نائب صدر جمہوریہ ہند نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے درمیان اکیڈمک کیلنڈر کا سلسلہ برقرار رکھیں

نا ئب صدرجمہوریہ ہند نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ آن لائن تدریس کے عمل کو ممکن بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو بھرپورطریقے سے بروئے کار لائیں...

نائب صدرجمہوریہ ہند نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ آن لائن تدریس کے عمل کو ممکن بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو بھرپورطریقے سے بروئے کار لائیں
طلبا تک رسائی حاصل کریں، مشترکہ لرننگ اور ازخود لرننگ کو فروغ دیں: نائب صدر جمہوریہ ہند

ہاسٹلوں میں قیام پذیر طلبا کی صحت کی حفاظت کریں: نائب صدر جمہوریہ ہند

طلبا سے کہیں کہ وہ باقاعدہ طریقے سے جسمانی ورزش اور سرگرمیاں انجام دیں اور لاک ڈاؤن کے درمیان نئی زبان سیکھیں

دلی، پڈوچیری، پنجاب، ماکھن لال چترویدی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر حضرات  اور آئی آئی پی اے کے ڈائرکٹر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام


نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران تعلیمی سال کا سلسلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کو یقینی بنائیں۔
دلی، پڈوچیری، پنجاب، ماکھن لال چترویدی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر حضرات اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے ڈائرکٹر کے ساتھ منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس  میں نائب صدرجمہوریہ ہند نے خیال ظاہر کیا کہ معمول کے مطابق صورت حال بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کووڈ-19 وبائی مرض کی صورت میں پیدا ہوئی رکاوٹ سے نمٹنے کے لیے ان کے منصوبوں کے بارے میں سوال کیا۔
نائب صدر جمہوریہ ہند، جو آئی آئی پی اے کے صدر اور چار یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں، نے اداروں سے کہا کہ وہ طلبا تک رسائی حاصل کریں، اجتماعی اور اشتراکی لرننگ اور از خود سیکھنے کو فروغ دیں۔ نائب صدرجمہوریہ ہند کی خواہش تھی کہ تمام طلبا تک باہم اثر پذیر لرننگ کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی ذرائع کا استعمال کیا جائیے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لاک ڈاؤن تدریس اور تلمیذ کا سلسلہ جاری رہے۔
کوورنا وائرس نے، جو برخلاف صورت حال پیدا کردی ہے، اس نے لوگوں کو خلاقانہ حل تلاش کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ اس پہلو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے یونیورسٹیوں کی ستائش کی کہ درس وتدریس کا سلسلہ برقرار رہے اور یونیورسٹیوں نے اس سلسلے میں وافر اقدامات بھی کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کورس آمنے سامنے بیٹھ کر پڑھنے اور پڑھانے کا عمل کی جگہ  لے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے بعد یہ ایک نیا طریقہ سامنے آسکتا ہے۔
نائب صدرجمہوریہ ہند نے زور دے کر کہا کہ یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو ہاسٹل میں قیام پذیر طلبا کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہییں۔ انہوں نے اس امر کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے، جیسا کہ حکومت اور صحت کے ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے۔
صحت بخش تغذیہ عادتیں اپنانے کے لیے طلبا کو مشورہ دیتے ہوئے، نیز جمود پر مبنی انداز حیات سے بچنے کےلیے ریگولر جسمانی ورزش پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر زندگی گزارنے کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔
جناب نائیڈو نے یونیورسٹیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے طلبا کو وقت کا بہتر اور بامعنی استعمال سکھائیں اور اپنی جانب سے پیش کی جانے والی ای-لرننگ اور اس کے مواد سے مستفید ہونے کی تلقین کریں۔ نائب صدر جمہوریہ ہند اس بات کے بھی خواہش مند تھے کہ طلبا کو موبائل فون پر کم سے کم وقت صرف کرنا چاہیے اور لاک ڈاؤن کے درمیان نئی زبان سیکھنی چاہیے ۔ اس کے علاوہ انہیں اپنے کنبہ کے ساتھ بھی وافر وقت گزارنا چاہیے۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے طلبا سے یہ بھی کہا کہ وہ متعلقہ علاقوں میں این جی اوز کی جانب سے چلائی جانے والی سماجی خدمات کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔ انہوں نے تمام شہریوں کے لیے زور دے کر کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی جانب سے جاری رہنے والے رہنما خطوط کی پابندی کریں۔
نائب صدر جمہوریہ ہند کے سکریٹری ڈاکٹر آئی وی سباراؤبھی اس موقع پر موجود تھے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: نائب صدر جمہوریہ ہند نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے درمیان اکیڈمک کیلنڈر کا سلسلہ برقرار رکھیں
نائب صدر جمہوریہ ہند نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے درمیان اکیڈمک کیلنڈر کا سلسلہ برقرار رکھیں
https://1.bp.blogspot.com/-CP7InnRCNkU/XpRnSZ5FunI/AAAAAAAAf0M/ToNDg4q1GfAsAzh_2kWZQ5OyF9cAAfKuwCLcBGAsYHQ/s640/main-qimg-b2f4fe0882a54ce59a32de7a3c110a43.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-CP7InnRCNkU/XpRnSZ5FunI/AAAAAAAAf0M/ToNDg4q1GfAsAzh_2kWZQ5OyF9cAAfKuwCLcBGAsYHQ/s72-c/main-qimg-b2f4fe0882a54ce59a32de7a3c110a43.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_76.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_76.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy