آج ایسے ہندوستان کی ضرورت ہے جہاں منادر کی حفاظت کے لیے مسلم سماج کے لوگ آگے آئیں اور مساجد کے تحفظ کے لیے برادران وطن آگے آئیں

بڑھانہ/مظفرنگر،ہمیں آ ج ایسے ہندوستان کی ضرورت ہے جہاں منادر کی حفاظت کے لیے مسلم سماج کے لوگ آگے آئیں اور مساجد کے تحفظ کے لیے برادران وط...

بڑھانہ/مظفرنگر،ہمیں آ ج ایسے ہندوستان کی ضرورت ہے جہاں منادر کی حفاظت کے لیے مسلم سماج کے لوگ آگے آئیں اور مساجد کے تحفظ کے لیے برادران وطن آگے آئیں،ایک ایسا ہندوستان جس میں نام پوچھ کر اور نام دیکھ کرکسی کا کام نہ ہو،ذات برادری کی بنیاد پر کارکردگی نہ دیکھی جائے،سب کو مساوی  حقوق ملیں۔ان خیالات کا اظہار دارالعلوم دیوبند، ندوۃ العلماء لکھنؤ کی مجلس شوریٰ کے رکن اور جمعیۃ علمائے ہند کے قومی نائب صدر امام اہل سنت والجماعت مولانا عبد العلیم فاروقی نے مقامی مسجد حمزہ میں جمعیۃ علماء بڑھانہ کے  زیر اہتمام منعقد تحفظ جمہوریت کانفرنس میں کیا۔انھوں نے کہا ہندوستان کی بنیاد ہی جمہوریت پر ہے،پھر یہ کیوں ہورہا ہے کہ جمہوریت کو بچانے کے لیے دیوانوں کوآگے آنا پڑرہا ہے۔کبھی آپ نے سوچا؟انھوں نے کہا ملک آزاد ہوا تو اسی وقت ایک طبقہ نے کہا ہندوستان اب ہندوراشٹر بنے گا،تبھی ہمارے اکابر مولانا حسین احمد مدنی،رفیع قدوائی،ابو الکلام آزاد اور مہاتماگاندھی اڑگئے کہ نہیں! یہ ملک سیکولر ہوگا،اس کا کوئی مذہب نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا ملک آزاد ہوا تو ساتھ ہی تقسیم بھی ہوگیا،جو ہماری تباہی کا پہلا دن تھا۔انھوں نے کہا کسی مکان پر چور وڈکیت حملہ کردیں تو کیا بچہ اور کیا بوڑھااور کیاجوان،غرضیکہ سبھی کو گھر کی حفاظت کے لیے آگے آنا پڑتا ہے،ٹھیک اسی طرح آج ملک کی جمہوریت پر شرپسند عناصر حملہ آور ہیں،ہمیں ملک کو بچانا ہے،تو ہندو مسلم اور مسلم دلت اور سکھ سبھی کو آگے آنا ہوگا۔کسی ایک سماج سے یہ کام نہیں ہونے والا ہے۔مولانا عبد العلیم فاروقی نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں مزید کہا جھوٹے ہیں وہ لوگ جو مسلمانوں کی قربانیوں کے منکر ہیں۔انھوں نے کہا ہندوستان میں مسجد ہے،مندر ہے،گرجاگھر ہے اور گُردوارہ ہے تو یہ سب کس کے ہیں؟ سبھی عبادت گاہیں ہندوستانیوں کی ہیں،ان میں ہر مذہب کے لوگ اپنے اپنے عقیدہ کے موافق عبادت کرتے ہیں۔انھوں نے کہا ملک کا ہر باشندہ ہندوستانی ہیں،یہاں ذات پات والا نظام نہیں چلنے والا ہے۔انھوں نے کہا اس ملک کا نظام کچھ اس طرح کا ہے کہ یہاں کسی ایک مثلاً مسلمانوں،یا سکھوں یا دوسرے برادران وطن کو نقصان پہنچے تو باقی سب خیریت سے نہیں رہ سکتے۔یہ تو اس ملک کے خمیر میں شامل ہے۔مولانا عبد العلیم فاروقی نے آگے کہا آج جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی پورے ملک میں یہ صدا بلند کرتے پھر رہے ہیں کہ ہم ملک کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے،اگر کوئی ایسا کرے گا تو ہم پوری دنیا کو بتائیں گے اور اس کے خلاف قربانی دیں گے۔انھوں نے کہا اسلام مذہب تو برداشت کا ہے،قربانی وایثار کا ہے،نبوی زندگی کاآغاز دیکھو کہ ۳۱ برس تک بدلہ کی بھی اجازت نہیں تھی۔ آپ کو اُس وقت لوگوں نے لہولہان کیا،مگر سب کچھ خاموش طریقہ سے برداشت کیا،کیوں؟ صرف اس لیے کہ اسلام رحم اور صبر کی تعلیم دیتا ہے۔قبل ازیں جمعیۃ کے شہر صدر حافظ شیر دین نے جمعیۃ کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور مولانا عبد العلیم فاروقی کا تعارف کراتے ہوئے ان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا۔آصف قریشی نے کانفرنس کے اغراض ومقاصد بیان کیے اور نظامت کی۔حافظ تحسین رانا (جنرل سکریٹری)نے  حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔کانفرنس کی آغاز قاری عبد اللہ غوری کی تلاوت اور قاری عبد

الجبار کی نعت پاک سے ہوا۔اس دوران  مولانا مکرم علی قاسمی،حاجی شاہدتیاگی،  مولانا شعیب عالم قاسمی،پردھان مرسلین،پردھان ظریف،مفتی یامین،مولانا عبدالجلیل،مفتی وسیم،مفتی اسرار،بھائی رضوان،حافظ اللہ مہر صدیقی،مفتی آزادقاسمی،حکیم اکرم،حافظ اسرائیل،حافظ کامل،حافظ عاقل،اسلام سیفی،ڈاکٹر مبین،مولانا عاقل،حافظ شہزاد،راشد منصوری،حافظ عبد الغفار،مولانا ریاست،قاری عبد القادر فلاحی،حافظ نوشاد،قاری عبد الرحمان،انوار ملک وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: آج ایسے ہندوستان کی ضرورت ہے جہاں منادر کی حفاظت کے لیے مسلم سماج کے لوگ آگے آئیں اور مساجد کے تحفظ کے لیے برادران وطن آگے آئیں
آج ایسے ہندوستان کی ضرورت ہے جہاں منادر کی حفاظت کے لیے مسلم سماج کے لوگ آگے آئیں اور مساجد کے تحفظ کے لیے برادران وطن آگے آئیں
https://1.bp.blogspot.com/-DbeQn7waeMI/XnIaAmyZ4yI/AAAAAAAAe9g/dHrCvZQuFQIzHVqyy7xzpaYR-005i0D6ACLcBGAsYHQ/s640/IMG-20200317-WA0022.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-DbeQn7waeMI/XnIaAmyZ4yI/AAAAAAAAe9g/dHrCvZQuFQIzHVqyy7xzpaYR-005i0D6ACLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200317-WA0022.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/blog-post_39.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/blog-post_39.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy