مادری زبان آنکھ اوردوسری زبانیں چشمے کی طرح ہیں: وینکیانائیڈو

تہذیبی ولسانی تنوع ہندوستان کی امتیازی خصوصیت ہے: رمیش پوکھریال نشنک  مادری زبان اظہارِ خیال کاسب سے مؤثرذریعہ ہے: ڈاکٹرشیخ عقیل احمد  ...

تہذیبی ولسانی تنوع ہندوستان کی امتیازی خصوصیت ہے: رمیش پوکھریال نشنک 
مادری زبان اظہارِ خیال کاسب سے مؤثرذریعہ ہے: ڈاکٹرشیخ عقیل احمد 

 عالمی یومِ مادری زبان کی مناسبت سے وزارت برائے فروغِ انسانی وسائل اوروزارتِ ثقافت کے اشتراک سے 
ایک عظیم الشان پروگرام کاانعقاد 
نئی دہلی: ہمیں ہرحال میں اپنی لسانی وراثت کاتحفظ کرناچاہیے، خصوصابچوں کو ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دی جائے،کیوں کہ بچہ مادری زبان کوآسانی سے سمجھ سکتاہے۔ ان خیالات کااظہار نائب صدر جمہوریہئ ہندعزت مآب وینکیانائیڈو نے عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے وزارتِ فروغِ انسانی وسائل اوروزارتِ ثقافت کے اشتراک سے امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹرمیں منعقدہ پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ اگرہم اپنی مادری زبانوں کی حفاظت کرتے اورانھیں فروغ دیتے ہیں تو اس سے ہندوستان کے لسانی وتہذیبی تنوع کابھی تحفظ ہوگا۔زبان ایک ایساوسیلہ ہے جولوگوں کوایک ساتھ لاتااور متحدہ سماج کی تشکیل کرتا ہے۔ انھوں نے اس بات پرزوردیاکہ پرائمری اسکولوں میں مادری زبان میں تعلیم کوضروری قرار دیا جائے اورسرکاری ملازمتوں میں مادری زبان جاننے کوبھی لازم قراردیاجائے۔ انھوں نے کہاکہ ملک کی تمام زبانوں کونیشنل سطح پر پرموٹ کرناحکومت کی ذمے داری ہے لیکن  ہمیں بھی اپنے گھروں میں، اپنے لوگوں کے درمیان شاعری،افسانہ اورکہانی نویسی کے ذریعے مادری زبان کوفروغ دیناچاہیے۔ نائب صدرجمہوریہ نے مادری زبان اوردیگرزبانوں کاموازنہ کرتے ہوئے کہاکہ مادری زبان آنکھ کی طرح ہے اوردوسری زبانیں چشمے کی مانند ہیں، اگرآنکھ میں بینائی نہیں ہوگی، توچشمے کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ مادری زبان کے تحفظ کو ایک مذہبی فریضہ سمجھناچاہیے اوراسے ایک تحریک اورمشن کے طورپر فروغ دیناچاہیے۔ 
اس پر مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل جناب رمیش پوکھریال نشنک نے بھی مادری زبان کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مادری زبان میں سیکھی جانے والی چیزساری زندگی یادرہتی ہے، ہم پوری دنیاکی زبانیں سیکھیں مگراپنی مادری زبان کوکبھی نہ بھولیں، مادری زبان کے بغیرانسان کٹی پتنگ کی طرح ہوجاتاہے اورکسی بھی شعبے میں کامیاب نہیں ہوپاتا۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں تہذیبی ولسانی تنوع پایاجاتاہے اوریہی انیکتامیں ایکتاہے۔ہمارے ملک کی ساری زبانیں جب ملتی ہیں توپوراملک متحدہوجاتاہے۔ بھارت سرکار نے مختلف زبانوں کے الگ الگ ادارے بنائے ہیں تاکہ ان زبانوں کوفروغ دیاجائے۔ انھوں نے کہاکہ آج کے پروگرام کے ذریعے ہم مادری زبان کے تحفظ اورفروغ کے تئیں ایک نئی تحریک شروع کریں گے۔ وزیرمملکت برائے فروغِ انسانی وسائل سنجے دھوترے نے بھی مادری زبان میں بچوں کوتعلیم دیے جانے کی اہمیت پرروشنی ڈالی اوراسے پورے ملک کی اجتماعی ذمے داری قراردیا۔ وزیرمملکت برائے ثقافتی امور(آزادانہ اختیارات) پرہلاد سنگھ پٹیل نے بھی مادری زبان میں تعلیم وتحقیق کواہم قراردیا۔ انھوں نے کہاکہ متعدد سائنسی تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جوعلمی وتحقیقی کام مادری زبان میں کیاجائے اس میں زیادہ پائیداری ومضبوطی ہوتی ہے۔ 
اس موقعے پرمختلف دیگرزبانوں کے سرکاری اداروں کے ساتھ قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان نے بھی شرکت کی اورکونسل کی مطبوعات کا اسٹال بھی لگایاگیا، جہاں نائب صدرجمہوریہ وینکیانائڈو،فروغِ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک،وزیرمملکت برائے فروغِ انسانی وسائل سنجے دھوترے اور وزیر مملکت برائے ثقافتی امورپرہلادسنگھ پٹیل نے کونسل کے بک اسٹال کا معائنہ کیااوراس کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ کونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشیخ عقیل احمد نے نائب صدرجمہوریہ ومعززوزراکو کونسل کی سرگرمیوں اور اردو زبان کے فروغ کے لیے کی جانے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انھوں نے یومِ مادری زبان کواعلی سطح پرمنائے جانے کے حکومت کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وزارت برائے فروغِ انسانی وسائل اوروزارتِ ثقافت کایہ مشترکہ قدم ہندوستان کی مادری زبانوں کے تحفظ کے تئیں ایک نئی عوامی بیداری پیداکرے گااورلوگ اپنی مادری زبان کی حفاظت کے لیے سنجیدہ کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ ہم سبھی لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انسان اپنے خیالات کا بہتراور مؤثراظہاراپنی مادری زبان میں ہی کر سکتا ہے اور ایک بات جس خوبی اورجامعیت کے ساتھ مادری زبان میں کی جاسکتی ہے وہ دوسری کسی زبان میں نہیں کی جاسکتی، لہٰذاہمیں دنیابھرکی دوسری زبانوں کے ساتھ مادری زبان کے تحفظ کی ہرممکن کوشش کرنی چاہیے بلکہ اسے اپنی روزمرہ کی زندگی میں برتنابھی چاہیے۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مادری زبان آنکھ اوردوسری زبانیں چشمے کی طرح ہیں: وینکیانائیڈو
مادری زبان آنکھ اوردوسری زبانیں چشمے کی طرح ہیں: وینکیانائیڈو
https://1.bp.blogspot.com/-a-Vc8-8qTJ8/Xk_5VSW-f5I/AAAAAAAAeG0/zdxV1Yp6k0cpq4pyDDwDTutcLxCDcEzUwCLcBGAsYHQ/s320/Photo%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-a-Vc8-8qTJ8/Xk_5VSW-f5I/AAAAAAAAeG0/zdxV1Yp6k0cpq4pyDDwDTutcLxCDcEzUwCLcBGAsYHQ/s72-c/Photo%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_51.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_51.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy