3/مئی کے بعد ویلفیرپارٹی بیدرکا منصوبہ:انجینئر مبشرسندھے

(محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر۔   3/مئی کو جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوگا، ویلفیرپارٹی ضلع بیدر مہنگائی اور کالابازاری پر قابوپانے کے لئے ضلع...

(محمدیوسف رحیم بیدری)
بیدر۔   3/مئی کو جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوگا، ویلفیرپارٹی ضلع بیدر مہنگائی اور کالابازاری پر قابوپانے کے لئے ضلع انتظامیہ پر زور دے گی۔اسی کے ساتھ صحت کے مسائل کوحل کرنا ہمارامشن رہے گا۔جو مریض لاک ڈاؤن کے سبب زیادہ پریشان ہوئے ہیں ان میں ڈائلیسس، شوگراور قلب کی مختلف بیماریوں کے شکار مریض شامل ہیں۔ ان تمام کے لئے ڈاکٹرس کو دستیاب کروانا ہماری ترجیح رہے گی۔ یہ باتیں انجینئر مبشرسندھے ضلع صدر ویلفیرپارٹی آف انڈیا نے کہیں۔ وہ فون پر 3/مئی کو لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد کی پارٹیوں کی سرگرمیاں بتارہے تھے۔ انھوں نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ویلفیرپارٹی مختلف تنظیموں، این جی اوزسے مل کرکام کرتی رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعدوہ آزادانہ طورپر کام کرے گی۔ انھوں نے پینے کے پانی کی سربراہی کے بارے میں کہاکہ بیدر ضلع میں 24X7اسکیم کے چرمراجانے سے پانی مافیا کا اثربڑھ گیاہے۔ پانی کی صفائی جس طریقے اور اہتمام کے ساتھ حکومت کرتی ہے ویسا اہتمام پانی مافیا کے پاس نہیں ہے۔ کلورین کی مقدار زیادہ کردئے جانے سے عوام کے ہاضمہ کانظام خراب ہورہاہے۔ حکومت نے پانی کی صفائی کاجونظام بنایاہے وہ ایک معیاری نظام ہے۔ انجینئر مبشرسندھے کے آباواجداد کاتعلق کھیتی باڑی سے بھی رہاہے۔ انھوں نے بتایاکہ اب پاڑوا شروع ہونے جارہاہے۔ کسانوں کو تخم (بیج)اور کھاد کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں حکومت جلد ازجلد فراہم کرے۔ ہمارے مہان دیش بھارت کی معیشت زراعت پر کھڑی ہے۔ بینکوں کے ذریعہ کسانوں کو سہولت ملنے سے ہماری اقتصادیات میں ترقی ہوگی۔ موصوف نے پتہ کی بات یہ بتائی کہ 3مئی کے بعد کورونا کے مرض کی کیفیت میں کمی آئے گی۔ چونکہ یہ نالیوں کی گندگی یامچھرسے پھیلنے والا مرض نہیں ہے۔ ایک متعدی مرض ہے۔ اور وائرل مرض ہے۔ ایک سیزن کے بعد چلاجاتاہے۔ فی الحال بلدیہ صفائی ستھرائی پر زیادہ توجہ دے۔ سلم علاقوں کے علاوہ گنجان آبادی کی گندگی کو صاف کرنا ضروری ہے۔ شہریوں کی صحت کا دارومدار ماحول کی پاکیزگی پر بڑی حدتک منحصر ہوتاہے۔موصوف نے میونسپل انتخابات سے متعلق تشفی بخش جواب نہیں دیا۔ اور کہاکہ حالات کے قابومیں آنے تک بیدر میونسپل الیکشن کی بات نہیں کی جانی چاہیے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: 3/مئی کے بعد ویلفیرپارٹی بیدرکا منصوبہ:انجینئر مبشرسندھے
3/مئی کے بعد ویلفیرپارٹی بیدرکا منصوبہ:انجینئر مبشرسندھے
https://1.bp.blogspot.com/-o722ysbqgeY/XqLl5ym1skI/AAAAAAAAgNE/inp2uGoB_N8tAmawinwV206DLqq6Y_fCwCLcBGAsYHQ/s640/Mubashshir%2BSindhe%2BPic.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-o722ysbqgeY/XqLl5ym1skI/AAAAAAAAgNE/inp2uGoB_N8tAmawinwV206DLqq6Y_fCwCLcBGAsYHQ/s72-c/Mubashshir%2BSindhe%2BPic.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/3.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/3.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy