آگرہ کے شمش آباد میں ڈبل قتل اور کروڈوں کی لوٹ کا انکشاف

آگرہ، ستائیس جنوری کی شب شمش آباد تھانہ کے علاقے ہر سرائے گھڈ میں صرافہ تاجر مکلیش کمار گپتا اور اُن کی اہلیہ لتا گپتا کا بے دردی سے ق...

آگرہ، ستائیس جنوری کی شب شمش آباد تھانہ کے علاقے ہر سرائے گھڈ میں صرافہ تاجر مکلیش کمار گپتا اور اُن کی اہلیہ لتا گپتا کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا، قتل کرنے والے قاتلوں نے پہلے دونوں کے گلے پر چوٹ کی اور اُس کے بعد دونوں کی لاشوں میں کرنٹ لگا دیا، 
موقع پر پہنچے ایس ایس پی، اے ڈی جی اور آئی جی اے ستیش گنیشن نے واقعے کا فوری انکشاف کرنے کے لئے علاقائی پولیس کو ہدایت جاری کی، اس واقعے کے بعد شمش آباد کا علاقہ ایک سیاسی میدان بن گیا، جبکہ تاجروں کی ناراضگی کی وجہ سے مارکیٹ بند رہی، اس پورے معاملے کی نگرانی آگرہ زون کے اے ڈی جی، آئی جی رینج اے ستیش گنیشن اور ایس ایس پی ببلو کمار کر رہے تھے، پولیس اس قتل کا  انکشاف جلد سے جلد کرنا چاہتی تھی، جمعہ کی رات کو ایس ایس پی آگرہ کو اس معاملے میں کچھ اہم اشارے مل گئے، جس کی وجہ سے ایس ایس پی آگرہ گزشتہ رات دس بجے خود شمش آبا د تھانہ پہنچے،علاقائی لوگوں سے پوچھ تاچھ شروع کی، تفتیش میں معلوم ہوئی کہ قصبے میں رہنے والے دو افراد نے نہ صرف یہ سارا قتل عام کیا بلکہ کروڈوں کی لوٹ مار میں بھی اپنے ہاتھ صاف کیئے ہیں، اس معاملے میں پولیس نے دو قاتلوں کو گرفتار کیا، گرفتار قاتل شمش آباد تھانہ علاقہ سے کپل گپتا اور اوم راٹھور ہیں،   حقائق جو انکشاف میں سامنے آئے ہیں یہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمیں پھسل جائے گی، ابتدا میں پولیس یہ صرف ڈبل قتل ہی مانتی تھی، لیکن جب پولیس کی تفتیش آگے بڈھی تو کہانی واضح ہوتی جارہی تھی، تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس قتل کیس میں کروڈوں روپے لوٹ لئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے پورے قصبے میں شدید ناراضگی ہے، پولیس نے قتل کے انکشاف کے ساتھ کروڈوں کی لوٹ مار کا بھی انکشاف کیا ہے، اس انکشاف میں قاتلوں نے اس سے11کلو سونے کے زیورات وصول کیئے جن جی قیمت چار کروڈساٹھ لاکھ روپے ہے، اس کے علاوہ 24 کلو700گرام چاندی کے زیورات اور 13 لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی بھی برآمدہوئی ہے، 
پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کپل گپتا پر دس لاکھ روپے کا قرض تھا اور اوم بابوراٹھور کے پاس قریب آٹھ لاکھ روپے کا قرض تھا، جس کی وجہ سے دونوں ایک طویل عرصے سے اس طرح کے واقعے کو کرنے کا ارادہ کر رہے تھے، یہ سوچاجارہا تھا کہ کس تاجر سے پیسہ مل سکتا ہے، کپل گپتا نے دُکان سے رسی، سوالیا اُور اوم بابوراٹھور ٹیپ اور تار لے کر پہنچا، 22 جنوری کو کپل نے مقتول سونا تاجر سے ایک انگوٹھی خریدی اُور انگوٹھی کا رقم دینے کے بہانے 26 جنوری کو کپل اپنے ساتھی کے ساتھ مقتول تاجر کے گھر پہنچا، لیکن مقتول تاجر نے اس وقت تک گیٹ نہیں کھولا تھا، 27 جنوری کو کپل نے مکلیش کو فون کیا کہ ہم شام کے وقت گھر پر انگوٹھی کی رقم دیں گے، آپ گھر بتاکہ دینا، کپل اُور اوم شام کو قریب 7بجے مکلیش کے گھر پہنچے تو ان کی اہلیہ نے درواز ہ کھولا، گھر میں داخل ہوکر کپل اُور اوم نے لتا کا قتل کر دیا اُور الماری میں رکھا سونا اور نقدی لوٹ لیا، اُس وقت مکلیش اپنے بھانجے کو چھوڈ نے گئے ہوئے تھے، رات کے آٹھ بجے جب وہ واپس آئے تو کپل اور اوم بابو ب نے اُن کا قتل کردیا، اُور سی سی ٹی وی کاڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے،  
   

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: آگرہ کے شمش آباد میں ڈبل قتل اور کروڈوں کی لوٹ کا انکشاف
آگرہ کے شمش آباد میں ڈبل قتل اور کروڈوں کی لوٹ کا انکشاف
https://1.bp.blogspot.com/-cwy48g9Ah-0/XjV8hXOLJCI/AAAAAAAAdSE/KRf1InY9IFoQChTY_9oF0WQgW_XlYMO-ACLcBGAsYHQ/s320/IMG-20200201-WA0019.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-cwy48g9Ah-0/XjV8hXOLJCI/AAAAAAAAdSE/KRf1InY9IFoQChTY_9oF0WQgW_XlYMO-ACLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200201-WA0019.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_1.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_1.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy