حضرت شاہ اکبرداناپوری کا سالانہ عرس14 مارچ سے شروع

         خانقاہ سجادیہ ابوالعُلائیہ داناپور کے سالانہ عرس اکبری میں شرکت کی درخواست داناپور:چودہویں صدی ہجری کے مقبول زمانہ بزرگ اور بہ...

         خانقاہ سجادیہ ابوالعُلائیہ داناپور کے سالانہ عرس اکبری میں شرکت کی درخواست
داناپور:چودہویں صدی ہجری کے مقبول زمانہ بزرگ اور بہار کے عظیم المرتبت صوفی شاعر اور خانواودہئ تاج فقیہہ کے چشم و چراغ حضرت شاہ محمد اکبر ابوالعلائی داناپوری قدس سرہ (1260ھ تا 1327ھ) جنہوں نے لوگوں کو اخوت و ہمدردی،استحکام و سالمیت کادرس دیا،جب لوگ اسلام کی روحانیت سے بے زار ہوئے تو اِنہیں صوفیائے کرام نے تصفیہئ قلب اور انسانیت نواز چہرے کے ذریعہ بے دینوں اور بے راہوں کو راہِ راست پر گامزن کیا،حقیقی انسان وہ ہے جس میں انسانیت ہو، اپنا خیال تو جانور بھی رکھتے ہیں،جو دوسروں کا درد سمجھے اور ضرورت مندوں کی مدد کرے در اصل انسان اسے ہی کہتے ہیں اس طرح کی تعلیمات حضرت شاہ اکبر داناپوری کے کردار میں ہمیں واضح طور پہ ملتی ہیں،آپ کی شخصیت بالعموم تمام سلاسل میں اور بالخصوص سلسلہئ نقشبندیہ ابوالعلائیہ میں مجدد کی حیثیت رکھتی ہے،آپ بیک وقت صوفی شاعر،مصنف،مبلغ،متکلم اور مشہور زمانہ بزرگ گزرے ہیں،آپ محبوب جل وعلا حضرت سیدناامیر ابوالعلا قدس سرہ (آگرہ) کے یادگار تھے،آپ کے ذریعہ سلسلہئ ابوالعلائیہ کو عالمی سطح پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی،لوگ جوق در جوق اس سلسلے میں داخل ہوتے چلے گئے،مختلف بار کعبۃ اللہ شریف کے اندر داخلی کا شرف بھی حاصل ہوچکاہے،آپ کی صوفیانہ شاعری آج بھی اہل دل کے لئے دواہے،حضرت شاہ اکبر داناپوری بہار کے وہ گوہر نایاب ہیں جس پر اہل بہار کو ناز ہے،ہمارے نمائندوں سے خانقاہ کے افراد نے گفتگو کرکے بتایاکہ عرس اکبری کی تیاریاں تقریباًمکمل ہوچکی ہیں،زائرین کے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک کے مختلف حصوں سے لوگ عرس میں حاضر ہوتے ہیں اور من کی مُراد پاکر بخوشی واپس ہوتے ہیں، آپ کا سالانہ عرس خانقاہ سجادیہ ابوالعُلائیہ،محلہ شاہ ٹولی،داناپورضلع پٹنہ میں بتاریخ19/20رجب المرجب بروز سنیچر،اتوارموافق14/15مارچ کو 114واں عرس اکبری منعقد ہونے جارہا ہے جس میں بندگان خداسے شرکت کی درخواست ہے کہ تشریف لاکر فیضان صوفیاسے مستفیض و مستنیرہوں،خانقاہ سجادیہ کے موجودہ سجادہ نشین حضرت سیدشاہ سیف اللہ ابوالعُلائی مدظل

ہ نے بتایا کہ عرس کی تقریب اس طرح ہے14 رجب بروز سنیچر بعد نماز فجر قرآن خوانی،8:00بجے پہلا قل شریف حضرت مولاناشاہ ظفرسجاد ابوالعلائی قدس سرہ،بعد نماز مغرب محفل تذکیر،بعد نماز عشاچادروگل وعطر پاشی بر مزار مقدس و قل شریف درآستانہئ اکبری بعدہ محفل سماع (صوفیانہ قوالی)،15رجب بروز اتوار8:30بجے صبح زیارت تبرکات مقدسہ خواجہئ خواجگان حضرت خواجہ سید بہاؤالدین نقشبند بخاری قدس سرہ و دیگر مشائخ سلسلہئ قادریہ،چشتیہ،نقشبندیہ ابوالعلائیہ سجادیہ ومنقبت خوانی،10:30بجے صبح محفل سماع(صوفیانہ قوالی)و قبل نماز ظہر قل شریف حضرت مولانا شاہ محفوظ اللہ ابوالعلائی قدس سرہ،عرس میں لنگر عام ہے،واضح ہوکہ اِس مرتبہ ہولی کی وجہ سے عرس کی تاریخ چارروز بڑھا دی گئی ہے، ہمیں امید ہے کہ بندگان خدا اس مبارک موقع پر شریک عرس ہوکر دامنِ مراد کو گوہر مقصود سے مالا مال کریں گے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: حضرت شاہ اکبرداناپوری کا سالانہ عرس14 مارچ سے شروع
حضرت شاہ اکبرداناپوری کا سالانہ عرس14 مارچ سے شروع
https://1.bp.blogspot.com/-gLunvnBSji0/Xm0AaNZqo4I/AAAAAAAAezs/7x6wORuMLR4D5jcrNJbo17wgCoEzGBsuACEwYBhgL/s320/FB_IMG_1522315731927.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-gLunvnBSji0/Xm0AaNZqo4I/AAAAAAAAezs/7x6wORuMLR4D5jcrNJbo17wgCoEzGBsuACEwYBhgL/s72-c/FB_IMG_1522315731927.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/14.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/14.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy