یونانی ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے خلاف جمعیۃ علماء ہائی کورٹ سے رجوع

یونانی ڈاکٹروں کو آٹھ ماہ کی ٹریننگ اور بقیہ ڈاکٹروں کو چھ ماہ کی ٹریننگ سے یونانی ڈاکٹروں کو نقصان ممبئی 7 فروری مرکزی حکومت کی جا...


یونانی ڈاکٹروں کو آٹھ ماہ کی ٹریننگ اور بقیہ ڈاکٹروں کو چھ ماہ کی ٹریننگ سے یونانی ڈاکٹروں کو نقصان
ممبئی 7 فروری
مرکزی حکومت کی جانب سے آیوش بھارت یوجنا کے تحت آیورویدا اور یونانی نرسنگ کی سی ایچ او پوسٹ بھرتی کے لیئے 6 ماہ  کی خصوصی ٹریننگ کو لازمی قرارد یا گیاتھا لیکن اب یونانی ڈاکٹروں کی ٹریننگ کو 8 ماہ کردیا گیا ہے جس کے خلاف جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)نے ممبئی ہائیکورٹ سے رجو ع کیا ہے کیونکہ یونانی ڈاکٹروں کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں کو ٹریننگ  6 ماہ ہی کرنا ہوگی جبکہ یونانی ڈاکٹرس جس میں اکثریت مسلم ڈاکٹروں کی ہے کو دو ماہ زیادہ ٹریننگ کرانا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔
یونانی مسلم ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے خلاف ڈاکٹر خورشید عالم قادری (سابق رکن MCIM) کی قیادت میں ڈاکٹروں کے ایک وفد جس میں ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر افتخار نیر، ڈاکٹر سہل قادری، ڈاکٹر جمیل خان، ڈاکٹر محمد ساجد، ڈاکٹر قمرالزماں،ڈاکٹر محمد شاکر، ڈاکٹر معیدولی صدیقی وغیرہ نے جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی اور جنرل سیکریڑی مولانا حلیم اللہ قاسمی سے دفتر جمعیۃ علماء میں ملاقات کرکے ان سے قانونی مدد طلب کی تھی۔
گلزار اعظمی نے ڈاکٹروں کی درخواست پر وکلاء افروز صدیقی، شریف شیخ، انصار تنبولی، شاہد ندیم و دیگر سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس تعلق سے ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی جاچکی ہے جس پر 10 فروری کو سماعت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آیوش بھارت یوجنا کے تحت سرکاری اسپتال اورہیلتھ سینٹر وں میں بھرتی کے لیئے یونانی CHO ڈاکٹروں کی بھرتی اور MUHS کورس آیورویدک یونانی اور نرسنگ کے لیئے سبھی امیدواروں کی 6مہینے کی ٹریننگ ہوتی ہے لیکن اچانک ایک سر کولر جاری کرکے حکومت نے یونانی ڈاکٹروں کی ٹریننگ 8 ماہ کردی ہے جبکہ 6 ماہ کی ٹریننگ کے بعد یونانی کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں کے امتحانات لیکر انہیں مذکورہ یوجنا کے تحت WHOسینٹر پر بھرتی کرلیا جائے گا حالانکہ تمام ڈاکٹروں کی ٹریننگ کی میعاد ایک جیسی ہونا چاہئے تاکہ میرٹ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی بھرتی ہوسکے۔
مرکزی حکومت نے آیوش بھارت یوجنا کے تحت پورے ملک میں دیڑھ لاکھ ڈاکٹروں کی تقرری کا فیصلہ کیاہے اور مہاراشٹر میں 12415 ڈاکٹروں کی تقرری کے لیئے اقدامات شروع کیئے ہیں لیکن یونانی ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف جمعیۃ علماء نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
گلزار اعظمی کی ہدایت پر ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے والے ایڈوکیٹ افروز صدیقی نے ہائی کورٹ میں پٹیشن(WPST/2169/2020) داخل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یونانی ڈاکٹروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے کیونکہ یونانی کے علاوہ دیگر ڈاکٹر وں کو چھ ماہ کی ٹریننگ کے بعد نوکری مل جائے گی اور آٹھ ماہ کی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد یونانی ڈاکٹروں کے لیئے نوکریاں بچے گی ہی نہیں لہذا ہم نے ممبئی ہائی کورٹ سے اس تعلق سے رجوع کیا ہے اورعدالت سے ہماری درخواست ہیکہ وہ حکومت کو حکم دے کہ تمام ڈاکٹروں کی ٹریننگ کی میعاد ایک جیسی ہو تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہواور میرٹ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی تقرری ہو۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: یونانی ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے خلاف جمعیۃ علماء ہائی کورٹ سے رجوع
یونانی ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے خلاف جمعیۃ علماء ہائی کورٹ سے رجوع
https://1.bp.blogspot.com/-O4YE68OOnkE/Xj49b8O9W2I/AAAAAAAAdiI/_Qui4KrJ_0IT2AiG2NLJNiYDtGRd0bBFgCLcBGAsYHQ/s320/Unani%2BDoctor%2BIn%2BHigh%2BCourt.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-O4YE68OOnkE/Xj49b8O9W2I/AAAAAAAAdiI/_Qui4KrJ_0IT2AiG2NLJNiYDtGRd0bBFgCLcBGAsYHQ/s72-c/Unani%2BDoctor%2BIn%2BHigh%2BCourt.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_8.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_8.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy