رمضان المبارک انتہائی عظیم مہینہ اوراللہ تبارک وتعالیٰ کی ایک عظیم الشان نعمت ہے!

 رمضان المبارک آنے سے پہلے مسلمان اسکی تیاری کرلیں: محمد فرقان بنگلور، 20/ اپریل: شعبان المعظم ہمارے سر پر سایہ فگن ہے، جو برکت وال...

 رمضان المبارک آنے سے پہلے مسلمان اسکی تیاری کرلیں: محمد فرقان

بنگلور، 20/ اپریل: شعبان المعظم ہمارے سر پر سایہ فگن ہے، جو برکت والا مہینہ ہے۔ماہ شعبان درحقیقت استقبال رمضان کا مہینہ ہے۔ آقا دوعالم ﷺ رمضان المبارک کا استقبال انتہائی شوق و محبت کے ساتھ فرمایا کرتے تھے۔ رمضان المبارک کو پانے کیلئے رجب المرجب سے ہی دعاؤں کا اہتمام اور شعبان آتے ہی کثرت سے روزوں کا اہتمام فرمایا کرتے۔ لیکن افسوس کہ آج ہمارے دل و دماغ میں استقبال رمضان کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر اور مجلس احرار اسلام بنگلور کے صدر محمد فرقان نے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ جس طرح آقائے دوعالم ﷺ رمضان المبارک کا استقبال کیا کرتے تھے ہمیں بھی اسی طرح رمضان کا استقبال کرنا چاہئے۔ کیونکہ رمضان کا مہینہ انتہائی عظیم مہینہ ہے۔ اس کے آنے سے پہلے ہمیں اپنے ذہن و دماغ میں رمضان کی عظمت کو پیوست کرلینا چاہئے۔ تاکہ جب رمضان میں داخل ہوں تو غفلت، سستی، بے اعتنائی، ناقدری، ناشکری، احسان فراموشی اور صیام و قیام سے بے رغبتی کے اوصاف رذیلہ پیدا نہ ہوں۔ 
مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے فرمایا کہ رمضان المبارک جہاں اللہ کا مہمان ہے وہیں اس کی طرف سے ایک عظیم الشان نعمت بھی ہے، اس کی قدر کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے معاشرے میں اعمال صالحہ کی فضا قائم کریں۔ اپنے گناہوں سے توبہ کرلیں، حقوق اللہ اور حقوق العباد کو ادا کریں، نماز و روزہ، ذکر و تلاوت اور دعاؤں کا اہتمام فرمائیں۔ تاکہ رمضان المبارک آنے سے پہلے ہمارا ظاہر اور باطن پاک و صاف ہوجائے۔ مجلس احرار کے صدر نے فرمایا کہ رمضان سے پہلے رمضان المبارک کے مسائل مثلاً روزہ، تراویح، زکوٰۃ، اعتکاف، صدقۃ الفطر اور دیگر احکامات ابھی سے سیکھیں۔ اسی کے ساتھ اپنا نظام الاوقات مرتب کریں۔ مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے فرمایا کہ رمضان المبارک میں اپنے تمام تر مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر صرف عبادت و ریاضت میں گزاریں۔ کیونکہ رمضان المبارک رحمت،مغفرت، جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے۔ جس میں نفل کاثواب فرض کے برابر ملتا ہے اور فرض کا ثواب ستر گنا ملتا ہے۔ محمد فرقان نے موجودہ عالمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فرمایا کہ چونکہ کورونا وائرس کے چلتے لاک ڈاؤن جاری ہے اور اجتماعی عبادت پر پابندیاں ہیں، لہٰذا ہمیں اکابرین علماء کی پیروی کرتے ہوئے اپنے معمولات اپنے گھروں پر ہی ادا کرنی چاہیے۔ نیز معاشی سرگرمیاں منسوخ ہونے کی وجہ سے تمام لوگوں گھروں پر ہی مقیم ہیں، لہٰذا موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ہمیں زیادہ وقت عبادت و ریاضت میں گزارنا چاہئے- انہوں نے فرمایا کہ رمضان المبارک کی تیاریوں کے ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ سے رمضان المبارک کی روحانیت و برکات کے حصول کیلئے اور اس وبائی مرض سے پوری انسانیت کی حفاظت کیلئے دعائیں مانگیں۔ مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے کہا کہ ہر سال رمضان آتا ہے اور چلا جاتا لیکن کامیاب اور عقلمند شخص وہی ہے جسے رمضان المبارک جیسی عظیم نعمت ملی اور اس نے اپنی آخرت سنوارلی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: رمضان المبارک انتہائی عظیم مہینہ اوراللہ تبارک وتعالیٰ کی ایک عظیم الشان نعمت ہے!
رمضان المبارک انتہائی عظیم مہینہ اوراللہ تبارک وتعالیٰ کی ایک عظیم الشان نعمت ہے!
https://1.bp.blogspot.com/-FWLabqfUt3g/Xp2XfATQDOI/AAAAAAAAgB0/IDHIg3GKqCIy0ks4Vr13cZCVky0nBI9XwCLcBGAsYHQ/s640/download%2B%25283%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-FWLabqfUt3g/Xp2XfATQDOI/AAAAAAAAgB0/IDHIg3GKqCIy0ks4Vr13cZCVky0nBI9XwCLcBGAsYHQ/s72-c/download%2B%25283%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_43.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_43.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy