قومی اردو کونسل کی ویب سائٹ اردو سے متعلق کل ہند سرکاری ملازمتوں کی تلاش کااہم ذریعہ: پروفیسر شاہد اختر

قومی اردو کونسل کی نئی ویب سائٹ کوSTQC-CQW  کی سند ملنا باعث فخر: ڈاکٹر عقیل احمد نئی دہلی,   وزارت برائے الیکٹرانک اینڈانفارمیشن ٹکن...

قومی اردو کونسل کی نئی ویب سائٹ کوSTQC-CQW  کی سند ملنا باعث فخر: ڈاکٹر عقیل احمد

نئی دہلی,   وزارت برائے الیکٹرانک اینڈانفارمیشن ٹکنالوجی،حکومت ہند کے ایس ٹی کیو سی ڈائرکٹوریٹ     Standardisation Testing and Quality Certification Directorate نے قومی اردو کونسل کی نئی ویب سائٹ کو STQC-CQW سرٹیفیکٹ سے نوازا ہے، جس کا افتتاح اکتوبر 2019 میں مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل، حکومت ہند کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا۔قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر عقیل احمد نے بتایا کہ نئی ویب سائٹ کئی نئے فیچرز سے لیس ہے۔ یہ ایک سہ لسانی(اردو، ہندی اور انگریزی) ویب پورٹل ہے، جو کہ حکومت ہند کی ویب سائٹ کے لیے بنائی گئی ہدایتوں اورW3C  کے ذریعے طے شدہ پیمانوں کے مطابق تیار کی گئی ہے۔کسی بھی ادارے کی ویب سائٹ کو  STQC-CQW سرٹیفیکٹ ملنا ایک اہم بات ہے،جب کہ قومی اردو کونسل کی ویب سائٹ کو یہ سرٹیفیکٹ معیار کے اعلیٰ درجے (Quality Level-1)میں ملا ہے جو تمام اہل اردو کے لیے باعث فخر ہے۔ اس ویب سائٹ پر قومی اردو کونسل کی تمام تر سرگرمیاں (میٹنگ، مستقبل کے پروگرام،ویڈیوز، تصاویر) موجود ہیں۔اس کے علاوہ کونسل سے شائع ہونے والے رسائل (ابتدا تا حال) کی سافٹ کاپیاں، کونسل کی بیشتر کتابوں اور مرکزی حکومت کے اہم ایکٹ کے اردو تراجم پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود ہیں جنھیں قارئین آن لائن بآسانی پڑھ سکتے ہیں اورڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔اتنا ہی نہیں اس ویب پورٹل کی مدد سے کونسل کی 200 سے زائد کتابوں اور تقریباً 400 مضامین کا مطالعہ یونی کوڈ فارمیٹ میں کیا جاسکتا ہے۔
 قومی اردو کونسل کے وائس چیر مین پروفیسر شاہد اختر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی، ریاستی و دیگر سرکاری اداروں سے شائع ہونے والی اردو سے متعلق مختلف اسامیوں اورروزگار کے مواقع کی تفصیلات (فارم بھرنے کی آخری تاریخ کے ساتھ) بھی اس ویب پورٹل پر موجود ہوتی ہیں، جو کہ اردو کی کل ہند سرکاری ملازمتوں کی تلاش کا واحد ذریعہ ہے۔یہی نہیں اس ویب پورٹل پر اردو اور اقلیت سے متعلق اہم ویب سائٹ لنک بھی موجود ہیں جن سے عوام و خواص فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ورڈ آف دی ڈے (Word of the Day) کے تحت روزانہ اردو کا ایک لفظ (ہندی اور رومن میں تلفظ کے ساتھ)  اس کے اردو متبادل اور ہندی اور انگریزی معنی کے ساتھ دیا جاتا ہے، ساتھ ہی اس لفظ سے متعلق ایک شعر اردو اور رومن میں موجود ہوتا ہے۔ قارئین اس ویب پورٹل کی مدد سے این سی پی یو ایل کے فیس بک پیج وبلاگ تک آسانی کے ساتھ رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر قومی اردو کونسل کے وائس چیرمین پروفیسر شاہد اختر اور کونسل کے ڈائرکٹرڈاکٹر عقیل احمد نے کونسل کی نئی ویب سائٹ کوSTQC-CQW سرٹیفیکیٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم بالخصوص اسسٹنٹ ایجوکیشنل آفیسر (ویب اور لنگویج ٹکنالوجی) اجمل سعید کو مبارک باد دی جن کی نگرانی میں یہ ویب سائٹ تیار کی گئی ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: قومی اردو کونسل کی ویب سائٹ اردو سے متعلق کل ہند سرکاری ملازمتوں کی تلاش کااہم ذریعہ: پروفیسر شاہد اختر
قومی اردو کونسل کی ویب سائٹ اردو سے متعلق کل ہند سرکاری ملازمتوں کی تلاش کااہم ذریعہ: پروفیسر شاہد اختر
https://1.bp.blogspot.com/-wMIrgxNhW6Y/Xj4_Y95-fOI/AAAAAAAAdjQ/pNkalhoNshUQIcXhARrtBu8P2O7cr8v1wCLcBGAsYHQ/s1600/download.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-wMIrgxNhW6Y/Xj4_Y95-fOI/AAAAAAAAdjQ/pNkalhoNshUQIcXhARrtBu8P2O7cr8v1wCLcBGAsYHQ/s72-c/download.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_40.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_40.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy