اُتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کی ٹیم ۱۱ کے ساتھ جائزہ میٹنگ

کسانوں کو ہار ویسٹنگ کے لئے آمدورفت میں کوئی تکلیف نہ ہو، وزیر اعلیٰ لکھنؤ12؍اپریل , اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہ...

کسانوں کو ہار ویسٹنگ کے لئے آمدورفت میں کوئی تکلیف نہ ہو، وزیر اعلیٰ



لکھنؤ12؍اپریل , اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ کسانوں کو ہارویسٹگ کے لئے آمد و رفت 
میں کوئی تکلیف نہ ہو۔مقامی انتظامیہ کے قوانین کو آسان بنا کر ان کی مدد کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ فصلوں کے پرکیورمینٹ اور منڈی کے بندوبست کو بہتر بنایا جائے۔ہر حال میں کسان کے لئے سہارا قیمت کو یقینی بنایا جائے۔اختیاری خریداری کے طور پر ایف پی اوکے توسط سے گاؤں یا کھیت سے ہی پیداوار کی خریداری کر حوصلہ افزائی کی جائے۔اس پورے عمل میں سوشل ڈسٹنسنگ لازمی طور سے یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنے سرکاری رہائش گاہ پر ایک میٹنگ میں کووڈ 19کنٹرول کیلئے ریاست کی صحت خدمات کی بہتری اور عوام کو راحت پہنچانے کے مقصد سے قائم 11 کمیٹیوں کے صدورکے ساتھ جائزہ میٹنگ کررہے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اعلی تعلیم، تکنیکی تعلیم، پیشہ وارانہ تعلیم، طبی، نرسنگ، پیرامیڈیکل وغیرہ کی تعلیم میں آن لائن پڑھائی کرائی جائے۔آن لائن تعلیمی نظام کو منظم اور وسیع شکل دی جائے، جس سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیم پر کوئی اثر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ دوردرشن سے رابطہ کر، اس کے استعمال سے بھی تعلیمی سرگرمیوں کو مضبوط اور موثر بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سبھی سرکاری افسر، ملازمین،طلباء، والدین، اساتذۃ سمیت تمام لوگ ‘آروگیہ سیتو’ ایپ کو اپناے۔اس کی تشہیر کرائی جائے کہ ’آروگیہ سیتو‘ ایپ کووڈ 19کے انفیکشن سے خود کو بچانے میں مفید ہے۔اس ایپ سے کووڈ 19سے متاثر افراد سے دوری بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کالابازاری، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رکھی جائے۔دیہی علاقوں میں دکانداروں کے خلاف ہوئی کارروائی سے کسی بھی حالت میں ضروری اشیا کی فراہمی میں خلل پیدا نہ ہونے پائے۔غیر قانونی شراب کے خلاف 03دن کی خصوصی مہم چلائے رپورٹ دستیاب کرائے جانے کی ہدایت بھی دی.اس موقع پر چیف سکریٹری آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر آلوک سنہا،کمشنر برائے بنیادی اور صنعتی ترقی آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو رینوکا کمار، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ ایس پی گوئل اور سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری اعلیٰ تعلیم مونیکا ایس گرگ، انفارمیشن ڈائریکٹر ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اُتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کی ٹیم ۱۱ کے ساتھ جائزہ میٹنگ
اُتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کی ٹیم ۱۱ کے ساتھ جائزہ میٹنگ
https://1.bp.blogspot.com/-XiLKNJMWLPM/XpMqKizcUgI/AAAAAAAAfzA/-x_nGOttfJo_x6xEG2CwSvcHR955aOnHwCLcBGAsYHQ/s640/5e92f9cb-df08-4c6e-8ceb-1bd60af72573.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-XiLKNJMWLPM/XpMqKizcUgI/AAAAAAAAfzA/-x_nGOttfJo_x6xEG2CwSvcHR955aOnHwCLcBGAsYHQ/s72-c/5e92f9cb-df08-4c6e-8ceb-1bd60af72573.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_15.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_15.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy