لدھیانہ شاہین باغ میں شدید بارش کے دوران مودی سرکار کے خلاف احتجاج جاری

 حکومت کے اشاروں پر الیکڑونک میڈیا نے بھی لوک تنتر کی خلاف سازشیں بنا رہا ہے ۔اسماء احرار  لدھیانہ14مارچ  شہر کید انہ منڈی میں مرک...


 حکومت کے اشاروں پر الیکڑونک میڈیا نے بھی لوک تنتر کی خلاف سازشیں بنا رہا ہے ۔اسماء احرار 

لدھیانہ14مارچ  شہر کید انہ منڈی میں مرکز کی مودی سرکار کے خلاف چل رہے 
شاہین باغ احتجاج کے آج بتیس ویں دن شدید بارش کے دوران بھی ملت کی بیٹیوں نے احتجاج جاری رکھا، مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام ہند کی خاتون ممبر اسماء نے کہا کہ جب سے مرکز میں مودی حکومت بنی ہے ملک کی معشیت تیزی سے گر رہی ہے تمام ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ان تمام مدعوں کو نظر انداز کرنے کیلئے مودی جی نے سی اے اے اور این آر سی این پی آر کا مدعا اٹھایا ہوا ہے، لیکن مودی جی بھول رہے ہیں کہ جب غریب کو بھوک لگتی ہے تو اسے کاغذات نہیں دو وقت کی روٹی چاہئے جو آج تک حکومت میسر نہیں کر وا سکی، اسماء احرار نے کہا کہ ابو ہوا اور موسم کی تبدیلی شاہین باغ کی تحریک کو متاثر نہیں کرتے بلکہ حوصلہ دیتے ہیں کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، اسماء نے کہا کہ دہلی اور یوپی میں بھاجپا سرکاروں کے اشارے پر پولیس نے جو ظلم اور تشدد کیا ہے وہ ملک کی تاریخ میں سیاہ حروف میں درج ہو گیا ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتا ہے، لوگ یاد رکھیں گے کی مودی سرکار نے پولیس کی طاقت کے ذریعہ نہ صرف سوھیدان کے خلاف قانون منوانے کی کوشش کی تھی بلکہ لوک تنترک طریقہ سے آواز ٹھانے والوں کو بھی ظلم کا نشانہ بنایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میڈیا جمہوریت کا ایک ستون ہے لیکن ہمارے قومی الیکٹرونک میڈیا نے بھی مقدی سرکار کے اشاروں پر جمہوریت کے خلاف سازشیں بنا رکھی ہیں خدا کا شکر کیجئے کہ اس دوران پرنٹ اور صوبائی الیکٹرونک چینل آواز حق اٹھا کر میڈیا کی لاج بچا رہے ہیں، اس موقعہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی، صدر سورج انصاری،رضا برادران تاج پور روڑ، حق کی آواز سے سجاد عالم، امن ویلفیئر سوسائٹی سے ثناء اللہ، جمال الدین انصاری، عقیل احمد، احمد کلیم، مولوی حبیب الرحمن امام مسجد تقویٰ رام نگر منڈیا، محمد سقلین احرار،محمد سلامت احرار، قاری محمد مستقیم کریمی، محمد اشرف، عائشہ خاتون، جے سنگھ، ماسٹر فیروز، سجاد عالم، محمد نواب احرا ر نے بھیی خطاب کیا، 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: لدھیانہ شاہین باغ میں شدید بارش کے دوران مودی سرکار کے خلاف احتجاج جاری
لدھیانہ شاہین باغ میں شدید بارش کے دوران مودی سرکار کے خلاف احتجاج جاری
https://1.bp.blogspot.com/-jugJFyrBOfk/Xmz5W-_d_9I/AAAAAAAAey0/612ICGb_-1YaT_AH890x_odKcmYRNTYGQCLcBGAsYHQ/s320/IMG20200314155908.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-jugJFyrBOfk/Xmz5W-_d_9I/AAAAAAAAey0/612ICGb_-1YaT_AH890x_odKcmYRNTYGQCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG20200314155908.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/blog-post_14.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/blog-post_14.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy