ریسوڑ ضلع واشم سے دس بے قصور مسلم نوجوان کی ضمانت پر رہائی

جمعیۃعلماء کی بر وقت کوشش سے اہلیان ریسوڑ کو راحت ممبئی ۲/فروری گزشتہ29/ جنوری کو پورے ملک میں بند کا ماحول تھا،حکومت نے جو کالاقانون...


جمعیۃعلماء کی بر وقت کوشش سے اہلیان ریسوڑ کو راحت
ممبئی ۲/فروری
گزشتہ29/ جنوری کو پورے ملک میں بند کا ماحول تھا،حکومت نے جو کالاقانون بنایا اس کی مخالفت میں ہر جگہ احتجاج دھرنے اور ریلیاں ہورہی ہیں۔اسی کی ایک کڑی واشم ضلع ریسوڑ مقام پر ایک ریلی نکالی گئی۔دوران ریلی کسی طرف سے پتھراؤ ہوا۔اور ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولس نے کیمرے میں قید فوٹوزکی مدد سے لوگوں کو حراست میں لینا شروع کیا۔ریلی نکالنے والے ذمہ داروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ (ارشدمدنی)کے صدر مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی کو مقامی افراد نے فون پر تمام معلومات دی۔جسے جان کر صدر محترم ے علاقائی ذمہ داروں سے مشورہ کیا،جس میں مولانا سید نصر اللہ حسینی ندوی،قاری عبد الرشید حمیدی اور مولانا محمد عیسیٰ خان کاشفی قابل ذکر ہیں۔اس کے بعد صوبائی ذمہ داروں کو ریسوڑ کے حالات سے آگاہ کیا گیا۔خاص طور پر الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء مہاراشٹر اور حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹرکی ہدایت پر بروز جمعہ ریسیوڑ کا سفر کیا۔
اور تمام چیزوں سے واقفیت کے بعد کشیدہ حالات کے پیدا ہونے کی وجوہات کوجاننے کی کوشش کی،اور صوبائی جمعیۃ کے ذمہ داروں کو حالات سے واقف بھی کرایا،جس کو جان کر الحاج گلزار احمد اعظمی نے فوراً قانونی امداد دینے کی ہدایت دی۔ایڈوکیٹ توصیف صاحب سے قانونی امداد کے لئے گزارش کی گئی، ایڈوکیٹ توصیف کی مستعدی اور بیدار مغزی سے الحمد للہ تمام محروسین کو سنیچر کی شام ہی ضمانت پر رہائی مل گئی۔ضمانت پررہا ہونے والے مفتی محمد یونس،تسلیم غالب صدر بلدیہ، شیخ عرفان یوسف،ضمیر خان مرتضیٰ خان،اعجاز شاہ،عزیز قریشی،شہنشاہ خان مردان خان،شیخ بابا،توفیق خان مردان خان اورسید حسن سید محفوظ شامل ہیں۔
رہائی پانے والے اورساکنان ریسیوڑ نے جمعیۃعلماء کے ذمہ داران کو خوب دعائیں دیں کہ اللہ تعالیٰ جمعیۃ کے ذمہ داروں اور ایڈوکیٹ توصیف کو بہترین بدلہ عطا فرمائے،اور رفقاء سفر مولانا اعجاز خان بیتی صدر جمعیۃ علماء ہنگولی،قاضی مسرت ملی،ڈاکٹر شمس الدین  اور عابد علی جاگیر دار نے اپنے بڑوں کے لئے کلمات تہنیت و تشکر پیش کئے۔مقامی علماء کرام،معززین شہر،ملی تنظیموں کے ذمہ داروں نے جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ کے صدر مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی اور جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے ذمہ داروں کا بہت شکریہ ادا کیا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ریسوڑ ضلع واشم سے دس بے قصور مسلم نوجوان کی ضمانت پر رہائی
ریسوڑ ضلع واشم سے دس بے قصور مسلم نوجوان کی ضمانت پر رہائی
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_2.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_2.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy