گاندھی کے سپنوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت: پروفیسر شاہد اختر

 داستان گوئی اردو ادب کا سرمایہئ افتخار ہے:  ڈاکٹر شیخ عقیل احمد  نئی دہلی:  موجودہ وقت میں گاندھی کے سپنوں کے بھارت کو آگے بڑھانے ک...

 داستان گوئی اردو ادب کا سرمایہئ افتخار ہے:  ڈاکٹر شیخ عقیل احمد 

نئی دہلی:  موجودہ وقت میں گاندھی کے سپنوں کے بھارت کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔گاندھی دراصل ایک نظریہ ہے۔ اس نظریہ کے ذریعے ہم ملک میں امن وآشتی کی فضا قائم کرسکتے ہیں۔گاندھی جی محبت اور اہنسا کے متوالے تھے اور اردو زبان انہی خیالات کی ترجمانی بھی کرتی ہے۔ یہ باتیں ’عالمی کتاب میلہ‘ پرگتی میدان میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام ’داستان گوئی‘(داستان گاندھی) میں اردو کونسل کے وائس چیئرمین پروفیسر شاہد اختر نے کہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اردو داستان گوئی کی روایت بہت پرانی ہے لیکن بدلتے وقت میں یہ فن قصہئ پارینہ بن گیا،البتہ حالیہ دنوں میں اس فن کو فروغ ملا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔ 
قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فن نیا اور پرانا نہیں ہوتابلکہ اس کا انحصار پیشکش پر ہوتا ہے۔ فوزیہ داستان گو اور فیروز خان نے جس لب ولہجہ اور انداز میں داستان پیش کی، وہ قابل تعریف ہے۔ انھوں نے کہا کہ داستان گوئی اردو ادب کا سرمایہئ افتخار ہے۔ہمیں اس وراثت کو محفوظ رکھنے اور آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ داستانیں گنگاجمنی تہذیب کی آئینہ دار ہیں۔ان کے ذریعہ ہندوستانی تہذیب وثقافت کو بہتر طورپر سمجھا جاسکتاہے۔
اس موقعے پر داستان گاندھی کے ہدایت کار پروفیسر دانش اقبال نے داستان گوئی کے حوالے سیر حاصل گفتگو کی۔انھوں نے کہا کہ داستان گوئی ایک مشکل فن ہے، تاہم اس فن کے ذریعے سامعین تک اپنی بات پہنچانا فن کاروں کا فریضہ ہے۔ پروگرام کو  فیروز خان اور فوزیہ داستان گونے پیش کیا۔فوزیہ ہندوستان کی پہلی خاتون داستان گو ہیں۔ وہ اس سے قبل ’مہابھارت‘، ’رادھا کرشن‘ اور ’اپنے رام جی‘جیسی داستانیں پیش کرکے شہرت حاصل کرچکی ہیں۔ان دونوں فن کاروں نے ’داستان گاندھی‘ کے ذریعے گاندھی جی کی پوری زندگی کا خاکہ انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا۔سامعین ان کی پیش کش اور اندازِ بیاں سے لطف اندوز ہوتے رہے اور ساتھ ہی داد تحسین سے بھی نوازتے رہے۔
پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عبدالحی جبکہ اظہارِ تشکر ڈاکٹر شع کوثر یزدانی نے پیش کیے۔ اس موقعے جو اہم شخصیات موجود رہیں، ان میں پروفیسر نصیر احمد خان، ایڈوکیٹ جناب اے رحمن اور این بی ٹی کے ایڈیٹر ڈاکٹر شمس اقبال اور جناب کمل سنگھ کے نام خاص طورپر قابل ذکر ہیں۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: گاندھی کے سپنوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت: پروفیسر شاہد اختر
گاندھی کے سپنوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت: پروفیسر شاہد اختر
https://1.bp.blogspot.com/-qYFsQCHC6-Q/XhR72hcPA1I/AAAAAAAAcuY/xwfGKMy2FEYDMCnHLnaTJVuZ_qAIMY6lACLcBGAsYHQ/s320/SAF_2999.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-qYFsQCHC6-Q/XhR72hcPA1I/AAAAAAAAcuY/xwfGKMy2FEYDMCnHLnaTJVuZ_qAIMY6lACLcBGAsYHQ/s72-c/SAF_2999.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_87.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/01/blog-post_87.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy