روزے_کا_مقصد_تقویٰ_کا_حصول

روزہ ایک بدنی عبادت ہے جو تقویٰ اور رضائے الٰہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔ رضائے الٰہی کا حصول ہی مطلوب و مقصودِ مومن ہے۔ گویا دینِ اسلام...


روزہ ایک بدنی عبادت ہے جو تقویٰ اور رضائے الٰہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔ رضائے الٰہی کا حصول ہی مطلوب و مقصودِ مومن ہے۔ گویا دینِ اسلام کا تیسرا رکن ’روزہ‘ مقصود اور مطلوب تک رسائی حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے روزے کی مقصدیت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے:
یٓاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ
’’اے ایمان والو! تم پر اسی طرح روزے فرض کیے گئے ہیں، جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔‘‘
(البقرة، 2: 183)
اللہ تعالیٰ نے یٓاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کے الفاظ کے ذریعے تقویٰ کی نعمت کے حصول کو ایمان کی نعمت سے مشروط فرما دیا ہے کہ یہ نعمت صرف اُسے ملے گی جس کے دل میں ایمان موجود ہوگا۔ گویا اللہ تعالیٰ جب کسی کو اپنی خاص نعمت کے لیے منتخب فرمانا چاہتا ہے تو اُس کے لیے بندہ بھی خاص ہی چنتا ہے۔ روزے کے ذریعے تقویٰ کی نعمت عطا فرمانے کے لیے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے اہل ایمان کا انتخاب کرتا ہے اور پھر اُن کے ظرف کا معیار دیکھتا ہے۔ وہ ایسا دل دیکھتا ہے کہ جس میں ایمان کا نور تابانیاں بکھیر رہا ہو تاکہ وہ اس نعمت کو بخوبی سنبھال سکے۔
روزے کا مقصد بیان کرتے ہوئے فرمایا: ’تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ‘۔ یعنی اس مجاہدہ کا مقصد یہ ہے کہ تم اللہ سے ڈرنے والے اور اس کی خشیت اختیار کرنے والے بن جاؤ۔
گویا تقویٰ اور پرہیزگاری ہر اس شے سے دوری اختیار کرنے کا نام ہے جو رب کی یاد سے دور کر دے، ہر اُس محبت کو دل سے نکالنے کا نام ہے جو حبِ الٰہی کو دل سے نکال دے۔ گویا دنیاوی لذات اور شہواتِ نفسانی سے رک جانے کا نام تقویٰ ہے۔
محمد ارشد خان رضوی فیروزآبادی، اتر پردیش، انڈیا
شعبہ اردو سینٹ جانس کالج آگرہ
makrazavi@gmail.com

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: روزے_کا_مقصد_تقویٰ_کا_حصول
روزے_کا_مقصد_تقویٰ_کا_حصول
https://1.bp.blogspot.com/-BP-E1SG1uIA/XqbQ30pjVCI/AAAAAAAAgWY/_zKOw8p6VUI76ICISFL3H8vnN8nxG0PLACPcBGAYYCw/s640/IMG-20200427-WA0035.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-BP-E1SG1uIA/XqbQ30pjVCI/AAAAAAAAgWY/_zKOw8p6VUI76ICISFL3H8vnN8nxG0PLACPcBGAYYCw/s72-c/IMG-20200427-WA0035.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_112.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_112.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy