ملک میں امن و امان اور خوشحالی کی دعا کیساتھ سونیا گاندھی نے اجمیر چادر روانہ کی

نئی دہلی،  آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی صدر سونیا گاندھی کے ذریعہ آج اجمیر درگاہ کیلئے چارد روانہ کی گئی۔ یہ چادر کانگریس صدر سونیاگاندھی ن...

نئی دہلی،  آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی صدر سونیا گاندھی کے ذریعہ آج اجمیر درگاہ کیلئے چارد روانہ کی گئی۔ یہ چادر کانگریس صدر سونیاگاندھی نے اپنی رہائش گاہ دس جن پتھ سے روانہ کیا۔ اس موقع پر سونیا گاندھی نے ملک میں امن وشانتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ سونیا گاندھی کے ذریعہ چادر بھیجے جاتے وقت کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر طارق انور، محسنہ قدوائی،آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ندیم جاوید، سچن پائلٹ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے سابق چیئرمین عمران قدوائی، زبیر احمد، حسن احمد، چودھری متین ہارون یوسف، جتن پرساد، راجستھا ن کانگریس کمیٹی کے لیڈر شمس الدین سمیت کانگریس پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔
کانگریس رہنما طارق انور نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ دنیا اس بات کو اچھی طرح جانتی ہے ملک کی گنگا جمنی تہذیب میں خواجہ صاحب کا کیا کردار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں خواجہ صاحب کے چاہنے جاننے اور ماننے والے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی سبھی مذاہب اور جات کا یکساں احترام کرتی ہے۔ اسی لئے کانگریس پارٹی ہمیشہ ایسے مواقع کا احترام کرتی آئی ہے۔ خواجہ صاحب کے آستانے پر چادر بھیجنا کانگریس کی روایت رہی ہے اور اسی روایت کو زندہ رکھنے کیلئے آج کانگریس صدر سونیا گاندھی جی نے خواجہ صاحب کے آستانے کیلئے چادر روانہ کی۔ انہوں نے بتایاکہ دہلی کے موجودہ حالات سے کانگریس صدر کافی فکر مند ہیں اور آج چادر روانہ کرتے وقت کانگریس صدر نے ملک میں امن و امان کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی راجدھانی میں امن و امان کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اورہمیں امید ہے کہ نفرت پر محبت کی جیت ہوگی اور گاندھی کے بھارت میں شانتی لوٹے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ نفرت کو شکست دی ہے اور اس فساد میں بھی جس طرح سے ہندو مسلم سب نے مل کر ایک دوسرے کو بچایا ہے اور ایک دوسرے کوتحفظ دیا ہے اس سے صاف ہے کہ گاندھی کی سوچ کو ملک دشمن عناصر کبھی بھی تباہ نہیں کرسکتے ہیں اور کانگریس اس کے لئے جد وجہد جاری رکھے گی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ملک میں امن و امان اور خوشحالی کی دعا کیساتھ سونیا گاندھی نے اجمیر چادر روانہ کی
ملک میں امن و امان اور خوشحالی کی دعا کیساتھ سونیا گاندھی نے اجمیر چادر روانہ کی
https://1.bp.blogspot.com/-CEYiRsjGyJs/XlkMTqzftbI/AAAAAAAAeYY/u6WqKxRl5jwsS0h-2Z78p3aZcjmIjdcswCLcBGAsYHQ/s640/sonia_gandhi.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-CEYiRsjGyJs/XlkMTqzftbI/AAAAAAAAeYY/u6WqKxRl5jwsS0h-2Z78p3aZcjmIjdcswCLcBGAsYHQ/s72-c/sonia_gandhi.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_60.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_60.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy