جمعیۃ علماء مظلوموں کی خدمت میں مصروف

      مرادآباد، ہندوستان کے جمہوری آئین کو نقصان پہنچانے والے ”شہریت ترمیمی قانون“ کے خلاف احتجاج کے دوران یوپی کے مختلف شہرو...

     
مرادآباد،
ہندوستان کے جمہوری آئین کو نقصان پہنچانے والے ”شہریت ترمیمی قانون“ کے خلاف احتجاج کے دوران یوپی کے مختلف شہروں میں پولیس نے ظالمانہ رخ اختیار کرتے ہوئے جب تشدد کا بازار گرم کیا اور نہتے مظاہرین پر گولیاں برسائیں، لاٹھیاں چلائیں اور پھر ان ہی کو مجرم قرار دیتے ہوئے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا تو جمعیۃ علماء اترپردیش حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند کے حکم پر مظلوموں کی حمایت میں میدان میں آگئی، چنانچہ مولانا سید اشہد رشیدی صاحب صدر جمعیۃ علماء اترپردیش کی نگرانی میں جہاں ایک طرف شہداء کے اہل خانہ کے آنسو پوچھ کر حسب ضرورت ان کا مالی تعاون کیا گیا وہیں دوسری طرف زخمیوں کے علاج اور گرفتار افراد کی رہائی کے لئے بھی فی الفور جد وجہد کا آغاز کردیا گیا، جس کی تفصیل یہ ہے کہ شہداء کے ورثاء کو ”شہر مظفر نگر“ میں (1,00,000/-) ایک لاکھ روپئے، ”شہرمیرٹھ“ میں (1,50,000/-) ایک لاکھ پچاس ہزار روپئے، ”فیروزآباد“ میں (1,80,000/-) ایک لاکھ اسی ہزار روپئے اور ”شہر سنبھل“ میں (60,000/-) ساٹھ ہزار روپئے تعاون کے طور پر جمعیۃ علماء کی طرف سے پیش کئے گئے اور آئندہ بوقت ضرورت مزید تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ بنارس، کانپور اور لکھنؤ میں مقامی جمعیتوں نے شہداء کے اہل خانہ کی مالی مدد کی۔ 
اسی طرح مختلف اضلاع میں کارکنان جمعیۃ نے وکلاء کا پینل بنا کر گرفتار شدگان کی رہائی کے لئے قابل قدر جد وجہد کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے، جس کے نتیجہ میں ”شہر لکھنو“ میں ابھی تک 128 / افراد کی رہائی عمل میں آچکی ہے اور تقریباً 60/ افراد ابھی جیل میں ہیں، جن کی رہائی کے لئے جناب محمد آصف ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وکلاء کا پینل مصروف بعمل ہے۔ ”مظفر نگر“ میں 28/ افراد رہا ہوگئے ہیں، 54 کے قریب جیل میں ہیں، جن کی رہائی کے لئے منور ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وکلاء کا پینل مصروف عمل ہے۔ ”میرٹھ“ میں اکثر رہاہوگئے کچھ باقی ہیں، جن کے لئے سرتاج حسین ایڈوکیٹ اپنے ساتھی وکیل روندر چودھری کے ذریعہ رہائی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ”کانپور“ میں گرفتار ہونے والے 100/ افراد میں سے تقریباً تمام ہی کو رہا کرا لیا گیا ہے، صرف 9/ افراد باقی رہ گئے ہیں، جن کے لئے ایڈوکیٹ محمد عمران کے ذریعہ کوشش جاری ہے۔ ”بنارس“ میں صرف 3/ افراد باقی رہ گئے ہیں، بقیہ تمام افراد کی رہائی ہوچکی ہے۔ ایڈوکیٹ تنویر صدیقی مقامی طور پر سرگرم عمل ہیں۔ ”مؤ“ میں 48 / افراد گرفتار ہوئے تھے 23 کی رہائی ہوگئی ہے، بقیہ  کے لئے اعجاز احمد ایڈوکیٹ اور فتح بہادر سنگھ ایڈوکیٹ کے ذریعہ جد وجہد جاری ہے۔ ”سیتاپور“ میں 19/ افراد گرفتار ہوئے تھے 7 / افراد رہا ہوگئے، بقیہ کے لئے فیروز خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں کوشش جاری ہے۔ ”لونی“ میں 31/ افراد گرفتار ہوئے تھے جو سب کے سب رہا ہوگئے، عامر ایڈوکیٹ کی سربراہی میں نامزد افراد کے ناموں کو نکلوانے کی کوشش چل رہی ہے۔ ”فیروزآباد“ میں بھی ایڈوکیٹ عبدالسلام کی سربراہی میں جد وجہد جاری ہے، اسی طرح بہرائچ، علی گڑھ، رامپور، بجنور، اعظم گڑھ اور گورکھپور میں بھی ذمہ داران جمعیۃ مظلوموں کو قانونی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ امید ہے کہ دو چار دن میں بقیہ افراد بھی رہا ہو جائیں گے۔
ملک کے حالات کو سدھار نے اور ”قومی یکجہتی“ کو فروغ دینے کے لئے برادرانِ وطن کو ساتھ لے کر NRC اور CAA کے خلاف پرامن احتجاج کریں، یہ ہر ہندوستانی کا جمہوری حق ہے، جس کو کوئی اس سے چھین نہیں سکتا، جمہوریت کے تحفظ کی ذمہ داری تمام اہل وطن کی ہے، جس کو محسوس کرتے ہوئے ہر ایک کو پرامن طور پر ہندوسانی دستور کے بچاؤ کے لئے کوششیں برابر جاری رکھنی چاہئیں۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جمعیۃ علماء مظلوموں کی خدمت میں مصروف
جمعیۃ علماء مظلوموں کی خدمت میں مصروف
https://1.bp.blogspot.com/--iUOJJQ8x6Q/XihIwVntqLI/AAAAAAAAdAY/eqKbJ2Mq-mIblQ5mQnkWuXBZXe9YzH0WwCLcBGAsYHQ/s320/JUH.jpg
https://1.bp.blogspot.com/--iUOJJQ8x6Q/XihIwVntqLI/AAAAAAAAdAY/eqKbJ2Mq-mIblQ5mQnkWuXBZXe9YzH0WwCLcBGAsYHQ/s72-c/JUH.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_22.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_22.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy