آگرہ کے مشہور شاعر مشکور کانپوری کا انتقال

آگرہ :   مشکور کانپوری کے انتقال سے آگرہ کی مترنم شاعری کا ایک باب بند ہوگیا۔مشکور کانپوری کا انتقال آگرہ کی ادبی فضا کے لیے ناقابل تلاف...

آگرہ :   مشکور کانپوری کے انتقال سے آگرہ کی مترنم شاعری کا ایک باب بند ہوگیا۔مشکور کانپوری کا انتقال آگرہ کی ادبی فضا کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر اکبر آبادی ایڈوکیٹ نے کیا۔ وہ مشکور کانپوری کے انتقال کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مشکور کانپوری استاد غفار اکبر آبادی کے ہونہار شاگردوں میں سے تھے۔ 
قابل ذکر ہے کہ کل رات تقریبا  10 بجے آگرہ کے مشہور شاعر جناب مشکور کانپوری کا انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ان کے دونوں گردے فیل ہوچکے تھے۔ ان کے گھر میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹے کے علاوہ ان کی چار بیٹیاں بھی ہیں۔ آج صبح تقریبا 11 بجے ان کی نماز جنازہ مسجد نوری بیسن کی بستی لوہا منڈی میں ادا کی گئ ۔ اور قبرستان لال سید طوطا کا تال مدیا کٹرہ  میں ان کو سپرد خاک کیا گیا۔ان کے جنازے میں شہر کے اہم ادباء،شعرا، اخباری نمائندوں اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ لئیق اکبرآبادی نے بتایا کہ مشکور کانپوری کا ترنم اور قوت حافظہ بہت زبردست تھی۔ انہوں نے اپنے کلام کو جمع کرنے یا لکھ کر محفوظ کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔شاہد ندیم نے ان کے انتقال کو ذاتی نقصان قرار دیتے ہوئے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔اسعد تمنا اکبرآبادی نے بتایا کہ مشکور کا کانپور سے کوئی خاص تعلق نہیں تھا ۔ وہ آگرہ میں پیدا ہوئے، ان کا آبائی وطن بھی آگرہ ہی ہے اور وہ تمام عمر آگر ہ میں ہی رہے۔دراصل  ان کے استاد حضرت غفار اکبر آبادی نے ایک بار ان کو مشکور کانپوری کے نام سے پکارا تھا۔ تب سے شعر و شاعری کی دنیا میں ان کی شناخت مشکور کانپوری کے نام سے ہی ہوگءی۔ خاور ہاشمی نے انہیں آگرہ کا بہترین غزل گو شاعر قرار دیا۔ان کے جنازے میں جناب حسن اقبال رامپوری، خان راشد ، مقصود الحسن مقصود،   داوود اقبال، انجم اکبرآبادی، انور امان فیروزآبادی ، شیو راج یادو، سمیع اغای ایڈووکیٹ وغیرہ نے بطور خاص شرکت کی اور مرحوم کے لئے ایصال ثواب کیا

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: آگرہ کے مشہور شاعر مشکور کانپوری کا انتقال
آگرہ کے مشہور شاعر مشکور کانپوری کا انتقال
https://1.bp.blogspot.com/-8GbS0Y1cqNA/XmYQJVRd5rI/AAAAAAAAels/22UfzPC7I8wmKNk3-ABUTyp0UKzLhcfOgCLcBGAsYHQ/s640/IMG-20200309-WA0019.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-8GbS0Y1cqNA/XmYQJVRd5rI/AAAAAAAAels/22UfzPC7I8wmKNk3-ABUTyp0UKzLhcfOgCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200309-WA0019.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/blog-post_9.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/03/blog-post_9.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy