شہری اور دیہی علاقوں میں چھوٹے ہوئے بے سہارا لوگوں کو ایک ہزار روپیہ گزربسر بھتہ دیا جائے، وزیراعلی

لکھنؤ:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاؤن سے متاثر غریب اور کمزور طبقہ کو راحت پہنچانے کے لیے ایک ہزار روپیہ گزر بسر ب...

لکھنؤ:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاؤن سے متاثر غریب اور کمزور طبقہ کو راحت پہنچانے کے لیے ایک ہزار روپیہ گزر بسر بھتے کی تقسیم کی پیش رفت


پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مہم چلا کر باقی تعمیراتی کارکنوں، دہاڑی مزدوروں اوربے سہارا افراد کو فائدہ پہنچانے کی ہدایت دی ہے ۔اب تک مختلف قسم کے 23.70لاکھ کارکنوں کو ریاستی حکومت نے اپنے وسائل سے کل 236.98کروڑ روپئے کاگزر بسر بھتہ مہیا کرایا ہے۔وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس آفات کی گھڑی میں کارکنوں، دہاڑی مزدوروں، بے سہارا افراد اور وشوکرماشرم سمان یوجنا کے روایتی کاریگروں وغیرہ کو ایک -ایک ہزار روپئے کی امدادی رقم کے ساتھ ساتھ غذائی اجناس فراہم کرنے کابندوبست کیاگیا ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ شہری اور دیہی علاقوں میں چھوٹے ہوئے بے سہارا لوگوں کی جنگی پیمانے پرنشاندہی کرتے ہوئے سبھی ضرورت مندوں کو 01 ہزار روپئے گزر بسر بھتے کا فائدہ دیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19کی متنوع جہتوں سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت نے شروع سے ہی موثر قدم اٹھائے۔24مارچ 2020کو 5.97لاکھ رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کے اکاؤنٹ میں ایک -ایک ہزار روپئے ٹی جی ایس کے توسط سے منتقل کئے گئے۔اب تک 13.51لاکھ رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کو کل 135.10کروڑ روپئے ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کئے گئے ہیں۔ٹھیلہ، خوانچہ، ریہڑی وغیرہ لگانے والوں، رکشہ، ای رکشہ ڈرائیور، پلے د ار، ریلوے کولی، دہاڑی مزدوروں وغیرہ کے گزر بسر کیلئے 1000روپئے کی رقم ان کے اکاؤنٹ میںمہیا کرانا ریاستی حکومت کی ایک بڑی پہل ہے۔شہری علاقوں میں ایسے 5.82لاکھ لوگوں کو اب تک 58.19کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔وہیںدیہی علاقوں میں اب تک کل 4.37لاکھ بے سہارا افراد کو 43.69کروڑ روپئے کا گزر بسر بھتہ دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں، دفاتر میں کام کرنے والے عارضی ملازمین، آؤٹ سورسنگ اہلکار جو لاک ڈاؤن مدت کی وجہ سے کام کی سائٹ پر موجود نہیں ہو پائے، ایسے اہلکاروں کی غیر موجودگی کی مدت کے اعزازیہ میں کوئی کمی نہ کی جائے۔نجی شعبے کی  صنعتی یونٹوں میں کارکنوں اور دیگر اہلکاروں کو بھی لاک ڈاؤن مدت میں اعزازیہ ضرور دیا جائے

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: شہری اور دیہی علاقوں میں چھوٹے ہوئے بے سہارا لوگوں کو ایک ہزار روپیہ گزربسر بھتہ دیا جائے، وزیراعلی
شہری اور دیہی علاقوں میں چھوٹے ہوئے بے سہارا لوگوں کو ایک ہزار روپیہ گزربسر بھتہ دیا جائے، وزیراعلی
https://1.bp.blogspot.com/-UIAhc8YIilE/XpsVlOLB8CI/AAAAAAAAf_0/5OL_6_xxX2EW9B00sRy7N8hKPs0HTT5fACLcBGAsYHQ/s640/5e9aca6c-16fc-4a4c-b5eb-062b0af72573.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-UIAhc8YIilE/XpsVlOLB8CI/AAAAAAAAf_0/5OL_6_xxX2EW9B00sRy7N8hKPs0HTT5fACLcBGAsYHQ/s72-c/5e9aca6c-16fc-4a4c-b5eb-062b0af72573.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_42.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_42.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy