ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی مہم ’’پڑھو اور آگے بڑھو‘‘ کے تحت

  اورنگ آباد کے ایک شخص نے بیٹے کے شادی اور ڈاکٹر بننے پرایک ہزار کتابیں تقسیم کی۔ اورنگ آباد    دنیا بھر میں منعقد ہونے والی شاد...

  اورنگ آباد کے ایک شخص نے بیٹے کے شادی اور ڈاکٹر بننے پرایک ہزار کتابیں تقسیم کی۔

اورنگ آباد  
دنیا بھر میں منعقد ہونے والی شادیوں کی تقریبات کسی نہ کسی وجہ سے موضوع بحث اور سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ لیکن اورنگ آباد مہاراشٹر میں منعقدہ شادی اس لیے یاد رکھی جائے گی کہ دلہے کے والد نے اپنے بیٹے شادی کے موقع پر اور طلباء میں مطالعہ کا شوق پیداکرنے کی غرض سے ایک ہزار کتابیں تقسیم کر ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد نے ڈاکٹر اے پی جے عبداکلام کے ویژن 2020سامنے رکھتے ہوئے ۲۰۲۰؁ء میں ایک مہم ’’پڑھو اور آگے بڑھو‘‘ کے نام سے شروع کی ہے۔ جس کامقصد میں عوام الناس میں مطالعہ کا شوق اور کتابوں کے تئیں دلچشپی پیدا کرنا ہے۔فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے اپنے اس مشن کے بارے میں مرچی کے تاجر مرزا افسر بیگ ( عرف لڈوسیٹ) کو بتایاتو انہوںنے کہاکہ میرا بیٹا مرزاسمیر بیگ اس سال ڈاکٹر بنا ہے اور ابھی ابھی اس کی شادی  بھی ہوئی ہے میں اس دوہری خوشی کے موقع پر شہر کے طلباء میں اردو،مراٹھی زبان میںایک ہزار کتابیں تقسیم کرنا چاہتاہوں۔ان کی اس خواہش کے تحت اورنگ آباد مہانگر پالیکا کے تحت جاری نارے گاؤں مہانگر پالیکا ہائی اسکول میں طلباء میں کتابوںکی تقسیم کا پروگرام منعقد کیاگیا اور وہاں قومی اردو کونسل دہلی سے شائع’’ ماہنامہ بچوں کی دنیا‘‘ بال بھارتی پونہ سے شائع مراٹھی میں بچوں کا رسالہ ’’کشور‘‘ تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر طلباء وہ اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے مرزا عبدالقیوم ندوی نے اپنے مشن ’’پڑھواور آگے بڑھو‘‘ کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ شوشل میڈیا ،انٹرنیٹ کے اس دور میں مطالعہ کا شوق بہت کم ہوگیا ہے،طلباء ،اساتذہ،سرپرستوں کے ہاتھوںمیں کتابوں کے بجائے موبائل دکھائی دے رہے ہیں ۔ پرائمری ،ہائی اسکولو ں کے طلباء میں ابھی یہ بری عادت سے دور ہے ،اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ان کا رشتہ کتابوں سے جوڑا جائے تاںکہ وہ مستقبل کے ایک بہتر ین قاری بن سکے ۔ مرزا نے یہ بھی کہاکہ طلباء میں کتابوں کے تئیں دلچشپی پیدا کرنے کے لیے وقتاََ فوقتاََ مطالعہ بیداری مہم چلاناہوگی ،مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے انہیں پہلے چھوٹی چھوٹی کتابیں ، مختلف زبانوں میں شائع ہونے والے رسائل و جرائد مفت میں تقسیم کیے جانا چاہئے،بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ اردو میں بچوں کے لیے بہترین سرمایہ ہے ،مگر ان تک طلباء کے رسائی نہیں ہے ،شہروں میںپڑھنے والے طلباء و اساتذہ کو تو کتابیں آسانی سے مل جاتی ہیں مگر دور درازکے علاقوں،گاؤںدیہاتوں میں پڑھنے والے طلباء تک کتابیں نہیں پہنچ پاتی ہیں اس لیے وہ مطالعہ سے محروم رہ جاتے ہیں۔اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ریڈاینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے اس سال سے ایک مہم شروع کی ہے ’’گھرگھر کتاب،ہر گھر میں کتاب‘‘دوسرے ’’پڑھو اور آگے بڑھو‘‘اس کے تحت مختلف اسکولوں میںپروگرام منعقد کیے جائیںگے جس سے کہ طلباء میں مطالعہ کا شوق پیدا ہو۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے شیخ ارشد سر،مظفر سر نے اپنا تعاون دیا اور تیقن دلایا کہ طلباء کو جوکتابیں تقسیم کی گئی ہیں ان کی نگرانی میں اس کا مطالعہ کرائیں گے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی مہم ’’پڑھو اور آگے بڑھو‘‘ کے تحت
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی مہم ’’پڑھو اور آگے بڑھو‘‘ کے تحت
https://1.bp.blogspot.com/-QkfEm7MVtSk/XiLLil0BRnI/AAAAAAAAc5k/b25Kx7rMOtcXZCn226x8YyKSXfogO6YVwCLcBGAsYHQ/s320/Copy%2Bof%2Bueyyff.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-QkfEm7MVtSk/XiLLil0BRnI/AAAAAAAAc5k/b25Kx7rMOtcXZCn226x8YyKSXfogO6YVwCLcBGAsYHQ/s72-c/Copy%2Bof%2Bueyyff.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_44.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_44.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy