دہشت گردی کا سامنے کرنے والے مسلم نوجوان کو والدہ کی تدفین میں شرکت کی اجازت

عدالت نے انسانی بنیادوں پر پولس بندوبست کا خرچ معاف کیا ممبئی  13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے کا سامنا کررہے ایک مسلم نوجوان...


عدالت نے انسانی بنیادوں پر پولس بندوبست کا خرچ معاف کیا
ممبئی 
13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے کا سامنا کررہے ایک مسلم نوجوان کو اس کی والدہ کی تدفین میں شرکت کی گذشتہ کل ممبئی کی خصوصی عدالت نے اجازت دے دی جس کے بعد آرتھر روڈ جیل انتظامیہ نے اسے سخت حفاظتی بندوبست میں ممبرا میں واقع قبرستان میں لیکر گئے جہاں ملزم نے تدفین میں شرکت کرنیکے ساتھ ساتھ دیگر رسومات میں بھی شرکت کی۔
ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمدنی) کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب دو بجے ملزم ہارون عبدالرشید نائیک کی والدہ کا ممبرا میں انتقال ہوگیا تھا جس کی خبر موصول ہوتے ہی سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی گلزار اعظمی نے ایڈوکیٹ شاہد ندیم کو ہدایت دی کہ ملزم کی تدفین میں شرکت کے لئے خصوصی عدالت سے اجازت لینے کی کوشش کی جائے۔
گلزار اعظمی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے خصوص مکوکا عدالت میں ایک عرضداشت داخل کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ گذشتہ شب ملزم کی والدہ کا اچانک انتقال ہوگیا ہے جس کی اطلاع ملزم کو جیل میں دی گئی جس پر ملزم نے تدفین میں شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے لہذا عدالت کو اانسانی بنیادں پر ملزم کو تدفین و دیگر رسومات میں شرکت کرنے کی اجازت دینا چاہئے نیز ملزم کی معاشی حالت کے مد نظر پولس بندوبست کے چارجیس بھی معاف کردینا چاہئے۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم کی درخواست پر خصوصی مکوکا عدالت کے جج بھوسلے نے نا صرف ملزم کو  تدفین میں شرکت کی اجازت دی بلکہ آرتھر روڈ جیل انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ ملزم سے آمد و رفت اور پولس بندوبست کا خرچ نہ لے۔
عدالت نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ جنازہ اور دیگر رسومات میں شرکت کرنے کے بعد ملزم کو دوبارہ آرتھر روڈ جیل میں مقید کیا جائے اور اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
عدالت نے ملزم کو تدفین اور دیگر رسومات میں شرکت کرنے کے لیئے تین گھنٹوں کا وقت دیا تھا حالانکہ جیل انتظامیہ کی سستی کی وجہ سے ملزم کے ممبرا پہنچنے میں دیری ہوئی لیکن ملزم نے تدفین میں بھی شرکت کی اور پھر اس کے اہل خانہ سے اس کے گھر پر جاکر ملاقات بھی کی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: دہشت گردی کا سامنے کرنے والے مسلم نوجوان کو والدہ کی تدفین میں شرکت کی اجازت
دہشت گردی کا سامنے کرنے والے مسلم نوجوان کو والدہ کی تدفین میں شرکت کی اجازت
https://1.bp.blogspot.com/-C4k7YOGJYqI/XiLJvZKZdAI/AAAAAAAAc48/Nhb7W3U_1DwoJRGuGwNX0nkB5JO8p9blQCLcBGAsYHQ/s320/gettyimages-85972490-612x612.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-C4k7YOGJYqI/XiLJvZKZdAI/AAAAAAAAc48/Nhb7W3U_1DwoJRGuGwNX0nkB5JO8p9blQCLcBGAsYHQ/s72-c/gettyimages-85972490-612x612.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_18.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_18.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy