ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند کی مبارکباد

نئی دہلی، 13اپریل 2020 ،صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش...

نئی دہلی، 13اپریل2020،صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکرکی پیدائش کے سالگرہ کے موقع پر میں تمام اہل وطن کو اپنی جانب سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔
ایک سماجی مصلح، ماہر تعلیم، قانون داں، ماہر اقتصادیات، سیاست داں اور ماہر قانون کے طور پر ڈاکٹر امبیڈکر نے مسلسل  طور پر  ملک اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔
ڈاکٹر امبیڈکر نے ایک ایسے معاشرے کے قیام کا خواب دیکھا، جہاں سماجی ہم آہنگی اور مساوات کا دور دورہ ہو۔ اس مقصد کے حصول کے لئے انہوں نے اپنی پوری زندگی سماج اور ملک کے لئے وقف کر دی تھی۔
ڈاکٹر امبیڈکر نے بھارت کو اس قدر ترقی پسندانہ اور شمولیت پر مبنی آئین کا تحفہ پیش کیا، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جمہوریت کے تئیں  ہمارے شہریوں کے یقین کو گہرا اور مستحکم بناتا آیا ہے۔
امبیڈکر جینتی کے موقع پر آئیے ہم سب ڈاکٹر امبیڈکر کی جید شخصیت، جدوجہد اور اقدار سے ترغیب حاصل کریں، اس بات کا عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں میں ان کی تعلیمات اور ان کے آئیڈیلز کو اپنائیں گے اور ایک مضبوط اور خوشحال بھارت کے قیام میں اپنا تعاون دیں گے۔ کووڈ-19 کے وبائی مرض کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام تر شہریوں کو ڈاکٹر امبیڈکر جینتی کا جشن سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اور اپنے گھروں میں قیام پذیر رہتے ہوئے منانا چاہئے۔۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند کی مبارکباد
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند کی مبارکباد
https://1.bp.blogspot.com/-TmE6q4RsI0o/XpRtNIu45NI/AAAAAAAAf08/bwicGGWBqBMzhw_NcVLtxb5u-nSemNR9gCLcBGAsYHQ/s640/ramnath-kovind.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-TmE6q4RsI0o/XpRtNIu45NI/AAAAAAAAf08/bwicGGWBqBMzhw_NcVLtxb5u-nSemNR9gCLcBGAsYHQ/s72-c/ramnath-kovind.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_66.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_66.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy