مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر کی اپنی پارٹی کے 24 رکنی وفد سے ملاقات کی

جموں وکشمیر کی ریاست بننے کی امیدوں کو جلد ہی پورا کرنے کے لئے نریندر مودی حکومت معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر کام کرے گی : جناب امت ...

جموں وکشمیر کی ریاست بننے کی امیدوں کو جلد ہی پورا کرنے کے لئے نریندر مودی حکومت معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر کام کرے گی : جناب امت شاہ

جموں وکشمیر میں مرکزی قوانین کے نفاذ میں کوئی امتیازی سلوک نہیں: وزیر داخلہ

اقتصادی ترقی اور بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے جلد ہی ایک صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا: جناب امت شاہ

ریزرویشن کے معاملات پر جلد ہی ایک کمیشن تشکیل دیا جائے گا ، گوجروں سمیت کسی بھی برادری کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جائے گی

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جناب الطاف بخاری کی سربراہی میں جموں و کشمیر  کی اپنی پارٹی کے 24 رکنی وفد سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت ، جموں و کشمیر کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے تمام اقدامات کرے گی، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگلے چند مہینوں میں زمینی سطح پر نمایاں تبدیلیاں نظر آئیں گی۔
جناب امت شاہ نے وفد کے ساتھ تقریباً  40 مختلف  موضوعات پر بات چیت کی ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی خطے میں آبادیاتی تبدیلیاں لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس طرح کی بات چیت کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔  جناب امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 منسوخ کرنے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ بات کہی اور یہاں تک کہ انہوں نے 6 اگست 2019 کو اپنی لوک سبھا تقریر میں بھی ایسا ہی کہا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ پابندیوں کے بارے میں وفد کی خدشات کو دور کرتے ہوئے ، جناب امت شاہ نے کہا کہ چھوٹ دیئے جانے سے متعلق تمام فیصلے زمینی حقائق پر مبنی ہیں، کسی دباؤ میں آکر نہیں کیے گئے ہیں۔ انہوں نے احتیاطی نظربندی سے لوگوں کو رہا کرنے ، انٹرنیٹ کی بحالی ، کرفیو میں نرمی جیسے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا ، کیونکہ حکومت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی شخص ہلاک نہ ہو، چاہے وہ ایک عام کشمیری ہو یا سیکیورٹی کارکن۔  وزیر داخلہ نے وفد کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر میں ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بہتر ڈومیسائل پالیسی ہوگی اور انہوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر مشاورت کے بعد جلد ہی ایک جامع معاشی ترقیاتی پالیسی وضع کی جائے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر میں مرکزی قوانین کے نفاذ میں کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا اور تمام طبقات کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے وفد کو بتایا کہ تیز اقتصادی ترقی کے لئے جلد ایک صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا اور ایک لینڈ بینک پہلے ہی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں میں ، جموں و کشمیر نے 13000 کروڑروپے کو راغب کیا اور امید کی کہ 2024 تک اس خطے میں تین گنا زیادہ سرمایہ کاری ہوگی ، کیونکہ اس کے لئے بے پناہ امکانات موجود ہیں اور سرمایہ کار بھی آگے آنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خطے میں بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ریزرویشن کے معاملات پر جلد ہی ایک کمیشن کی تشکیل کی جائے گی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ گوجروں ، خانہ بدوشوں اور دیگر برادریوں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں کی جائے گی۔ جموں وکشمیر بینک سے متعلق امور پر ، انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتظامیہ میں غلطیوں کا معاملہ تیز رفتار ٹریک کی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔ جناب امت

شاہ نے کہا کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر سے ایک سینئر نوڈل آفیسر بھی مقرر کرنے کے لئے کہیں گے ، جو لوگوں سے ان کی شکایات حل کرنے کے لیے ہفتے میں دو بارملاقات کریں گے۔ انہوں نے وفد سے یہ بھی کہا کہ وزارت داخلہ میں نوڈل افسروں کو فڈ بیک فراہم کرائیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں اور افراد سے تجاویز اور فڈ بیک حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔
ہندوستان کے مفادات میں بھی  ہے کیونکہ یہ خطہ ایک سرحدی خطہ ہے

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر کی اپنی پارٹی کے 24 رکنی وفد سے ملاقات کی
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر کی اپنی پارٹی کے 24 رکنی وفد سے ملاقات کی
https://1.bp.blogspot.com/-VVmwBWJTzZE/Xm430joApCI/AAAAAAAAe30/k9_PY_NhGCUMc-U6XbxArb-DZEqI4--5gCLcBGAsYHQ/s320/J_KApniParty-ShriShah.jpg-2JXC7.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-VVmwBWJTzZE/Xm430joApCI/AAAAAAAAe30/k9_PY_NhGCUMc-U6XbxArb-DZEqI4--5gCLcBGAsYHQ/s72-c/J_KApniParty-ShriShah.jpg-2JXC7.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/24_15.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/24_15.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy