*جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں (ارشد مدنی) کیطرف سے بلا تفریقٕ مذہب وملت (2600) راشن کی کٹیں، (16600) کھانے، اور (335000) نقد روپیوں کی تقسیم۔ خدمتٕ خلق میں دنیوی و اخروی فلاح مُضمر ہے۔ افضل حسین القاسمی۔*

جوگیشوری 11/اپریل: حالیہ غیر منظم لوک ڈاؤن کے سبب چہار جانب بالخصوص غرباء پر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، اور وہ کھانے پینے اور دیگر اش...



جوگیشوری 11/اپریل: حالیہ غیر منظم لوک ڈاؤن کے سبب چہار جانب بالخصوص غرباء پر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، اور وہ کھانے پینے اور دیگر اشیاء ضروریہ سے پیسہ کی قلت کے سبب محروم ہوگئے، ایسے نازک وقت میں ضروری تھا کہ ان مفلوک الحال اشخاص کی مدد اور انکا سہارا بنا جائے، اور کسی قدر انکی
ضروریات کی تکمیل کیجائے، چنانچہ جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں (ارشد مدنی) کے اراکین نے خصوصاً اپنے حلقہ میں راشن کی کِٹوں، کھانے کی پیکٹوں، اور نقد روپیوں کی تقسیم کے ذریعہ ضرورت مندوں کی بھر پور مدد کی۔ اسکے متعلق حضرت مفتی افضل حسین صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں) نے فرمایا! کہ جب وزیر اعظم کیطرف سے لوک ڈاؤن دفعۃً کیا گیا، گرچہ وزیرٕ اعظم کا یہ قدم ہماری صحت کی حفاظت کیلئے تھا، جیسا کہ ماہرینٕ اطباء، اور شرعی نقطہ نظر میں وبائی مرض سے رستگاری کی سب سے مؤثر احتیاطی تدبیر توبہ واستغفار کیساتھ لوک ڈاؤن ہی قرار دی گئی ہے، لیکن اس کے غیر منظم ہونے کیوجہ سے  فورًا یہ بات ہمیں سمجھ میں آگئی کہ اب لوگوں کو بالخصوص مزدور طبقہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، پھر کیا تھا! اراکینٕ جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں میں سے ہر ایک کو اسکے متعلق متفکر کیا گیا، کہ اس موقع پر ہمیں خدمتٕ خلق کیلئے کمر بستہ ہوجانا ہے، اور جو جہاں ہے، وہیں سے لوگوں کو اعتماد میں لیکر سروے کے بعد کام شروع کردینا ہے، الحمد للہ! اس پر عمل کیا گیا، اور ابھی تک اراکینٕ جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں کی توجہات اور جدوجہد سے بلا تفریقٕ مذہب وملت سولہ ہزار چھ سو (16600) لوگوں کو کھانا تقسیم کیا گیا، دو ہزار چھ سو (2600) لوگوں کو راشن کی کٹیں تقسیم کی گئیں، اور تین لاکھ پینتیس ہزار روپئے (335000) دیگر ضروریات کیلئے ضرورت مندوں بشمول علماء وائمہ کو دئے گئے،  ہنوز یہ خدمت حسبٕ وُسعت بفضل اللہ جاری ہے، اور إن شاءالله جاری رہے گی، کیونکہ خدمتٕ خلق میں دنیوی و اخروی فلاح مُضمر ہے۔ مولانا اشرف صاحب قاسمی (سرپرست جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں) نے فرمایا! کہ ہم بغیر دھرم دیکھے نفسٕ  انسانیت  کی بنا پر کام کرتے ہیں، اور یہ اعتقاد رکھتے ہیں، کہ یہی انسانیت کی خدمت ہمیں اس وبائی مرض سے نجات دلائے گی، کیونکہ خدمتٕ خلق سے رب کا غصہ ٹھنڈا ہوتا ہے۔ حضرت قاری عرفان صاحب قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں) نے فرمایا! کہ ہمارے قلوب کو لوگوں کی خدمت کرنے سے غذا ملتی ہے، اور وہ سکون محسوس کرتا ہے، کیونکہ خدمت کئے گئے لوگوں کی پُر خلوص دعائیں ہمیں مل جایا کرتی ہیں، جو یقیناً ہمارے لئے بیش بہا دولت ہوتی ہے۔ حضرت مفتی افضل صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء جوگیشوری) نے مزید فرمایا! کہ ہمارے قائد حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء ہند) نے اؤل دن سے ہی بالخصوص خدام جمعیۃ کو یہ پیغام دے دیا تھا کہ بایں موقع "کوئی غریب بھوکا سونے نہ پائے" جو کہ اسلامی تعلیمات کا اہم ترین حصہ ہے، پس!  اسی اسلامی پیغام کو عملی جامہ پہنانے، اور اسکی بجا آوری میں ہم خدامٕ جمعیۃ لگ گئے، اور إن شاءالله آپ حضرات کی دعاؤں سے لگے رہیں گے،جن اراکینٕ جمعیۃ اور محبین حضرات کی توجہات، اورجدوجہد سے انسانیت کی یہ ادنیٰ سی خدمت اس درجہ تک میسر ہوسکی ان میں سے چند اسماء قابلٕ ذکر ہیں،  مولانا اشرف صاحب قاسمی، قاری عرفان صاحب، ظفر بھائی ہمالیہ، شمیم الدین اعظمی صاحب، شمشیر دلوائی صاحب، نور بھائی ہمالیہ، مقبول بھائی، احمد بھائی، مہتاب بھائی، ہارون جگرالہ صاحب، مولانا عباس صاحب، مولانا امجد صاحب، مولانا حنیف صاحب، مولانا طاہر صاحب، مولانا حارث صاحب، عمیر بھائی، یونس بھائی، عمر بھائی، شرجیل بھائی، جاوید بھائی، سعید بھائی، حنیف بھائی پاکیزہ، محبوب بھائی، عبد الستار بھائی، عقیل بھائی، طفیل بھائی، عرفان بھائی، عبد العزیز بھائی، ابراہیم بھائی، حنیف بھائی، حافظ اسلم صاحب اور حافظ مدثر وغیرہ۔ اللہ سبکے جملہ تعاون کو قبول فرمائے، اور پورے عالم خصوصاً امت مسلمہ کو اس وبائی مرض سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: *جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں (ارشد مدنی) کیطرف سے بلا تفریقٕ مذہب وملت (2600) راشن کی کٹیں، (16600) کھانے، اور (335000) نقد روپیوں کی تقسیم۔ خدمتٕ خلق میں دنیوی و اخروی فلاح مُضمر ہے۔ افضل حسین القاسمی۔*
*جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں (ارشد مدنی) کیطرف سے بلا تفریقٕ مذہب وملت (2600) راشن کی کٹیں، (16600) کھانے، اور (335000) نقد روپیوں کی تقسیم۔ خدمتٕ خلق میں دنیوی و اخروی فلاح مُضمر ہے۔ افضل حسین القاسمی۔*
https://1.bp.blogspot.com/-tUKsCEbM5xY/XpMSpDRdAiI/AAAAAAAAfyU/NuZzjWTiqmgaTxvZiPiVoZ7tJgs177W4wCLcBGAsYHQ/s640/IMG-20200412-WA0046.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-tUKsCEbM5xY/XpMSpDRdAiI/AAAAAAAAfyU/NuZzjWTiqmgaTxvZiPiVoZ7tJgs177W4wCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200412-WA0046.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/2600-16600-335000.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/2600-16600-335000.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy