شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم نوجوانوں کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

کل ملزمین کی ضمانت عرضداشتوں پر بحث ہوگی، گلزار اعظمی   ممبئی، شہریت ترمیمی بل و این آر سی کے خلاف پوراملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے،20دسم...

کل ملزمین کی ضمانت عرضداشتوں پر بحث ہوگی، گلزار اعظمی  
ممبئی، شہریت ترمیمی بل و این آر سی کے خلاف پوراملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے،20دسمبر کو پربھنی،کلم نوری اور بیڑ میں اسی طرح کے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تھیں جس میں احتجاجیوں اور پولس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پولس نے ان پر لاٹھی چارج کیا تھا اور ان پر کئی دفعات لگاتے ہوئے گرفتار بھی کیا تھا،صرف بیڑ سے 26 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا  جنہیں ا ٓج عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے دوران عدالت نے ملزمین کو پولس تحویل سے عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے احکامات جاری کیئے۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔
گلزار اعظمی نے بتایا کہ ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے بعد ایڈوکیٹ خضر پٹیل اور دیگر وکلاء نے ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر بحث کرنے کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے انہیں کل یعنی کے جمعہ کے دن بحث کرنیکے احکامات جاری کیئے۔ 
گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس شری شرکے نے دفاعی وکلاء کو حکم دیا کہ کل عدالت میں ملزمین کی جانب سے داخل کی گئی ضمانت عرضداشت پر بحث کریں نیز عدالت نے دفاعی وکلاء کو حکم دیا کہ وہ ریمانڈ رپورٹ کی روشنی میں کل عدالت کے روبرو بحث کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ خضر پٹیل مقدمہ کی سماعت پر ملزمین کی پیروی کے لیئے اورنگ آباد سے بیڑ جارہے ہیں اور ملزمین کی عدالتی تحویل میں منتقلی کے بعد وہ ضمانت عرضداشت پر بحث کریں گے جبکہ مقامی وکلاء اظہر علی، یاسر پٹیل، موسی پٹیل، الیاس احمد، اعجاز احمد، اسماعیل احمد، ساجد، آصف، بیگ، سجاد اور شفیق بھاؤ بھی ملزمین کے مقدمات کی پیروی میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔
اس تعلق سے مقامی جمعیۃ علماء کے ذمہ داران جس میں شیخ مجیب (ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ) قاری امین (جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ) حافظ ذاکر (صدر بیڑ)و دیگر شامل ہیں ملزمین کی رہائی کے لیئے کوشاں ہیں۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم نوجوانوں کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم نوجوانوں کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا
https://1.bp.blogspot.com/-RsOSNaD62rI/Xg3xC90_QfI/AAAAAAAAcpM/yQLafSZNk70JO64Fl-TMB0Ri3lqrdQPZQCLcBGAsYHQ/s320/images%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-RsOSNaD62rI/Xg3xC90_QfI/AAAAAAAAcpM/yQLafSZNk70JO64Fl-TMB0Ri3lqrdQPZQCLcBGAsYHQ/s72-c/images%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_2.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_2.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy