مودی حکومت ملک کی عوام کے ساتھ سامراجی طاقتوں کی طرح پیش نہ آئے

لدھیانہ شاہین باغ سے شہید بھگت سنگھ کے بھتیجے پروفیسر جگموہن سنگھ کی نصیحت    لدھیانہ،  مودی حکومت کے خلاف لدھیانہ شاہین میں لگاتار اح...

لدھیانہ شاہین باغ سے شہید بھگت سنگھ کے بھتیجے پروفیسر جگموہن سنگھ کی نصیحت 
  لدھیانہ،  مودی حکومت کے خلاف لدھیانہ شاہین میں لگاتار احتجاج جاری ہے آج چودہویں دن گل چو ک، کوٹ منگل سنگھ، پریت نگر سے ڈاکٹر سراج الدین بالی، حاجی نور الدین،مولانا عاصم اصغر۔ عنایت خان,پردھان الطاف جوشن،کی رہنمائی میں سینکڑوں خواتین پر مشتمل قافلہ شاہین باغ پہنچا، اسی دوران آج لدھیانہ شاہین باغ میں ملک کے مشہور مجاہد آزادی شہید بھگت سنگھ کی حقیقی بہن کے بیٹے پروفیسر جگموہن سنگھ خاص طور پر پہنچے،مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے جگموہن سنگھ نے کہا کہ مرکز کی حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے ہی ملک کی عوام کے ساتھ سامراجی قوتوں کی طرح سلوک نہ کرے، انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے یہاں کسی بھی خاص مذہب کے نام پر کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو سی اے اے واپس لینا ہوگا کیونکہ یہ قوانین ملک کی تاریخ، آئین اور کرادار کے خلاف ہیں،پروفیسر جگموہن سنگھ نے کہا کہ آج ہم اس لدھیانہ کی سرزمین کے شاہین باغ سے احتجاج کر رہے ہیں جہاں سے کبھی مجاہد آزادی رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی مرحوم نے ہندو پانی مسلمان پانی کی انگریزی سازش کو توڑتے ہوئے قومی بھائی چارے کو قائم کیا تھا جو آج بھی موجود ہے، جگموہن سنگھ نے دہلی میں ہوئی غنڈہ گردی کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس کو چاہئے کہوہ آئین کے مطابق کام کرے نہ کی اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے قانون کو توڑے، اس موقعہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ دہلی پولیس کی طرف سے دنگائیوں کو پتھر چلانے کی کھلی چھوٹ دینا شرم کی بات ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو آئین اور قانون کا تحفظ کرنا ہے وہی لوگ اگر دنگائیوں کا ساتھ دینگے تو پھر کچھ نہیں ہو سکتا،قابل ذکر ہیکہ آج شاہین باغ لدھیانہ میں پنجابی لوک گائک سخونت سنگھ سکھا نے حب الوطی کے گیت سنائے، نیز شری گرو رویداس مندر بستی جودھیوال کے پردھان جندرپال دڑوچ، چیئرمین میجر سنگھ،نریندر رائے بٹو،ڈاکٹر رام جیت سود، راجندر مول نواسی،درسشن گنگڑ، جسبیر لدڑ، جے سنگھ بام سیف، نسیم انصاری کندن پوری، میجر عالم، ذقیہ خاتون، عائشہ صدیقی،نے بھی خطاب کیا، 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مودی حکومت ملک کی عوام کے ساتھ سامراجی طاقتوں کی طرح پیش نہ آئے
مودی حکومت ملک کی عوام کے ساتھ سامراجی طاقتوں کی طرح پیش نہ آئے
https://1.bp.blogspot.com/-s9YUrqW5LTI/XlUcufHe8EI/AAAAAAAAeSs/HECdSuSHHK8wmbcxHXGfUT57Ys2hwTd9gCLcBGAsYHQ/s320/01.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-s9YUrqW5LTI/XlUcufHe8EI/AAAAAAAAeSs/HECdSuSHHK8wmbcxHXGfUT57Ys2hwTd9gCLcBGAsYHQ/s72-c/01.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_83.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/02/blog-post_83.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy