اقلیتی کانگریس کمیٹی نے بھارت رتن مولانا ابولکلام آزاد کو کیا یاد

فیروزآباد، ضلع اقلیتی کانگریس کمیٹی دفتر پر بھارت رتن سابق مرکزی وزیر تعلیم مولانا ابولکلام آزاد کی برسی پردُعا کا اہتمام کیا گیا، اس مو...

فیروزآباد، ضلع اقلیتی کانگریس کمیٹی دفتر پر بھارت رتن سابق مرکزی وزیر تعلیم مولانا ابولکلام آزاد کی برسی پردُعا کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر نوجوان کونگریس لیڈر حذیفہ فیروزآبادی نے کہا کہ مولانا ابولکلام آزاد ہندوستان کی تحریک آزادی کے ایک عظیم سپاہی اُور قوم پرست رہنما تھے،آچاریہ جے بی کرپلانی نے اُن کی تعریف میں کہا تھا کہ وہ ایک عظیم فلسفی، اسکالر، بااثر اسپیکر، قوم پرست اور ہندوستان کے آفاقی رہنما تھے، اُن کی نڈر اور بااثر شخصیت کی بہت سی مثالیں ہیں، ان کا ہندوستانی ثقافت پر اٹل یقین تھا، مولانا آزاد1888میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے، اُن کے والد ایک صوفی عالم تھے، آزاد کے والد مولانا خیرالدین کی شادی مدینہ کے مشہور عالم دین شیخ محمد کی بیٹی سے ہوئی، مولا نا خیر الدین کی الہیاتیات کا وسیع علم تھا، انہوں نے متعدد کتابیں بھی لکھیں، ان کی حادثے میں چوٹ پہنچی، چنانچہ وہ اپنے علاج کے لئے کلکتہ آئے اور یہیں قیام کیا، والد کی موت کے بعد ان کی جگہ لینے کا اصرار کیا گیا، لیکن انہوں نے انکا ر کر دیا، ابولکلا م نے ابتدائی تعلیم گھر میں حاصل کی مختلف اساتزہ اُنہیں مختلف مضامین پڈھانے آتے تھے، اسلامی طرز کی مکمل تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے فلسفہ، منطق اور ریاضی میں بھی تعلیم حاصل کی، وہ ترقی پسند نظریات کے مسلمان تھے، اُنہوں نے ہندومسلم اکثریت کی بنیاد پر بنگال کی تقسیم کی شدید مخالفت کی، بنگال کے انقلاب پسندوں کے ساتھ رابطے میں آکر اس تحریک کو آگے بڈھایا، اُنہوں نے عراق، مصر، شام، ترکی اور فرانس کا سفر بھی کیااُور ا ن ممالک کے قوم پرستوں سے بھی رابطہ کیا، 1912میں انہوں نے مسلمانوں میں قومی نظریہ کی تشہیر کے لئے اُردو ہفتہ وار رسالہ الاہیلال شائع کیا، اس کی مقبولیت ایسی تھی کہ ہفتے میں 26 ہزار کا پیاں فروخت ہونے لگیں، 1914میں برطانوی حکومت نے اسے سامراج مخالف مان کر ضبط کر لیا، اُنہیں 6 ماہ کے لئے بہار کے رانچی میں ۶ ماہ کے لئے نظربند رکھا گیاتھا، 1920 میں رہا ہونے بعد وہ گاندھی جی سے میلے اُور عدم تعاون کی تحریک میں پوری طاقت سے حصہ کیا، جب اُنہیں 1923میں رہا کیا گیا تھا وہ نہ صرف کلکتہ سیشن کے چیئر مین منتخب ہوئے تھے، بلکہ اُنہیں آل انڈیا کی سطح کا قومی رہنما بھی قرار دیا گیاتھا، ملک کے آزاد ہونے کے بعد وہ پہلے وزیر تعلیم بنے، یونیورسٹی ایجوکیشن کمیشن ۱۹۴۸ اور سیکنڈری ایجوکیشن کمیشن 1959 میں سائنسی اور تکنیکی تعلیم کی وکالت کی، ان کی کوششوں سے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن قائم کیا گیا، تعلیم اور ثقافت کے میدان میں نمایاں شراکت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اُردو ذبان و ادب کی بھرپور خدمت کی، وہ ذندگی بھر کام کرتے ہوئے ۲۲ فروری 1958 اکو ان کا انتقال ہو گیا، 
کمیٹی کی پروگرام میں نتن پوروال جین، انوار احمد خان، سابق شہر صدر غلام جیلانی،، شہر صدر مرزا ساجد بیگ، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر چاند قریشی وغیر ہ موجود رہے 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اقلیتی کانگریس کمیٹی نے بھارت رتن مولانا ابولکلام آزاد کو کیا یاد
اقلیتی کانگریس کمیٹی نے بھارت رتن مولانا ابولکلام آزاد کو کیا یاد
https://1.bp.blogspot.com/-JFQx1B2RyEs/XlEjYU0zhyI/AAAAAAAAeJA/XhE-uemDs5sbILGG58Pbq0XQseamTiWVACLcBGAsYHQ/s320/maxresdefault.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-JFQx1B2RyEs/XlEjYU0zhyI/AAAAAAAAeJA/XhE-uemDs5sbILGG58Pbq0XQseamTiWVACLcBGAsYHQ/s72-c/maxresdefault.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_72.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_72.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy