جئے پور لشکر طیبہ معاملہ

14/ سال کی سزا پانے والے ملزمین کی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے مارچ میں حتمی بحث کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے حالانکہ عدالت نے ملزمین کی ...


14/ سال کی سزا پانے والے ملزمین کی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے مارچ میں حتمی بحث کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے
حالانکہ عدالت نے ملزمین کی ضمانت نا منظور کردی لیکن حتمی بحث کے لیئے وقت متعین کرنا خوش آئند، گلزا ر اعظمی
ممبئی21 جنوری
دہشت گردی کے الزامات کے تحت 14/ سال با مشقت کی سزا پانے والے ملزمین کی ضمانت عرضداشتوں کو حالانکہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے آج  نا منظور کردیا لیکن فریقین کو حکم دیا کہ وہ 24 مارچ کو حتمی بحث کرنے کے لیئے تیار رہیں۔اس قبل عدالت نے ملزمین کی جئے پور ہائی کورٹ کے فیصل کے خلاف داخل اپیلوں کو سماعت کے لیئے منظور کرلیا تھا اور حکومت کو نوٹس جاری بھی کیا تھا۔  یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیئے ایڈوکیٹ رتنا کر داس(سابق جسٹس اڑیسہ ہائی کورٹ) نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا کو14/ سالوں میں تبدیل کردیا ہے حالانکہ ملزمین کو باعزت بری کیا  جانا چاہئے  تھاکیونکہ استغاثہ ان کے خلاف کوئی بھی پختہ ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکا  نیز ملزمین کی اپیلیں التواء کا شکار ہیں لہذ املزمین کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے۔
دو رکنی بینچ کے جسٹس آر بھانو متی اور جسٹس اے ایس بوپنا کو ایڈوکیٹ رتنا کر داس نے مزید بتایا کہ ملزم کو ہائی کورٹ سے ملی سزا غیر قانونی ہیں کیونکہ یو اے پی اے قانون کے تحت مقدمہ قائم کرنے کے لیئے ضروری خصوصی اجازت نامہ (سینکشن) حکومت سے حاصل نہیں کیا گیا تھا نیز سرکاری گواہوں کے بیانات میں تضاد کا  ملزمین کو فائدہ دینے کی بجائے ہائی کورٹ نے استغاثہ کو دیا ہے جس پرنظر ثانی کی ضرورت ہے نیزملزمین کو ضمانت پررہا کیا جانا چاہئے کیونکہ ملزمین نصف سے زیادہ سزا کاٹ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ نچلی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے ملزمین کی سزا کو ہائی کورٹ نے ۴۱/ سالوں اور جرمانہ کی رقم دس لاکھ کو دس ہزار میں تبدیل کردیا تھا جس کے بعد ملزمین کی اپیلوں اور ضمانت پر رہائی کی درخواست سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس پر آج سماعت عمل میں آئی جس کے دوران عدالت نے بجائے ملزمین کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کے ان کی اپیلوں پر حتمی بحث کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔  
 اس معاملے میں  ۱۔ اصغر علی محمد شفیع۲۔ بابو علی حسن علی۳۔ حافظ عبدالمجید کلو خان۴۔ قابل خان امام خان ۵۔ شکر اللہ صوبے خان ۶۔ محمد اقبال بشیر احمد کو جئے پور ہائی کورٹ نے ۴۱/ سالوں کی سز سنائی تھی جس کے خلاف جمعیۃ علماء کے توسط سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں اپیل داخل کی گئی ہے جس پر اب حتمی سماعت 24 مارچ کو متوقع ہے۔
عیاں رہے کہ راجستھان اے ٹی ایس نے ملزمین کو یو ے پی اے کی دفعات 10,13,17,18,18A,18B, 20, 21 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 511 کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
دوران سماعت عدالت میں جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ رتنا کر داس کے ساتھایڈوکیٹ ارشاد حنیف، ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد، ایڈوکیٹ رضوان و دیگرموجود تھے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جئے پور لشکر طیبہ معاملہ
جئے پور لشکر طیبہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-NqJmAo3xDCU/XibbxMLBcAI/AAAAAAAAc-o/OH-AmalqItU6H9wus8d2EgNL4oGIfk8FACLcBGAsYHQ/s320/190816-india-supreme-court_16c9b2c2a95_large%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-NqJmAo3xDCU/XibbxMLBcAI/AAAAAAAAc-o/OH-AmalqItU6H9wus8d2EgNL4oGIfk8FACLcBGAsYHQ/s72-c/190816-india-supreme-court_16c9b2c2a95_large%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_62.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_62.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy