رمضان المبارک کا اصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمتوں والا: محمد فرقان بنگلور،  رمضان المبارک ہمارے سر پر سایہ فگن ہے۔ جس کا پہلا عشرہ رحمتوں والا ہے۔ جس...

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمتوں والا: محمد فرقان
بنگلور،  رمضان المبارک ہمارے سر پر سایہ فگن ہے۔ جس کا پہلا عشرہ رحمتوں والا ہے۔ جس میں اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے بندوں پر رحم کرتے ہوئے انہیں بخشتے ہیں۔ اللہ نے اپنے بندوں کے گناہ کو معاف کرنے کیلئے رمضان المبارک جیسے عظیم مہینہ تحفہ میں دیا۔ جس میں روزہ کو فرض اور تراویح کو سنت قرار دیا۔ تاکہ روزہ سے مسلمانوں میں تقویٰ پیدا ہو۔ رمضان المبارک کی غرض و غایت اور اصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر اور مجلس احرار اسلام بنگلور کے صدر محمد فرقان نے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ اس میں لیلۃ القدر آتی ہے جو ہزاروں راتوں سے افضل ہے۔ نیز رمضان المبارک نیکیوں کے موسم بہار اور برائیوں کے موسم خزاں کا مہینہ ہے، جس میں رب کی خوشنودی اور جنت کا حصول ہوتا ہے۔ 
مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے کہا کہ رمضان میں دن میں روزہ کو فرض کیا گیا ہے۔ روزہ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے۔روزہ کا مطلب یہی ہے کہ انسان اپنے ظاہر و باطن کو اللہ کے احکام کا پابند بنائے اور اللہ کے احکام کے مقابلے میں نفس کی خواہشات اور پیٹ اور شہوتوں کے تقاضوں کو دبانے کی عادت ڈالی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ روزہ کا مقصد ہی تقویٰ کا حصول ہے۔ روزہ داروں کیلئے احادیث میں بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ محمد فرقان نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص ایمان کی حالت میں ماہِ رمضان کے روزہ رکھتا ہے اسکے گذشتہ تمام گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنت میں ایک دروازہ ہے جسکا نام ’ریان‘ ہے۔ اس دروازے سے صرف اور صرف روزہ دار ہی داخل ہونگے۔ مجلس احرار کے صدر محمد فرقان نے دوسری سنت کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان کی شب میں بیس رکعات کو سنت قرار دیا گیا۔ جس میں بیس رکعات تراویح پڑھنا ایک سنت اور نماز تراویح میں مکمل قرآن کو پڑھنا یا سننا دوسری سنت بتائی گئی۔ انہوں نے فرمایا کہ جس نے رمضان المبارک کی قدر نہ کی اور اپنے گناہ نہ بخشوائے انکی تباہی و بربادی کیلئے رسول اللہ ؐ نے بدعا کی ہے۔ مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے فرمایا کہ رمضان المبارک کے قیمتی اوقات کو ضائع کئے بغیر عبادت و ریاضت میں گزاریں۔ گناہوں سے پرہیز کریں۔ کیونکہ جس کا رمضان اللہ تبارک و تعالیٰ کے حکم اور نبی کریم ؐ کے طریقے پر گزرے گا اسکا پورا سال اسی طرح سلامتی سے گزرے گا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: رمضان المبارک کا اصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے
رمضان المبارک کا اصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے
https://1.bp.blogspot.com/-u9Mp_IvRtQM/XqlcnX9pAYI/AAAAAAAAgco/uzwRan79t2UzixebH7bgM1NIH3UPvNvDwCLcBGAsYHQ/s640/9d31c5d2e2b2d33622baa081351d1c8e.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-u9Mp_IvRtQM/XqlcnX9pAYI/AAAAAAAAgco/uzwRan79t2UzixebH7bgM1NIH3UPvNvDwCLcBGAsYHQ/s72-c/9d31c5d2e2b2d33622baa081351d1c8e.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_45.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_45.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy