کوئلے اور کانکنی کی سرکاری دائرہ کار کی صنعتیں کو وڈ -19 سے نبرد آزمائی کے عمل میں بہتر ین ممکنہ امداد فراہم کررہی ہیں:جناب پرہلاد جوشی

نالکو اور ایم سی ایل اُڈیشہ میں دو اسی مقصد کے لئے وقف کووڈ-19اسپتالوں کو سرمایہ فراہم کریں گی نئی دہلی ، 20 ؍اپریل2020 :نیشنل ایلومین...

نالکو اور ایم سی ایل اُڈیشہ میں دو اسی مقصد کے لئے وقف کووڈ-19اسپتالوں کو سرمایہ فراہم کریں گی

نئی دہلی ،20؍اپریل2020:نیشنل ایلومینیم کمپنی (نالکو)اور کول انڈیا کی ذیلی کمپنی مہاندی کول فیلڈ لمٹیڈ (ایم سی ایل)اُڈیشہ میں کووڈ -19کے علاج کے لئے کلی طورپر وقف اسپتالوں کے لئے اپنی جانب سے مکمل فنڈ فراہم کریں گی۔ ان اسپتالوں کا افتتاح اُڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور کوئلہ اور کانکنی جناب پرہلاد جوشی کے ساتھ مشترکہ طورپر آج ویڈیو کانفرنسگ کے توسط سے کیا ہے۔دونوں اسپتالوں کو حکومت اُڈیشہ کی جانب سے شروع کیاگیاہے اور یہ اسپتال ریاست کے مختلف میڈیکل اسپتالوں کی مدد سے کام کریں گے۔
کوئلہ اور کانکنی کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ کوئلہ  اورکانکنی وزارتوں کی سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں نے ریاستی حکومتوں کو کووڈ1-19سے نبرد آزمائی کے عمل میں اپنا بہترین ممکنہ تعاون فراہم کیا ہے ، جو فخر کی بات ہے۔ یہ دونوں اسپتال کووڈ سے متعلق تمام تر سہولتوں کے حامل ہے، جن سے اُڈیشہ کے عوام کو بڑی مدد ملے گی۔نالکو نبرنگ پور ضلع میں قائم 200بستروں والے اسپتال کے لئے سرمایہ فراہم کرے گی۔ ایم سی ایل ریاست کے ضلع انگل میں واقع تلچر کے 150بستروں والے اسپتال کے لئے فنڈ فراہم کرے گی۔ایم سی ایل نے اسپتال میں اپنی جانب سے میڈیکل کالج کی بنیادی ڈھانچے کی فراہمی میں بھی مدد فراہم کی ہے۔
مرکزی حکومت نےپہلے ہی ریاستی حکومتوں کو کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے ضلعی معدنیاتی فنڈ (ڈی ایم ایف )کے تحت دستیاب بقایہ فنڈ کے 30 فیصدحصے کا  استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔کوئلہ اور معدنیات کے وزیر نے کہا ہے کہ اس سے اُڈیشہ جیسی معدنیات سے مالامال ریاست کو اس وبائی مرض سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001089X.jpg

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002DVUR.jpg

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نالکو کے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ جو مجموعی طورپر 2.5کروڑ روپے کے بقدر بنتی ہے، اُڈیشہ کے وزیر اعلیٰ کے راحتی فنڈ میں بطور عطیہ دی ہے۔ایم سی ایل پہلے ہی بھوبنیشور میں حال ہی میں اُڈیشہ حکومت کی طرف سے قائم کووڈ-19کے 500بستروں والے اسپتال کے لئے سرمایہ فراہم کررہی ہے۔یہ کول انڈیا کی ذیلی اکائی ہے اور اس ادارے نے اُڈیشہ کے جھرسوگوڈا ضلع میں 50 بستروں والا آئیسو لیشن مرکز بھی قائم کر رکھا ہے۔ کمپنی نے مضافاتی علاقوں میں دھونی دینے کے لئے اپنا جدید ترین سازو سامان پہلے ہی مصروف خدمت کررکھا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ادارہ کانکنی کرنے والوں اور قرب و جوار میں رہنے والے دیگر افراد کو ماسک اور الکحل پر مبنی سینیٹائزر بھی تقسیم کررہا ہے۔
نالکو کانکنی کی وزارت کے تحت کام کرنے والی مرکزی سرکاری دائرہ کار کی صنعتی اکائی ہے اور ایم سی ایل وزارت کوئلہ حکومت ہند کے تحت کام کرنےوالی کول انڈیا لمٹیڈ(سی آئی ایل) کی ذیلی شاخ ہے۔ نالکو بھارت میں اپنی جانب سے 32فیصد باکزائیڈ، 33فیصد ایلومینا اور 12 فیصد ایلومینیم پیداوار تعاون دیتی ہے۔سی آئی ایل بھارت کے مجموعی کوئلہ آؤٹ پٹ میں 80 فیصد سے زیادہ تعاون دیتی ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: کوئلے اور کانکنی کی سرکاری دائرہ کار کی صنعتیں کو وڈ -19 سے نبرد آزمائی کے عمل میں بہتر ین ممکنہ امداد فراہم کررہی ہیں:جناب پرہلاد جوشی
کوئلے اور کانکنی کی سرکاری دائرہ کار کی صنعتیں کو وڈ -19 سے نبرد آزمائی کے عمل میں بہتر ین ممکنہ امداد فراہم کررہی ہیں:جناب پرہلاد جوشی
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001089X.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/19_47.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/19_47.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy