ہمیں اختلاف تو کرنا چاہئے لیکن مخالفت سے گریز کرنا چاہئے،ڈاکٹر سواستی راؤ کلہڑی

علی گڑھ ,سرسید اویر نیس فورم کی جانب سے صنعتی و زراعتی نمائش میں مکت کاش منچ پر”دورِ حاضر میں سرسید کی معنویت“ عنوان پر قو...


علی گڑھ ,سرسید اویر نیس فورم کی جانب سے صنعتی و زراعتی نمائش میں مکت
کاش منچ پر”دورِ حاضر میں سرسید کی معنویت“ عنوان پر قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی انیس احمد انصاری، ’آئی پی ایس‘، کمانڈنٹ پی اے سی نے کہا کہ کسی بھی سماج کو آگے بڑھانے کے لیے تعلیم ایک بنیاد کی طرح کام کرتی ہے سرسید نے نامصائب حالات میں اور مایوسی کے دور میں روشنی کا ایک چراغ جلایا جو آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سرسید کے اصولوں کو دو بارہ اپنانے کی ضرورت ہے اور اس لئے ہمیں سماج کے سبھی طبقوں کے لیے تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کرنی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ علم حاصل کرنے کے باوجود اس پر عمل نہ کیا جائے تو ایسا علم فضول ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہماراے ملک کی تاریخ کثرت میں وجدت رہی ہے اور اسی لئے ہمیں ملک میں رہنے والے سبھی باشندوں کا نہ صرف احترام کرنا چاہئے بلکہ عدل اور انصاف قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے سیمینار کے ڈائریکٹر پروفیسر شکیل صمدانی کو ایک کامیاب سیمینار کرانے کے لیے مبارکباد دی۔
مہمانِ اعزازی منگلا یتن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایفٹینینٹ جنرل(ریٹائرڈ)ڈاکٹر ایک۔ کے۔ مشرانے کہا کہ وہ اس سیمینار میں شرکت کرکے اپنے اوپر فخر محسوس کر رہے ہیں کیونکہ سرسید کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ ان کا ذکر ہی باعث سعادت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سرسید کی تعلیمات سے تین پیغام ملتے ہیں۔ بڑے خواب دیکھنا، ان کو پورا کرنے کے لیے سختی سے کوشش کرنا اور خود کو ڈسپلین میں رکھنا، اگر ان تینوں تعلیمات پر عمل کیا جائے تو سماج اور ملک ترقی کر سکتا ہے۔ سرسید انہیں خصوصیات کی وجہ سے اے۔ ایم۔ یو جیسا عظیم ادارہ تعمیر کرنے میں کامیاب رہے۔
ڈاکٹر سواستی راؤ کلہڑی نے کہا کہ علی گڑھ تحریک کو کامیاب بنانے میں خواتین نے مردوں کا کھاندھے کا کھاندا ملا کر ساتھ دیا،آج مسئلہ یہ کہ کہ لوگوں کے پاس ڈگریاں تو ہیں لیکن اخلاقی قدریں نہیں ہیں۔سب کچھ حاصل کرنے کے بعد بھی تربیت کی حد درجہ کمی ہے۔ انہوں نے سر سید کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اختلاف تو کرنا چاہئے لیکن مخالفت سے گریز کرنا چاہئے۔ محترمہ سواستی راؤ نے پروفیسر صمدانی کو ایک کامیاب سیمینار کرانے کے لیے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے جتنی اہمیت ہندی کی ہے اتنی ہی ہمیں اردو عزیز ہے کیونکہ مذہب کی کوئی زبان نہیں ہوتی۔
سیمینار کے روحِ رواں اور قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل صمدانی نے کہا کہ زراعتی نمائش اور علی گڑھ مہوتسو میں فورم کی جانب سے یہ گیارہواں سیمینار ہے اور فورم ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے سرسید کے افکار وخیالات کو اس سیمینار کے ذریعہ ملک ہی نہیں بلکہ بیرونِ ملک بھی پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرسید نہ صرف ایک ماہرِ تعلیم، قانون داں، مصنف دانشور، معمار،سیکولر روایتوں پر یقین رکھنے والے، دور اندیش،مخلص ہندوستانی تھے انہوں نے”اسبابِ بغاوتِ ہند لکھ کر ہندوستانیوں پر لگے داغ کوزائل کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بڑی حد تک کامیاب رہے پروفیسر صمدانی کے مزید کہا کہ بڑے بڑے ملکوں کو کامیابی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بڑے دل کی ضرورت ہوتی ہے تنگ دل اور تنگ دست لوگوں سے یہ کام نہیں ہو سکتا۔
اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راحت ابرار نے کہا کہ سیمینار کا دن ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اسی دن سرسید نے ایم اے او کالج کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے کے لیے ایک ڈرامہ اسٹیج کیا تھا۔سرسید گو کہ دلی کے رہنے والے تھے لیکن علی گڑھ کی آب وہوا دیکھتے ہوئے انہوں نے علی گڑھ میں کالج کا کیاقیام کیا۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سرسید کے خیالات سائنٹفک تھے۔سرسید کھولے ذہن سے غور کرنے کے عادی تھے۔انہوں میں آخر میں پروفیسر صمدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ کی نمائش ہماری تہذیبی پہچان کا ایک حصہ ہے۔
اس موقعہ پر ڈاکٹر نجم الدین انصاری، خلیل چودھری، طالبہ سارا صمدانی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس سیمینارمیں سرسید اویر نیس فورم ایوارڈ2020 ء پروفیسر تمکین ربانی، پروفیسر شیلو شفیق صدیقی، ڈاکٹر راحت ابرار، ڈاکٹر نجم الدین انصاری، طارق حسن، نجم عباسی،جاوید اختر، ذیشان احمد، اسسٹینٹ پی۔ آر و، اکمل انصاری، سول جج اتراکھنڈ، انجم تسنیم کو مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کے لیے دیا گیا۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر حیدرعلی،کو آرڈینیٹر، شعیب علی، ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری، شیلجا سنگھ، انس، رضیہ چوہان، فوزیہ، عروج فاطمہ، سوربھ، عدیل شروانی، ایشوریہ سنگھ، ملکہ کپور، چترانشو، آفرین، سالم علی، فراز،کاشف سلطان، منتویہ، آفرین رضوی،وجاہت اللہ خاں ایڈوکیٹ،ڈاکٹر جمال صدیقی،پروفیسر وسیم علی، پروفیسر حشمت، پروفیسر ظفر نعمانی، ڈاکٹر علی نواز زیدی، ڈاکٹرتبسم چودھری، ڈاکٹرزیبا عظمت، ڈاکٹر خالد ناصر، سلل کمارایڈوکیٹ، ذکی خیر ووالا ایڈوکیٹ، ابصار قدوائی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر راغب گوہر، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر رحمت اللہ، کفیل خاں، نسیم احمد، الحاج اخلاص احمد شروانی، پون وارشنی، اجے سنگھ وغیرہ کا خصوصی تعاون رہا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ہمیں اختلاف تو کرنا چاہئے لیکن مخالفت سے گریز کرنا چاہئے،ڈاکٹر سواستی راؤ کلہڑی
ہمیں اختلاف تو کرنا چاہئے لیکن مخالفت سے گریز کرنا چاہئے،ڈاکٹر سواستی راؤ کلہڑی
https://1.bp.blogspot.com/-iQ17soFUEmE/XjvS4n5vIYI/AAAAAAAAdfE/tfAkybTyfWIvCQDwjxxp-bwohWuWRV0QgCLcBGAsYHQ/s320/Akmal%2BAnsari%252C%2BCivil%2BJudge%2Breceiving%2BSAF%2BAward%2Bfrom%2BAnis%2BAnsari%2BIPS%252C%2BProf.%2BShakeel%2BSamdani%252C%2BDr.%2BSwasti%2BRao%2Band%2BLt.%2BGen.%2BMisra%2B.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-iQ17soFUEmE/XjvS4n5vIYI/AAAAAAAAdfE/tfAkybTyfWIvCQDwjxxp-bwohWuWRV0QgCLcBGAsYHQ/s72-c/Akmal%2BAnsari%252C%2BCivil%2BJudge%2Breceiving%2BSAF%2BAward%2Bfrom%2BAnis%2BAnsari%2BIPS%252C%2BProf.%2BShakeel%2BSamdani%252C%2BDr.%2BSwasti%2BRao%2Band%2BLt.%2BGen.%2BMisra%2B.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_6.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_6.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy