وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لیا

۰۱ یا اس سے زیادہ کو رونا پاز یٹووالے اضلاع میں لاک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت لکھنوں، اُترپردیش کے وزیر اعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ۰۱ یا...

۰۱ یا اس سے زیادہ کو رونا پاز یٹووالے اضلاع میں لاک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت
لکھنوں، اُترپردیش کے وزیر اعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ۰۱ یا اس سے زیادہ کورونا اپازٹیووالے اضلاع میں ڈاؤن بندوبست کو مکمل طور پر جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے، انہون نے کہا کہ کووڈ۱۹ کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل ضروری ہے، 
وزیر علیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے، انہوں نے ہدایت دی کہ کوٹہ، راجستھان سے واپس لوٹنے والے سبھی بچوں کوہم کوارنٹین میں رکھا جائے، اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ ان بچوں کے ذریعہ آروگیہ ستیوایب ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہی اُنہیں گھر بھیجا جائے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں تحفظ کی چین ٹوٹنے نہ پائے اس کے لئے احتیاط بر تناضروری ہے، 



وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن سرکاری میڈیکل کولجوں میں کووڈ ۱۹ کے نمونے کی جانچ نہیں ہو رہی ہے، وہاں ٹیسٹنگ لیب قائم کئے جائیں، جن منطقوں میں سرکاری میڈیکل کالج نہ ہوں وہاں ضلع اسپتال میں ٹیسٹنگ لیب قائم کیا جائے، میڈیکل اسٹاف کو کووڈ کنٹرول تربیت اور اسپتالوں میں انفیکشن سے تحفط کے سبھی اقدامات کرتے ہوئے ایمرجنسی خدمات شروع کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی علاج کی بنیادی طریقہ کا ر کے بارے میں تربیت دینے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے،
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈوروسٹیپ ڈلیوری میں لگے لوگوں کی بھی جانچ کی جائے، یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ یہ لوگ ماسک وغیرہ لگاکراشیاء مہیا کرائیں، باہر سے آنے والوں کو ہر حال میں کوارنٹین کیا جائے، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریک کر کے ٹیسٹنگ کی جائے، 
وزیر علیٰ نے کہا کہ مختلف ریاستوں سے ریاست واپس پہنچنے کا رکنوں کومقامی سطح پر روزگای فراہم کرنے کے مقصدر سے زرعی پیداوار کمشنرکی صدارت میں قائم کمیٹی کی میٹنگ آج طلب کی جائے، انہوں نے ہدایت دی کہ کمیٹی اس سلسلے میں ایکشن پلان فوری پیش کرے، یہ کمیٹی قومی دیہی گزربسر مشن اور مزیگا کے ذریعے روزگار کے مواقع کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کرے، 
وزیز علیٰ نے کہا کہ بعض صنعتوں کو چلانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، اس بات کی یقینی دہانی کرائی جائے کہ بد نظمی کے حالات پیدا نہ ہونے پائے، سوشل ڈسٹسنگ پر عمل ہر حال میں ہو، حکمت عملی تیا ر کرایکسپریس وے پر وجیکٹوں کے تعمیر کا کام شروع کیا جائے، انہوں نے پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات کو ہدایت دی کہ بندیل کھنڈعلاقے میں پینے کے پانی کا مسئلہ نہ ہو، انہوں نے کہا کہ سبھی نوڈل افسران فون پر رہ کرلوگوں کے مسائل کو سنیں اور ان کا تصفیہ کرائیں،
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کماراوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیوکمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینو کمار، پولیس ڈائر یکٹرجنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکرٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب ایس پی گوئل اور جناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششرسمیت دیگر سینئر افران موجو د تھے 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لیا
وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لیا
https://1.bp.blogspot.com/-RemyGtpR5a4/Xp2z6RycxfI/AAAAAAAAgEE/T6OQSzJfn4c154saPF5HH_wzIwWdAQnGQCLcBGAsYHQ/s640/5e9c1ab7-b454-47a4-8dd4-1f1c0af72573.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-RemyGtpR5a4/Xp2z6RycxfI/AAAAAAAAgEE/T6OQSzJfn4c154saPF5HH_wzIwWdAQnGQCLcBGAsYHQ/s72-c/5e9c1ab7-b454-47a4-8dd4-1f1c0af72573.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_34.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_34.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy