مؤثر کم لاگت والی دوبارہ چارج ہونے کے لائق دھاتی ہوائی بیٹری تیار کرنے میں مچھلی کے پھیپھڑوں کا استعمال

نئی دہلی ، 20 ؍اپریل2020 :دی انسٹی  ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(آئی این ایس ٹی)واقع موہالی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محکمے ، حکومت ...

نئی دہلی ،20؍اپریل2020:دی انسٹی  ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(آئی این ایس ٹی)واقع موہالی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محکمے ، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس ادارے نے حال ہی میں مچھلیوں کے گلپھڑوں سے ایک مؤثر کم لاگت والی الیکٹرو کیٹےلسٹ تیار کی ہے، جس کا استعمال ماحولیات دوست، توانائی کفایت آلات تیار کرنے میں کیا جاسکتاہے۔
مذکورہ بایو استعمال والی کاربن نینو بیٹری کو متعدد قابل احیا توانائی آلات کے سلسلے میں عائد رکاوٹوں پر قابو پانے کے استعمال کیا جاسکتا ہے،۔ ساتھ ساتھ ایندھن کے خلیات، حیاتیاتی ایندھن کے خلیات اور دھاتی ہوائی بیٹری  کے سلسلے ذخیرہ ٹیکنالوجیوں میں بھی اس کا استعمال ہوگا۔
موجودہ حکمت عملی ایک ہمہ آہنگ کم لاگت والی اور از حد اثر انگیزی کی حامل الیکٹرو کیٹے لسٹ ہے ، جو کاربن کیٹے لسٹ سے تیار کاروباری پلیٹینم سے بہتر ہے، اور اس کا استعمال توانائی کی بچت اور ذخیرہ اپلی کیشنز میں آئندہ پیڑھی کی کاربن پر مبنی کیٹے لسٹ کی تیاری کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ نتائج حال ہی میں امریکن کیمیکل سوسائٹی 2020کے جرنل اِن آرگینک کیمسٹری میں شائع ہوئے ہیں، جس کی تفصیلات درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ (DOI: 10.1021/acs.inorgchem.0c00446). https://pubs.acs.org/doi/abs/10.1021/acs.inorgchem.0c00446

ڈاکٹر رامیندر سندر ڈے اور ان کی ٹیم جن کا تعلق آئی این ایس ٹی سے ہے، انہوں نے مچھلی گلپھڑوں سے جو حیاتیاتی فضلے کے طورپر دستیاب ہے، از حد سرگرم آکسیجن تخفیف رد عمل(او آر آر) الیکٹرو کیٹے لسٹ تلاش کیاہے، جس کی بنیاد تغیراتی دھاتی آہن (ایف ای)اور میگنیز(ایم این)اور این ڈوپڈ پورس کاربن(ایف ای، ایم این، این-ایف جی سی)ہے۔ یہ ایک منفرد سوراخ کا حامل ڈھانچہ ہے اور حرارتی عمل سے گزارنے کے بعد کنڈکٹیو کاربن نیٹ ورک فراہم کرسکتا ہے اور اسے مؤثر الیکٹروڈ مواد کے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے۔مذکورہ کیٹے لسٹ پر تجربہ کیا گیا تو یہ ظاہر ہوا کہ اس کی مدد سے بڑے پیمانے پر آکسیجن ریڈکشن ، ری ایکشن، سرگرم طورپر عمل میں آتا ہے اور اسے کمرشیل پی ٹی؍سی تغیراتی کیٹے لسٹ کے طور پر استعمال کیاجاسکتا ہے۔
ٹیم کے اراکین نے گھر میں تیار از سر نو چارج کے لائق زیڈ این ایئر بیٹری(زیڈ اے بی)بنائی اور اس میں کیٹے لسٹ کو ایئرکیتھوڈ کے طورپر شامل کیا، جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ لمبے عرصے تک سختی سے سائکلنگ کے بعد مستحکم چارج اور ڈسچارج وولٹیج پلیٹیوز حاصل ہوسکے ہیں۔سائنسدانوں نے پایا کہ اس کیٹے لسٹ کے پس پشت جو غیر معمولی کارکردگی ہے اس کی وجہ ایف ای-ایم این پر مبنی بائنری موئٹی ہے، جو اصل میں آکسیجن (او 2)کو باندھنے رکھنے اور آکسیجن ریڈکشن ری ایکشن(او آر آر) کیٹے لسٹ کارکردگی کو الکلائن میڈیم میں فروغ دیتی ہے، یعنی یہ آکسیجن –آکسیجن کے ارتباط کو کم کردیتی ہے۔
محققین نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر تغیراتی دھاتوں اور ہیٹرو ایٹمس کو سنتھیسس پروٹوکول کے ساتھ انجینئرنگ کے عمل سے گزارا جائے تو اس کے ذریعے از حد سرگرم کم لاگت والی الیکٹرو کیٹے لسٹ حاصل کرنے کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے، جس کا استعمال مؤثر اور ماحولیات دوست توانائی تحفظ آلات تیار کرنے میں ممکن ہوسکتا ہے۔
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00121EQ.jpg

(حوالہ:مؤثر آکسیجن تخفیف رد عمل اور ری چارجیبل زیڈ این ایئر بیٹریوں کے لئے ایف ای-ایم این بائنری سرگرم سائٹوں والے الیکٹرو کیٹے لسٹ کا خلاصہ کرنے والا کردار)
سبھاجیت سرکار، اسمتا بسواس، تانیہ پرکیت، منیشا داس، نوپریت کمبوج اور رامیندر سندر ڈے، اے سی ایس ، 2020(DOI: 10.1021/acs.inorgchem.0c00446).]

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مؤثر کم لاگت والی دوبارہ چارج ہونے کے لائق دھاتی ہوائی بیٹری تیار کرنے میں مچھلی کے پھیپھڑوں کا استعمال
مؤثر کم لاگت والی دوبارہ چارج ہونے کے لائق دھاتی ہوائی بیٹری تیار کرنے میں مچھلی کے پھیپھڑوں کا استعمال
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00121EQ.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_70.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_70.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy