بھوپال جیل تشدد معاملہ

جمعیۃ علماء کی جانب سے داخل پٹیشن کو جبلپور ہائی کورٹ نے سماعت کے لیئے قبول کرلیا نیشنل ہیومن رائٹ کمیشن کی رپورٹ نے جیل انتظامیہ کی...



جمعیۃ علماء کی جانب سے داخل پٹیشن کو جبلپور ہائی کورٹ نے سماعت کے لیئے قبول کرلیا
نیشنل ہیومن رائٹ کمیشن کی رپورٹ نے جیل انتظامیہ کی قلعی کھول دی، گلزا ر اعظمی
ممبئی 31جنوری
بھوپال کی جیل میں مقید مسلم قیدیوں کے ساتھ کی جانے والی غیر انسانی حرکتوں کے خلاف جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے جبلپور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، گذشتہ کل کریمنل رٹ پٹیشن نمبر 1463/2020کی سماعت عمل میں آئی جس کے دوران ہائی کورٹ نے پٹیشن سماعت کے لیئے قبول کرتے ہوئے حکومت مدھیہ پردیش اور بھوپال جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 3فروری کو رپورٹ طلب کیا ہے۔
جمعیۃ علماء کی جانب مقرر کیئے گئے وکلاء وسنت ڈینئیل اور محرم علی نے جسٹس شر ی دھرن کو بتایا کہ گذشہ دو سالوں سے ملزمین کو سخت اذیتیں دی جارہی ہیں کیونکہ ملزمین نے مذہب مخالف نعرے لگانے سے انکار کردیا تھا۔وکلاء نے عدالت کوبتایا کہ ملزمین  کو5x8 فٹ کے بیرک میں رکھا جاتا ہے جس میں پنکھا بھی نہیں ہے اور انہیں 24 گھنٹے میں صرف ایک بار دس سے پندرہ منٹ کے لیئے باہر لایا جاتا ہے جہاں انہیں دیگر قیدیوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔
وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ قومی حقوق انسانی کمیشن نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہیکہ ملزمین کے ساتھ جیل انتظامیہ کا رویہ قابل تشویش ہے اور ملزمین کے ساتھ جسمانی زیادتیوں کے ساتھ ساتھ انہیں ذہنی اذیتیں بھی دی گئی ہیں نیز گھر کا کھانا جیل میں لانے کی پابندی کے ساتھ ساتھ جیل کینٹین بھی بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے ملزمین کا وزن کافی گھٹ گیا ہے اور انہیں متعدد مہلک جسمانی بیماریاں لاحق ہیں کیونکہ جیل عملہ انہیں درکار غذا مہیا کرانے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔
وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ جیل مینول کے مطابق ہر قیدی کے پاس چار جوڑے کپڑے ہونا چاہئے لیکن ہیومن رائٹ کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ملزمین کے پاس صرف دو جوڑ ے کپڑے ہیں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے دیئے گئے کپڑے جیل انتظامیہ نے ملزمین تک نہیں پہنچائے ہیں نیز جیل انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے تشدد کی وجہ سے ملزمین شدید دہشت کے ماحول میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔وکلاء نے پٹیشن کے ساتھ عدالت میں نیشنل ہیومن رائٹ کمیشن کی رپورٹ بھی پیش کی ہے جس میں جیل انتظامیہ کی قلعی کھولی گئی ہے۔
وکلاء نے عدالت سے گذارش کی کہ جوڈیشیل پینل بناکر گذشتہ دو سالوں سے ملزمین کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کی غیر جانبدار تفتیش کی جائے اور خاطی افسران کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے۔عدالت سے مزید درخواست کی گئی کہ قومی حقوق انسانی کمیشن کی جانب سے کی گئی گذارشات کو نافذ کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
پٹیشن سماعت کے لیئے قبول ہونے پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ جمعیۃ علماء نے اکیس ملزمین کی جانب سے پٹیشن داخل کی ہے جنہیں گذشتہ دو سالوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ملزمین پر الزام ہیکہ وہ سیمی کے رکن ہیں نیزدس ملزمین ایسے بھی ہیں جن پر انڈین مجاہدین کے رکن ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عرض گذار ملزمین میں محمد عادل عبدالخالد،خالد عرفان محمد سلیم، گلریز شیخ غلام مصطفی، محمد ساجد محمد ستار، عبداللہ حسین بدرالحسین، عبدالواحید اشرف خان، محمد زبیر محمد حسین، عمر عبدالحفیظ، جاوید ریاض الدین، شادیو وہاب، رقیب عبدالوکیل،ابو فیصل عمران، محمد حسین محمد اشتیاق، محمد اقرار عبدالراؤف، محمد فرحت محمد ریاست، ساجد احمد حسین،شرافت شبیر علی، عبدالعزیز عبدلمجید، عرفان مقصود ناگوری، کامران شاہد صدیقی، شادولی عبدالکریم، محمد یاسین فرید خان، محمد انصار عبدالرزاق، شبلی عبدالکریم، مرزا احمد بیگ خواجہ بیگ، قمرالدین چاند محمد، صفدر ناگوری، حافظ حسین تاج الدین ملا، عامل پرواز قاضی سیف الدین شامل ہیں۔
 گلزار اعظمی نے مزیدکہا کہ قومی حقوق انسانی کمیشن نے بھوپال جیل انتظامیہ کی پول کھول دی ہے جس نے گذشتہ دو سالوں سے ملزمین پر قیامت برپا کررکھی ہے اورانہیں اذیت دینے کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ملزمین کوبھوپال جیل انکاؤنٹر کے بعد سے زیادہ پریشان کیا جارہا ہے جس کی شکایت نیشنل ہیومن رائٹ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ہائی کورٹ سے کی گئی ہے

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: بھوپال جیل تشدد معاملہ
بھوپال جیل تشدد معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-7BJEGvNHmqs/XjQV-P_7VuI/AAAAAAAAdO8/k1VMFDgLB1QuNNLX8s2R0emtH1JZzJLPACLcBGAsYHQ/s320/bhopal_jail_3154581_835x547-m.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-7BJEGvNHmqs/XjQV-P_7VuI/AAAAAAAAdO8/k1VMFDgLB1QuNNLX8s2R0emtH1JZzJLPACLcBGAsYHQ/s72-c/bhopal_jail_3154581_835x547-m.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_31.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_31.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy