مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

بم دھماکہ متاثرین نے سپریم کورٹ سے خصوصی جج کی میعاد میں توسیع کرنے کی گذارش کی پٹیشن پر 16 مارچ کو سماعت متوقع، چیف جسٹس آف انڈیا...


بم دھماکہ متاثرین نے سپریم کورٹ سے خصوصی جج کی میعاد میں توسیع کرنے کی گذارش کی

پٹیشن پر 16 مارچ کو سماعت متوقع، چیف جسٹس آف انڈیا نے پٹیشن پر جلد سماعت کرنے سے انکار کیا، گلزار اعظمی
ممبئی6مارچ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کی سماعت کرنے والے خصوصی این آئی اے عدالت کے جج کی میعاد میں توسیع کے لیئے بم دھماکہ متاثرین نے انہیں قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کے توسط سے گذشتہ ہفتہ سپریم کورٹ آف انڈیا میں پٹیشن داخل کی تھی جس پر آج چیف جسٹس آف انڈیا سے جلدی سماعت کیئے جانے کی گذارش کی جسے چیف جسٹس آف انڈیا نے انکار کردیا اور پٹیشن پر سماعت کے لیئے 16 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ گورو اگروال نے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے جس میں در ج ہیکہ مالیگاؤں 2008 مقدمہ الگ نوعیت کا مقدمہ ہے جس میں دو تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے اور موجودہ تفتیشی ایجنسی NIA بھگوا ملزمین خصوصاً سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو مقدمہ سے بری کرنے کے لیئے کوشش کرر ہی ہے لیکن خصوصی جج ونوڈ پڈالکر نے تمام ملزمین کے خلاف چارج فریم کرکے مقدمہ کی سماعت شروع کردی اور ابتک اس معاملے میں 140 سرکاری گواہان عدالت میں اپنے بیانات کا اندراج کراچکے ہیں لہذ ا خصوصی جج کی میعاد میں توسیع کی جانی چاہئے تاکہ وہ جلد از جلد مقدمہ کا فیصلہ کرسکیں۔
گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ پٹیشن میں درج کیا گیا ہیکہ اس مقدمہ کو بارہ سالوں کا طویل عرصہ گذر گیا ہے اور ابتک سماعت مکمل نہیں ہوئی ہے نیز اگر جج کی میعاد میں توسیع نہیں کی گئی تو مقدمہ مزید التواء کا شکار ہوسکتا ہے لہذا انصاف کا تقاضہ ہے کہ موجودہ جج کی میعاد میں توسیع کی جائے۔
ایڈوکیٹ آن ریکارڈ گورو اگروال نے پہلے سپریم کورٹ آف انڈیا کے رجسٹر ار سے پٹیشن کو جلد از جلد سماعت کے لیئے پیش کیئے جانے کی گذارش کی جس پر رجسٹرار نے انہیں بتایا کہ سپریم کورٹ کے بیشتر جج بیماری کی وجہ سے چھٹی پر ہیں اورصرف گیارہ عدالتیں ہی کام کررہی ہیں ایسے میں کسی بھی نئے معاملے کو فوراً سماعت کے لیئے پیش نہیں کیا جاسکتا، رجسٹرار نے اس ماہ کے آخری بدھ کی تاریخ متعین کی تھی جس کے خلاف آج ایڈوکیٹ گورو اگروال نے چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوکر پٹیشن پر جلد سماعت کرنے کی گذارش کی جس پر چیف جسٹس آف انڈیا نے انہیں 16 مارچ کی تاریخ دی۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ ہماری کوشش ہیکہ پٹیشن پر جلد از جلد سماعت ہوسکے تاکہ عدالت اس تعلق سے کوئی فیصلہ صادر کرے کیونکہ خصوصی جج کے ریٹائرڈ ہوجانے سے معاملے کی سماعت تھم گئی ہے اور ابھی تک کسی نئے جج کی بھی تقرری بھی نہیں ہوئی ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-TcfhvfIMr2k/XmJDairvV8I/AAAAAAAAefE/KfkjFCEUCrAE-qczJ966AF7pQU2E1bxxACLcBGAsYHQ/s640/719566-malegaon-blasts-081818.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-TcfhvfIMr2k/XmJDairvV8I/AAAAAAAAefE/KfkjFCEUCrAE-qczJ966AF7pQU2E1bxxACLcBGAsYHQ/s72-c/719566-malegaon-blasts-081818.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/2008.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/2008.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy