وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بند وبست کا جائزہ لیا

پولیس، صحت اور صفائی اہلکاروں پر اگر کوئی حملہ کرے تو ایسے عناصر کے خلاف  آفات مینجمنٹ ایکٹ، قومی سلاتی ایکٹ اور آئی پی سی کے تحت کارر...

پولیس، صحت اور صفائی اہلکاروں پر اگر کوئی حملہ کرے تو ایسے عناصر کے خلاف 
آفات مینجمنٹ ایکٹ، قومی سلاتی ایکٹ اور آئی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ
اُتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پولیس، صحت اور صفائی اہلکارون پر اگر کوئی حملہ کرے تو ایسے عناصر کے خلاف آفات مینجمنٹ ایکٹ، قومی سلاتی ایکٹ اور آئی پی سی کی رفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے، انہوں نے ہدایت دی کہ شرپسند عناصر کے ذریعہ سرکاری املاک کے نقصان کی تلافی ان کی پراپرٹی سے کی جائے اور ایسانہ کرنے پر ان کی جائیداد ضبظ کرلی جاے، انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ٹیم کے ساتھ پولیس بھی جائے،
وزیر اعلیٰ آج یہا ں کوک بھون میں ایک میٹنگ میں لاک ڈاؤن بند وبست کا جائزہ لے رہے تھے، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل کرایا جائے، یہ بھی یقینی بنانا جائے، یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ عوام کو ضروری اشیاء آسانی سے دستیاب ہو، اس کے پیش نظر ہوم ڈیلوری بندوبست کو تیز کیا جائے، یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ سپلائی چین بنی رہے، 
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہات اسپاٹ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر، آمد ورفت پر پوری طرح پابندی لگائی جائے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے، ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں صرف میڈیکل، سینٹائزیشن اور ڈوراسٹیپ ڈلیوری ٹیموں کو ہی جانے کی اجازت دی جائے، ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں گھر گھر سینٹائزیشن کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس انفیکشن کو چھپانے اور جان بوجھ کر نہ بتا نے والے لوگوں کی نشاندہی کر سخت کارروائی کی جائے، 
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران آیندہ ۲۰ اپریل ۰۲۰۲۰ سے حکومت ہند کے حکم کے مطابق مختلف سرگرمیوں کو چلانے کی اجازت دی جارہی ہے، ریاست میں شروع کئے جانے والے کاموں اور سرگرمیوں کے تعلق سے سبھی ضروری احتیاطی تدابیر برتی جائیں اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ایسی ہر یونٹ مین تھرمل اسکینر اور سینٹا ئز وغیرہ کی فراہمی رہے، ہر حال میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل یقینی بنایا جائے 
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ناجب سے جاری ضابطوں کو افسران پڈھیں اور اسکیم تیار کریں، منطور کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے تعلق سے حکم نامہ فوری جاری کیا جائے، حکم نامہ میں سبھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا واضح طور پر ذکر ضروری کیا جائے، 
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں رورہے اُترپردیش شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ نامزد نوڈل افسرہر فون کا ل اٹینڈ کریں،؛لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے حساس رہیں، متعلقین ریاستی حکومت کے باقاعدہ رابطے میں رہتے ہوئے مختلف ریاستوں میں اُترپردیش شہریوں کی پریشانیوں کو دور کرئیں، 
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گیہوں خریداری مراکزپر سبھی انتظامات مہیا کرائے جائیں، اس بات کی یقینی دہائی کرائی جائے کہ کسی بھی حالت میں سہاراقیمت سے کم پر خریدای نہ ہو، لاک ڈاؤن مدت میں عوام کی سہولت کے لئے ریاستی حکومت کے مختلف محکموں اوراداروں کی جانب سے کال سینٹر ہیلپ لائن اور کنٹرول پینل قائم کئے جارہے ہیں،
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کمیونٹی کچن بندوبست کو مضبوط کرتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ ضرورت مندوں کو مستفیدکیا جائے، تقسیم کام میں مصدقہ لوگ ہی رکھے جائیں، کوئی بھی مشتبہ شخص اس کام میں نہ لگایا جائے، سبھی ضلع مجسٹریٹون کو اس سلسلے میں خاص احتیاط برتنی ہوگی، 
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس آفات کی گھڈی میں سبھی ضرورتمندوں کو فوری طور اناج مہینا کرایا جائے، جو ضرورتمندکسی بھی اناج کی اسکیم سے مستفید نہیں ہیں، ایسے لوگوں کو بھی اناج کے ساتھ ساتھ ۰۰۰۱ روپے کاگزربسر بھتہ مہینا کرایا جائے، 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بند وبست کا جائزہ لیا
وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بند وبست کا جائزہ لیا
https://1.bp.blogspot.com/-c7d_tUio_2s/XphwMZdsmjI/AAAAAAAAf7A/f-fY5tR0ZjwJR8V7iM_3o6myL0B0GLe0QCLcBGAsYHQ/s640/5e9817bb-a43c-4cb3-9684-2d9e0af72573.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-c7d_tUio_2s/XphwMZdsmjI/AAAAAAAAf7A/f-fY5tR0ZjwJR8V7iM_3o6myL0B0GLe0QCLcBGAsYHQ/s72-c/5e9817bb-a43c-4cb3-9684-2d9e0af72573.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_67.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_67.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy