گودی میڈیا پر لگام کسنے کے لئے جمعتہ علماء نے سپریم کورٹ میں پٹیشن پر پیر کے روز سماعت ہوگی ، چیف جسٹس کی سربراہی والی تین رکنی بینچ سماعت کریگی ، گلزار احمد اعظمی

ممبئی ۱۱، اپریل  دعوت و تبلیغ کے لئیے مشہور دہلی کے نظام الدین علاقے میں واقع مرکز کو کرونا وائرس کی وجہ سے خالی کرانے ک...



ممبئی ۱۱، اپریل 
دعوت و تبلیغ کے لئیے مشہور دہلی کے نظام الدین علاقے میں واقع مرکز کو کرونا وائرس کی وجہ سے خالی کرانے کے بعد سے ہی قومی میڈیا مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کررہا ہے ، میڈیا کا ایک مخصوص طبقہ اسے کرونا جہاد کہے کر جعلی خبریں نشر کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے ہندوستان میں کرونا وائرس مسلمانوں کے ذریعہ ہی پھیل رہا ہے ۔ حکومت کی مبینہ پشت پناہی والے میڈیا چینلز اور اخبارات روزانہ دہلی مرکز اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں جس پر روک لگانے کے لئیے ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعتہ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں گذشتہ دنوں ایک پٹیشن داخل کی تھی جس پیر کے دن بارہ بجے سماعت متوقع ہے ۔یہ  اطلاع جمعتہ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی اور انہوں نے مزید بتایا کہ صدر جمعتہ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کی ہدایت سپریم کورٹ میں پیٹیشن داخل کی گئی ہے جسے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول اور ان کے معاونین وکلاء محمد طاہر حکیم ، شاہد ندیم ، اکرتی چوبے، محمد عیسی حکیم ، ایشوریہ سرکار نے تیار کیا ہے ۔
گلزار اعظمی نے بتایا پٹیشن داخل کرنے کے بعد سے ہی اس پر جلد از جلد سماعت کئیے جانے کے تعلق سے ایڈوکیٹ اعجاز مقبول کوشش کررہے تھے لیکن بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے تار یخ نہیں مل پارہی تھی ، اب جبکہ رجسٹرار نے پیر کے روز کی لسٹ جاری کردی ہے جمعتہ علماء کی پٹیشن پر سماعت ہوگی اور بزریعہ ویڈیو کانفرنسنگ ایڈوکیٹ اعجازمقبول بحث کریں گے ۔ چیف جسٹس آف انڈیا اے ایس بوبڑے ، جسٹس ناگیشور راؤ اور جسٹس شانتانوگودرا کے بینچ پٹیش کی سماعت کریگی ۔
گلزار اعظمی نے کہاکہ عدالت عظمی میں  پٹیشن داخل کرنے کا مقصد میڈیا ہاؤس کو مسلمانوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے سے روکنا ہے کیونکہ ایک جانب جہاں پوری دنیا کروناوائرس کی وبا سے لڑ رہی ہے وہیں فرقہ پرست میڈیا مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔  انہیں نے مزید کہا کہ قانون نشر اشاعت کا بھی تقاضہ ہیکہ کوئی بھی نیوز شائع کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرنا ضروری ہے نیز ایسی نیوز شائع نہیں کرنا چاہیے جس سے کسی ایک فرقہ کی بدنامی اور اس کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں۔ ۳۰ مارچ کے واقع کے بعد سے ہی میڈیا نے یہ خبر دکھانا شروع کردی کہ مرکز میں موجود افراد جس میں غیر ملکی بھی شامل تھے کی وجہ سے کی وجہ سے کرونا وائرس پورے ملک میں پھیلا اور اس کے بعد پولس نے ان تمام لوگوں پر کارروائی شروع کردی جن لوگوں نے گذشتہ تین ماہ کے دوران مرکز کا دورہ کیا تھا۔
Attachments area

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: گودی میڈیا پر لگام کسنے کے لئے جمعتہ علماء نے سپریم کورٹ میں پٹیشن پر پیر کے روز سماعت ہوگی ، چیف جسٹس کی سربراہی والی تین رکنی بینچ سماعت کریگی ، گلزار احمد اعظمی
گودی میڈیا پر لگام کسنے کے لئے جمعتہ علماء نے سپریم کورٹ میں پٹیشن پر پیر کے روز سماعت ہوگی ، چیف جسٹس کی سربراہی والی تین رکنی بینچ سماعت کریگی ، گلزار احمد اعظمی
https://1.bp.blogspot.com/-PNihKzBz4jE/XpHcWqR-wXI/AAAAAAAAfws/x-DCIf-hac8QwOs8NY-vWywPlVNWBEKMgCLcBGAsYHQ/s640/IMG-20200411-WA0117.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-PNihKzBz4jE/XpHcWqR-wXI/AAAAAAAAfws/x-DCIf-hac8QwOs8NY-vWywPlVNWBEKMgCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200411-WA0117.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_50.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_50.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy