لدھیانہ شاہین باغ کا سوال دیگر ممالک بھی اگر سی اے اے کے طرز پر قانون بنانے لگے تو کیا ہوگا؟

ا نسانیت کی بنیاد پرمودی سرکار کے کالے قوانین کی مخالفت ضروری ہے۔پروفیسر گردیال سنگھ کا بیان  لدھیانہ ،دنیا بھر کی حکومتوں نے ہمیشہ بھ...

انسانیت کی بنیاد پرمودی سرکار کے کالے قوانین کی مخالفت ضروری ہے۔پروفیسر گردیال سنگھ کا بیان 
لدھیانہ ،دنیا بھر کی حکومتوں نے ہمیشہ بھارت کی پیروی کرنا فخر کی بات سمجھا ہے ایسا تاریخ میں  پہلی بار ہو رہا ہے کہ مرکز کی مودی سرکار کے بنائے گئے سی اے اے قانون کے خلاف دیگر ممالک کے ایوانوں میں قراردادیں پاس کی جا رہی ہیں یہ ہمارے لئے شرم کی بات ہے ان خیالات کا اظہار آج یہاں لدھیانہ شاہین باغ احتجاج کے پینتیس ویں دن مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پروفیسر ہر دیال سنگھ نے کیا، انہوں نے کہا کہ کیا مودی سرکار نے کبھی سوچا ہے کہ اگر یورپ اور دیگر ممالک کی حکومتیں بھی سی اے اے جیسا قانون لیکر آ گئیں تو ان ممالک میں رہ رہے لاکھوں بھارتیہ این آر آئی ان سے بچنے کیلئے کیا ترک دینگے،انہوں نے کہا کہ شرناتھی بھائی بہنوں کو ناگرکتا ملنی چاہئے لیکن مذہب کی بنیاد پر نہیں انسانیت کی بنیاد پر دی جانی چاہئے، انہوں نے کہا کہ سی اے اے براہ راست بھارت کے دستور کی خلاف ورزی کرنے والا قانون ہے اگر آج اسے رد نہ کیا گیا تو دستور کو اپنے مزاج کے مطابق بانے کا ایک ایسا خطرناک رواج بن جائیگا جسکے نتائج انتہائی خطرناک ہونگے، اس موقعہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ شاہین باغ احتجاج نے جہاں مرکز کی حکومت کو سی اے اے اور این پی آر این آر سی پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں اس نباغ نے بڑے پیمانے پر بھارت کے ہندو مسلم سکھ عیسائی اور دلت بھائیوں کو ایک بار پھر اک دوسرے کے قریب کر دیا ہے، اس موقعہ پر شکتی نگر سے صدر محمد نوشاد، حاجی محمد اسلام، محمد اسرا رحاجی محمد تحسین، قاری محمد مستقیم، غلام حسن قیصر، سلمان رہبر، حافظ محمد ذاکر، عابد انصاری، ڈاکٹر عبد الرحمن نے بھی خطاب کیا، 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: لدھیانہ شاہین باغ کا سوال دیگر ممالک بھی اگر سی اے اے کے طرز پر قانون بنانے لگے تو کیا ہوگا؟
لدھیانہ شاہین باغ کا سوال دیگر ممالک بھی اگر سی اے اے کے طرز پر قانون بنانے لگے تو کیا ہوگا؟
https://1.bp.blogspot.com/-yJSqK70HMcM/XnDCb_0rkkI/AAAAAAAAe8E/dozzZGVnS8cIQaTvLXuIecCpYCaJZBrpwCLcBGAsYHQ/s640/17-3%252B20%2BPhoto%2BShaheen%2BBagh.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-yJSqK70HMcM/XnDCb_0rkkI/AAAAAAAAe8E/dozzZGVnS8cIQaTvLXuIecCpYCaJZBrpwCLcBGAsYHQ/s72-c/17-3%252B20%2BPhoto%2BShaheen%2BBagh.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/blog-post_17.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/blog-post_17.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy