمان یوم سیاہ منائیں گے، جامع مسجد لدھیانہ سے جاری ہریس ریلیز کے مطابق پنجاب کے تمام شہروں کے ساتھ ساتھ لدھیانہ شہر میں پانچ درجن مقامات پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہونگے،ترجمان نے بتایا کہ لدھیانہ کے ڈپٹی کمشنر شری پردیب اگروال جامع مسجد لدھیانہ کے باہر احتجاج میں شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی سے میمورنڈم لینگے، ترجمان نے بتایا کہ یوم سیاہ میں تمام نمازی کالی پٹیاں لگا کر نما ز جمعہ پڑھیں گے اور نماز کے بعد مساجد کے باہر سیاہ پرچموں اور سیاہ بینر کے ساتھ مودی اور یوگی سرکار کے خلاف زبردست احتجاج کرینگے، اس احتجاج میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ علاقہ کے ہندو سکھ اور دلت بھائی چارے کے لوگوں کو بھی شامل کیا گیا، شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے احتجاجی مظاہروں کے دوران امن اور آتشی کا ماحو ل قائم رکھیں اور یہ سلسلہ جاری رکھیں، شاہی امام نے کہا کہ پنجاب کے مسلمان اپنی عظیم روایات کے مطابق ملک بھر کے انصاف پسند لوگوں کے ساتھ ملک کا دستور بچانے کیلئے بیدار ہیں، انہوں نے کہا کہ مرکز کی حکومت کو چاہئے کہ ضد کا ماحول بنانے کے بجائے عوام سے بات کرے اور مسئلہ کو حل کیا جائے، اسی دوران نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانو ی نے بتایا کہ شہر میں جہاں جہاں بھی احتجاج ہونگے وہاں وہاں ضلع پرشاسن کے حکام مسلم لیڈران اور امام حضرات سے میمورنڈم لینگے، اس ضمن میں لدھیانہ پولیس کمشنر شری راکیش اگروال سے بات ہونے کے بعد انتظانات مکمل کر لئے گئے ہیں 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: آج پنجاب بھر میں سی اے اے اور یوپی پولیس کی بربرتا کے خلاف یوم سیاہ منایا جائیگا
آج پنجاب بھر میں سی اے اے اور یوپی پولیس کی بربرتا کے خلاف یوم سیاہ منایا جائیگا
https://1.bp.blogspot.com/-z5UC5hDrA7M/Xg3zrzt1_FI/AAAAAAAAcpo/HnjhlBN-IpIfe7hDBpJspB5QADnLaQibwCLcBGAsYHQ/s320/IMG_20200102_185337.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-z5UC5hDrA7M/Xg3zrzt1_FI/AAAAAAAAcpo/HnjhlBN-IpIfe7hDBpJspB5QADnLaQibwCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG_20200102_185337.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_13.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_13.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy