جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کا اجلاس ممبئی میں

23/فروری کو آزاد میدان،ممبئی میں مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کا خطاب، ریاستی کارکنان انتظامات میں جُٹِے ممبئی 7/ ف...


23/فروری کو آزاد میدان،ممبئی میں مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کا خطاب،
ریاستی کارکنان انتظامات میں جُٹِے

ممبئی 7/ فروری
ملک کی مؤقر اور فعال تنظیم جمعیۃ علماء ہند نے اپنی مجلس منتظمہ (جنرل باڈی) کی میٹنگ ممبئی شہر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اورا س موقع پر ایک عوامی جلسہ بھی آزاد میدان میں رکھا گیا ہے،جس میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کے علاوہ مختلف مذاہب کے سیکولر دانشوروں کی تقریریں ہوں گی۔
عروس البلاد ممبئی کے وسیع و عریض تاریخی آزادمیدان میں 23/فروری 2020بروز اتوارشام 5/بجے تا 10/ بجے شب یہ جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس میں جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی ادام اللہ فیوضہم صدر جمعیۃعلماء ہند کا خصوصی خطاب ہوگا۔ یہ جلسہ عام ملک کے حالات کے پیش نظر مسلمانان ِ ہند اور باشندگان ملک دونوں کے لئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
جلسہ کی تیاری اور انتظامی امور کے سلسلہ میں ایک مشاورتی نشست زیر صدارت مولانا اشتیاق احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر منعقد کی گئی، جس میں ممبئی و اطراف کے جمعیۃعلماء کے متحرک اور فعال کارکنان اور نمایاں اداروں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔
اس اہم میٹنگ میں مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے بتایا کہ جمعیۃعلماء ہند کے جلسہ عام کی ابتدائی کارروائی پرمیشن وغیرہ حاصل کرلیا گیا ہے۔مجلس منتظمہ اور جلسہ عام میں خاصی تعداد میں والینٹیر اور رضا کار کی ضرورت ہے،اس کے لئے مقامی جمعیۃ اور مدارس کے ذمہ داروں نے افراد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
         جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس منتظمہ کے لئے استقبالیہ کمیٹی بنائی گئی جس کا صدر الحاج بشیر موسیٰ پٹیل سابق ایم ایل اے و چیئر مین محمد صابو صدیق مسافر خانہ،کرافورڈ مارکیٹ،ممبئی کو بنایا گیا۔
واضح رہے کہ اس جلسہ عام کی دعوت دینے کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ایک وفد نے صدر مجلس استقبالیہ الحاج بشیر موسیٰ پٹیل کی قیادت میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے منترالیہ میں ملاقات کی،نیز اجیت داداپوا ر نائب وزیر اعلیٰ حکومت مہاراشٹر، نواب ملک وزیربرائے اقلیتی امور حکومت مہاراشٹر اور جیتندر اوہاڑ وزیربرائے ہاؤسنگ حکومت مہاراشٹرکو مہمان خصوصی کی حیثیت سے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔اس وفد میں مولانا اشتیاق احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر، مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری،مفتی محمد یوسف قاسمی خازن،مولانا عبد القیوم قاسمی ناظم نشر و اشاعت،مولانا معراج الحق قاسمی آرگنائزر جمعیۃعلماء مہاراشٹر اور مولانا منصور احمد قاسمی (رکن کاجو پاڑہ)حافظ علاؤالدین (استاد دار العلوم امدادیہ،ممبئی)وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
مشاورتی میٹنگ کا آغازمولانا محمد اسلم قاسمی (ملاڈ) کی تلاوت کلام پاک سے ہوااور اختتام مفتی محمد اسماعیل قاسمی (صدر جمعیۃ علماء شہر مالیگاؤں و ایم ایل اے) کی دعا پر ہوا۔اس میٹنگ میں ممبئی،تھانے و پالگھر کی مقامی یونٹوں کے صدور و نظماء اعلیٰ اور ناسک،مالیگاؤں اور دھولیہ کے جمعیۃعلماء کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کا اجلاس ممبئی میں
جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کا اجلاس ممبئی میں
https://1.bp.blogspot.com/-6lMC3Y2PHMA/Xj4-GNtNaHI/AAAAAAAAdig/jF85UsZWEfUh_D_0BL_8Bd1a_TgEiajjgCLcBGAsYHQ/s320/07%2Bfeb%2B2020....jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-6lMC3Y2PHMA/Xj4-GNtNaHI/AAAAAAAAdig/jF85UsZWEfUh_D_0BL_8Bd1a_TgEiajjgCLcBGAsYHQ/s72-c/07%2Bfeb%2B2020....jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_31.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_31.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy